آج کے اس دور میں اپنی جلدی کی حفاظت اور اسے صاف رکھناٹاسک سے کم نہیں ہے،کیونکہ بڑھتی ہوئی آلودگی اور سورج کی نقصان دہ شعاعیں ہماری جلد کو نقصان پہنچانے میں دیر نہیں کرتیں۔چہرے پر نشان،چھائیاں اوردانے ہر لڑکی کا مسئلہ ہے۔چہرے پر چھائیاں ہوں یا نشان یہ ہماری جلد کی اور چہرے کی خوبصورتی میں رکاوٹ بنتی ہے۔یہاں تک کہ ہم ان نشانات کو چھپانےاورختم کرنے کے لئے بی بی کریمزاور نائٹ کریمز کا استعمال کرتے ہیں،لیکن یہ کیمکلزسے بنی کریمز ہماری جلد کو نقصان دیتی ہیں۔اور یہ مستقل حل نہیں ہے۔ہمیں صاف جلد کے لئے ایسے قدرتی طریقے اپنانے چاہیے جو ہماری خوبصورتی میں اضافے کے ساتھ ساتھ ہمیں صحت مند جلد بھی مہیا کرئے۔
جلد کو صحت مند بنانے کے طریقے-
بہت سے ایسے سوالات آتے ہیں جن میں پوچھا جاتا ہے کہ کیا غذا ہماری جلد کی صحت اور خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہے تو اس کا جواب ہاں ہے۔صحت مند اور متوازن غذا ہمیں بیماریوں سے محفوظ کرنے کے علاوہ ہمیں اچھی اور خوبصورت جلد سے بھی نوازتی ہے۔اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ کونسی غذا ہماری صحت مند جلد اور صاف رکھنے کے لئے ضروری ہے تو اس کے لئے یہ مضمون آپ کے لئے مدد گار ثابت ہوگا۔
صاف رنگت اور چھائیوں سے پاک جلد کے طریقے-
آلو-
آلو میں اینٹی پگمینٹیشن خصوصیات پائی جاتی ہیں۔یہ چھائیوں والے حصے میں بہت اچھے سے اثر کرتا ہے۔یہ ہماری جلد کو خوبصورت بنانے کے لئے بہت اچھے سے کام کرتا ہے۔یہ وٹامن سی سے بھی بھرپور ہوتا ہے جو ہماری جلد کے لئے بہت ضروری وٹامن ہے۔
استعمال کا طریقہ-
ایک آلو کے سلائس کاٹیں اور پانی میں اس کو ڈبوئیں اور اس حصے میں آلو کے سلائس لگائیں جہاں پر داغ ہیں۔20 منٹ تک لگارہنے دیں اس کے بعد آپ پانی سے دھولیں۔
دہی-
دہی میں لیکٹک ایسڈ موجود ہوتا ہے جو جلد سے مردہ خلیوں کو ختم کرنے میں مدد کرتا ہے۔اس کے علاوہ ہم دہی سے بہت سے فوائد حاصل کر سکتے ہیں،دہی کو کھانے سے ہم اپنے نظامِ انہظام کو مضبوط بنا سکتے ہیں۔
استعمال کا طریقہ-
دو چمچ دہی لیں،اس میں ہلدی کو ملائیں اور متاثرہ حصے پر 20 منٹ تک لگائیں۔اس کے بعد آپ ٹھنڈے پانی سے منہ دھولیں۔
ناریل کا تیل-
ناریل کا تیل بھی ہماری جلد کے لئے بہت اچھا ہے۔ناریل کا تیل جلد کے مردہ خلیوں کو بھرنے میں مدد دیتا ہے۔اس کے علاوہ یہ سورج کی نقصان دہ کرنوں سے بھی بچاتا ہے۔اس کا استعمال ہمیں چہرے کی چھائیاں ختم کرنے میں مدد دے گا۔
استعمال کا طریقہ-
ناریل کے تیل کے چند قطرے اپنے ہاتھوں میں لیں اور چہرے پر اس کی اچھی طرح سے مالش کریں۔چہرے پر اسکا مساج ایسے کریں کی تیل تہوں تک پہنچ جائے۔ اس کے علاوہ 20 سے 25 منٹ تک تیل کو اپنے چہرے پر لگا رہنے دیں تاکہ تیل اچھی طرح سکن میں جذب ہوجائے۔اس کے بعد آپ ٹھنڈے پانی سے منہ دھولیں یہ طریقہ آپ ہفتے میں دو سے تین دفعہ کریں۔
پپیتا-
پپیتا میں بہترین ایکسفولیٹنگ خصوصیات پائی جاتی ہیں۔یہ جلد کے مردہ خلیوں کو ختم کرنے میں مدد کرتا ہے۔اور ہائپر پگمنٹیشن کے علاج کے لئے یہ خلیوں کی افزائش میں مدد دیتا ہے۔اس کا استعمال ہماری جلد کو نکھار سکتا ہے۔
استعمال کا طریقہ-
پپیتا کا ماسک بنانے کے لئے ہمیں پپتا دودھ اور شہد کی ضرورت ہوگی۔اس سب چیزوں کو ملا کر اپنے چہرے پر لگا لیں اور 20 منٹ کے بعد اپنے چہرے کو دھولیں۔
کیا غذا ہائپر پگمنٹ کو ختم کرتی ہے؟-
ہائپر پگمنٹ جلد میں میلانن کی ضرورت سے زیادہ مقدار کی وجہ سے ہوتا ہے۔اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور غذا ہمار جلد کے داغ دھبوں کو دور کرسکتی ہے۔لیکن کچھ غذائیں ایسی بھی ہیں جوہمارے جسم میں ہارمونل توازن کو بگاڑ بھی سکتی ہیں،اس لئے ان غذاؤں کو استعمال نہیں کرنا چاہیے۔
اگر آپ کو کسی بھی کسی قسم کا ہارمونل ایشو ہے یاآپ جلد کے مسائل سے پریشان ہیں تو آپ کے پاس اس کا بھی آسان حل موجود ہے۔آپ گھر بیٹھے مرہم۔پی۔کے کی ویب سائٹ سے ڈاکٹر کی اپائنمنٹ بک کروا سکتے ہیں اس کے علاوہ آپ وڈیو کنسلٹیشن یا اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن بھی لے سکتے ہیں۔