دس سال بعد بھی حاملہ ہونے کا طریقہ جاننے کی خواہش ان خواتین کے دل میں ہوتی ہے جن کے پہلے حمل کے بعد ایک لمبا وقفہ آچکا ہوتا ہے اور اس کے بعد ایک بڑے وقفے کے بعد عمر کے بڑھنے اور وقفہ کے سبب ان کو یہ محسوس ہونے لگتا ہے کہ ان کے لیۓ ماں بننا یا ان کا حمل ٹہرنا ایک مشکل عمل ہوسکتا ہے۔
۔ 1 دس سال بعد بھی حاملہ ہونے کا طریقہ
اگر ایک خاتون کا پہلا حمل 20 سے 25 سال کی عمر کے درمیان میں ہوا اور اس کے بعد اس نے بعض وجوہات کے بنا پر ایک لمبا وقفہ دیا اور اسکے بعد حمل کے ٹہرانے کی کوشش شروع کی تو یاد رکھیں کہ دس سال بعد بھی حاملہ ہونے کا طریقہ گیپ سے پہلے حاملہ ہونے سے کسی حد تک مختلف ہو سکتا ہے اور اس میں آپ کو تھوڑے زيادہ عرصے تک کوشش کرنی پڑ سکتی ہے۔
دس سال بعد بھی حاملہ ہونے کا طریقہ جاننے کے لیۓ کچھ خاص باتوں کا جاننا ضروری ہے جن کے بارے میں آج ہم آپ کو بتائيں گے۔
۔ 1 ماہواری کا سائیکل
یہ سائیکل عام طور پر 28 دن کا ہوتا ہے، مگر بعض خواتین میں یہ سائيکل 21 سے35 دن کا بھی ہو سکتا ہے اگر آپ دس سال بعد بھی حاملہ ہونے کا طریقہ جاننا چاہتی ہیں تو اس کے لیۓ سب سے پہلے اپنے سائيکل کے بارے میں جاننا ضروری ہوتا ہے۔
کیوں کہ اس سائيکل کے دوران ہی ہر عورت کا اوولیوشن پیريڈ شروع ہوتا ہے جو کہ ماہواری کے سائيکل کےحوالے سے مختلف ہو سکتا ہے۔ اوولیوشن پیريڈ کے بارے میں جاننے سے کسی بھی عورت کو اس بات کا پتہ چل سکتا ہے کہ مہینے کے وہ کون سے دن ہوتے ہیں جس میں اس کے حمل کے ٹہرنے کے امکانات سب سے زيادہ ہوتے ہیں۔
۔ 2 اپنے اوولیوشن پیريڈ کے جاننے کے تین طریقے ہو سکتے ہیں۔
۔ 1 جسم کے درجہ حرارت کو نوٹ کرنا
اس کے مطابق ہر روز صبح اٹھ کر سب سے پہلے اپنے جسم کے درجہ حرارت کو نوٹ کریں اور اس کا ریکارڈ نوٹ کریں یہ عمل کئی مہینوں تک ماہواری ختم ہونے کے بعد کے دن سے لے کر دوبارہ ماہواری ہونے تک کریں اور ان دنوں کو نوٹ کرلیں جب کہ جسم کے درجہ حرارت میں معمولی اضافہ ہوتا ہے۔
۔ 2 اوولیوشن پیريڈ کے دن
ماہرین کے مطابق جن دنوں میں جسم کے درجہ حرارت میں معمولی سا اضافہ ہوتا ہے، وہی دن درحقیقت اوولیوشن پیريڈ کے ہوتے ہیں کئی ماہ تک یہ پریکٹس کرنے سے آپ کو اپنے اوولیوشن پیریڈ کا پتہ چل جاۓ گا ان دنوں میں شوہر سے قربت کرنے سے حمل کے ٹہرنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ خاص طور پر جو خواتین دس سال بعد بھی حاملہ ہونے کا طریقہ جاننا چاہتی ہیں ان کے لیۓ یہ طریقہ مفید ثابت ہو سکتا ہے۔
۔ 3 گائناکالوجسٹ سے مشورہ
اس حوالے سے کسی بھی گائناکالوجسٹ سے مشاورت بھی لی جاتی ہے جو کہ درجہ حرارت سے اوولیوشن کے پیریڈ کے متعلق بتا سکتی ہے۔ دس سال بعد حاملہ ہونے کا طریقہ جاننے کے لیۓ سب سے پہلے عورتوں کے امراض کی ماہر ڈاکٹر سے معائنہ ضروری ہے۔
۔ 3 کلینڈر کا طریقہ
اس طریقے کے مطابق اپنے ماہواری کے سائیکل کے دن کو گن لیں جتنے دن کا سائيکل ہو اس میں سے 18 تفریق کر دیں تو جو جواب آۓ گا ماہواری کے سائيکل کے اس دن سے اوولیوشن پیريڈ کے پہلے دن کا آغاز ہوگا۔
مثال کے طور پر اگر آپ کا سائيکل 25 دن کا ہے تو اس میں سے جب 18 تفریق کریں گے تو جواب 17 آۓ گا اس کا مطلب ہے کہ سائيکل کے 17 دن سے آپ کے اوولیوشن پیريڈ کا آغاز ہو جاۓ گا جس کا دورانیہ چار سے پانچ دن کا ہوتا ہے اس دوران قربت کے پل حمل کے ٹہرنے کے امکانات میں اضافہ کر دیتے ہیں۔
۔ 4 سرویکل میوکس طریقہ کار
دس سال بعد بھی حاملہ ہونے کا طریقہ جاننے کے لیے آپ کو اپنے سرویکل میوکس کے بارے میں جاننا بھی ضروری ہوتا ہے۔ پیريڈ کے فورا بعد اندام نہانی بالکل خشک ہو جاتی ہے جس کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ اس دوران اووری کے اندر انڈے بننے کا عمل شروع ہوتا ہے۔ اس وجہ سے اندام نہانی میں کسی قسم کا میوکس نہیں ہوتا ہے ایک ہفتے کے بعد سے میوکس آنا شروع ہو جاتا ہے۔
جس دوران یہ میوکس خارج ہونا شروع ہوتا ہے۔ یہ وہ وقت ہوتا ہے جب کہ انڈے میچور ہونا شروع ہو جاتے ہیں جو اس بات کا اشارہ ہوتا ہے کہ اوولیوشن پیريڈ شروع ہوا چاہتا ہے اور اس دوران حمل کے ٹہرنے کے امکانات بھی زیادہ ہو جاتے ہیں۔
۔ 2 دس سال بعد بھی حاملہ ہونے کا طریقہ میں ہونے والی پیچیدگیاں
دس سال بعد بھی حاملہ ہونے کا طریقہ جاننے کے لیۓ ان تمام طریقوں کا بیک وقت استعمال کرنا مفید ثابت ہو سکتا ہے، مگر اس کے ساتھ ساتھ کچھ دوسری باتوں کے بارے میں جاننا بھی ضروری ہے۔
۔ 1 پی سی او یا کسی قسم کی رسولی ہونے کی صورت میں بھی حاملہ ہونے کے امکانات کم ہو جاتے ہیں
۔ 2 اس کے علاوہ حاملہ ہونے کے لیۓ مردوں کے اسپرم کا بھی صحت مند ہونا بہت ضروری ہے ان میں کسی بھی قسم کی کمزوری حمل کے ٹہرنے کے امکانات کو کم کر دیتا ہے۔
بہت سے عوامل ہیں جو اس بات پر اثر انداز ہوتے ہیں کہ آپ کو حاملہ ہونے میں کتنا وقت لگے گا۔ تاہم، ان طریقوں کو استعمال کرنے سے آپ کو دس سال بعد بھی حاملہ ہونے میں مدد ملے گی۔ اگر آپ کو کوئی پریشانی ہے یا آپ چھ ماہ سے ایک سال تک کوشش کرنے کے بعد حاملہ نہیں ہوئی ہیں تو کسی گائناکالوجسٹ سے رہنمائی ضرور حاصل کریں۔
مرہم کی ایپ ڈاون لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
Android | IOS |
---|---|