دوران حمل سیکس کرنا محفوظ ہے یا نہیں!! یہ وہ سوال ہے, جو اکثر شادی شدہ جوڑوں کے ذہنوں میں گونجتا رہتا ہے. مگر معاشرے میں اس حوالے سے بہتر رہنمائی نہ ملنے کے سبب وہ صرف سنی سنائی باتوں پر بھروسہ کرتے ہیں، اور اس حوالے سے اکثر اپنی اور اپنے ہونے والے بچے کی زندگی کو بھی خطرے میں ڈال دیتے ہیں ۔ اس حوالے سے مستند گائناکولوجسٹ آپ کی رہنمائی کر سکتی ہیں. ان سے مشورہ لینا آپ کے لیۓ مفید ثابت ہو سکتا ہے۔
۔ 1 کیا دوران حمل سیکس کرنا محفوظ ہے؟
سیکس کرنا ایک قدرتی امر ہے اور اگر آپ کا حمل نارمل ہے. تو اس صورت میں آپ کی بچے دانی اور پیٹ کے عضلات آپ کے بچے کو محفوظ رکھ سکتے ہیں. اس سے بچے کو کسی قسم کا بھی خطرہ لاحق نہیں ہو سکتا ہے، اور اس موقعے پر پڑنے والا دباؤ بچے کے لیۓ خطرناک نہیں ہو سکتا ہے۔
۔ 2 دوران حمل سیکس کرنے میں کس طرح کی احتیاط کرنی چاہیئے؟
۔ 1 کچھ صورتحال ایسی ہوتی ہیں .جس میں آپ کا ڈاکٹر آپ کو دوران حمل سیکس کرنے سے احتیاط برتنے کا مشورہ دے گا۔
۔ 2 اگر اس سے پہلے آپ کا حمل ضائع ہو چکا ہو تو اس صورت میں احتیاط کرنی چاہیئے۔
۔ 3 اگر آپ اس سے پہلے قبل از وقت پیدائش کا سامنا کر چکے ہیں .یعنی آپ کا بچہ 37 ہفتوں بعد ہی ڈلیور ہو چکا ہو۔
۔ 4 اگر دوران حمل آپ کے وجائنا سے کسی قسم کا ڈسچارج ہو رہا ہو یا پھر اینٹھن ہو رہی ہو تو اس صورت میں احتیاط کرنی چاہیئے۔
۔ 5 اگر پانی کی تھیلی لیک ہورہی ہو۔
۔ 6 آپ کا سرویکس کا منہ وقت سے پہلے کھل چکا ہو۔
۔ 7 اگر پلاسینٹا نیچے کی جانب ہو۔
۔ 8 اگر رحم میں ایک سے زیادہ بچے ہوں تو اس صورت میں بھی احتیاط کرنی چاہیئے۔
۔ 9 اگر حاملہ خاتون سیکس کی خواہش محسوس نہ کریں۔
عام طور پر سیکس کی خواہش انسان کے جسم کی ایک ضرورت ہوتی ہے لیکن بعض اوقات حالت حمل میں عورت کے اندر اس خواہش میں ہارمون کی تبدیلی کے باعث کمی واقع ہو جاتی ہے اس صورت میں اگر حاملہ ماں اس کے لیۓ راضی نہ ہو تو اس میں احتیاط برتنی چاہیئے۔
۔ 3 دوران حمل سیکس کی پوزيشن
حمل کے چوتھے مہینے کےبعد بالکل سیدھے کمر کے بال لیٹ کر سیکس کرنے سے احتیاط کرنی چاہیئے کیوں کہ اس سے خون کی شریانوں کا بچے پر دباؤ پڑ سکتا ہے اس کے علاوہ دوران حمل سیکس کے دوران کنڈوم کا استعمال آپ کو اور آپ کے بچے کو کسی بھی قسم کے انفیکشن سے محفوظ رکھ سکتا ہے ۔
ایک اور اہم بات جو دوران حمل سیکس کرتے ہوۓ یاد رکھنی چاہیئے کہ سیکس کرتے ہوئے ایک جانب کی پوزیشن رکھنی چاہیئے کیوں کہ یہ پوزیشن محفوظ ترین ہوتی ہے۔
زیادہ تر معاملات میں، حمل کے دوران جنسی تعلقات سے ماں یا بچے کو کوئی خطرہ نہیں ہوتا۔ حمل کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ کچھ پوزیشنیں کم و بیش آرام دہ ہو سکتی ہیں۔
اس کے علاوہ کسی بھی قسم کی پریشانی یا ڈاکٹر سے آن لائن مشورے کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ایپ ڈاون لوڈ کریں یا پھر03111222398 پر رابطہ کریں
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں پہ کلک کریں
Android | IOS |
---|---|