ہمارے معاشرے میں ایسا ہوتا ہے کہ ہم کسی بھی موضوع پربحث اور گفتگو کر لیتے ہیں لیکن جنسی مسائل پر بات کرنے میں شرم محسوس کی جاتی ہے،حلانکہ یہ بھی ہماری زندگی کا حصہ ہے اور بہت اہم ہے ۔جنسی مسائل کی وجہ سے ہم بہت سی اور بیماریوں کا بھی شکار ہوسکتے ہیں۔
جیسے ڈپریشن اور اینگزئیٹی وغیرہ۔جنسی مسائل اور جنسی ملاپ پر بات کرنا مشکل سمجھا جاتا ہے جس وجہ سے اکثر مرد اور خواتین اپنے مسائل کسی سےشئیر نہیں کرتے اور پھر مشکلات کا شکار ہوجاتے ہیں۔ مردوں اور عورتوں کے بہت سے ایسے مسائل ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی ر وزمرہ کی زندگی پر اثر پڑتا ہے۔
اس کی بہت بڑی وجہ لاعلمی بھی ہوتی ہے،زیادہ تر خواتین کے نزدیک جنسی ملاپ کا مقصد صرف بچے پیدا کرنا ہوتا ہے اور مرد حضرات بھی اپنی شریکِ حیات کو مطمئن کرنے میں ناکام رہتے ہیں۔ ان مسائل کو حل کرنے کے لئے کسی رہنمائی کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ مرد اور خواتین اپنے مسائل باآسانی کسی کو بتا سکیں اور اس کا حل کرکے اپنی روزمرہ کی زندگی خوشگوار گزار سکیں۔ ایسے مسائل کون حل کرتے ہیں اور ایسے کون سے مسائل ہوتے ہیں جس وجہ سے شادی شدہ جوڑے پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں ہم ان کا ذکر کریں گے۔
۔1 سیکسولوجسٹ کون ہوتے ہیں؟
سیکسولوجسٹ انسانوں کے جنسی امراض کے ماہر ہوتے ہیں،سیکسولوجی میں انسانی جنسی تعلقات کا مطالعہ ہوتا ہے اس میں مردوں کے تولیدی نظام کے بارے میں معلومات فراہم کی جاتی ہیں، جو لوگ جنسی مسائل کا شکار ہوتے ہیں وہ ایک سیکسولوجسٹ سے رابطہ کرتے ہیں۔
۔2 مردوں کے جنسی مسائل کون سے ہیں؟
۔1 جنسی خواہش کی کمی
۔2 عضو تناسل میں تناؤ نہ ہونا
۔3 عضو تناسل کے تناؤ کا قائم نہ رکھ سکنا
۔4 جلدی انزال کا ہوجانا یا دیر سے ہونا
۔5 نامردی
۔6 ڈپریشن اور اینگزائیٹی بھی جنسی مسائل میں اضافہ کرتی ہے۔
۔3 عورتوں کے جنسی مسائل کون سے ہیں؟
ہمارے معاشرے میں عورتوں کا جنسی مسائل پر بات کرنا شرمناک بات سمجھی جاتی ہے جس وجہ سے عورتوں میں لاعلمی ہوتی ہے اور عورتیں سیکس کو مثبت انداز میں نہیں سوچتی جس وجہ سے وہ مشکلا ت کا شکار ہوتیں ہیں۔
۔1 درد کا خوف
۔2 جنسی خواہش کی کمی
۔3 سیکس کو غلط سمجھنا
۔4 آرگیزم کی کیفیت کا واقع نہ ہونا
اس کے علاوہ مردوں اور عورتوں کے اور بھی بہت سے مسائل ہوتے ہیں جن پر وہ گفتگو کرنے سے قاصر ہوتے ہیں، جنسی مسائل کے متعلق ٹھیک رہنمائی حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ہم کسی مستند ڈاکٹر سے بات کریں اور اپنے مسائل حل کریں اس کے لیے ہم گھر بیٹھےمرہم۔پی۔کے کی ویب سائٹ سے سیکسولوجسٹ کی اپائنمنٹ بک کروا سکتے ہیں اس کے علاوہ ہم وڈیو کال پر یا اس نمبر پر03111222398 رابطہ کر کے آن لائن کنسلٹیشن بھی لے سکتے ہیں۔