دماغی معذوری ایک شدید علالت ہے اور ڈپریشن سے متاثر افراد ایک صحت مند دماغ ہوتے ہوئے بھی کم و بیش کچھ ایسی ہے صورتحال سے دوچار رہتے ہیں۔ ڈپریشن یا کسی بھی قسم کے دماغی دبائو میں ہونا انسان کی زندگی کے معمولات اور صحت پر بری طرح اثر انداز ہوتا ہے۔ ذہنی دبائو میں گرفتار انسان کی خاموشی دراصل مدد اور علاج کی التجا ہے۔ اگر آپ یا آپ کے ارد گرد کوئی ایسی کسی بیماری سے نبرد آزما ہے تو ان کی مدد کرنے میں دیر ہرگز مت کیجیئے۔ مرہم کے آن کائن کلینک سے ڈپریشن کے سلسلے میں علاج اور کائونسلنگ کا حصول ایک جدید اور آسان حل ہے۔
ڈپریشن سے متاثر افراد اکثر ایک جامد اور غیر صحت مند طرز زندگی اختیار کر لیتے ہیں۔ جب کہ ورزش اور اچھی خوراک کی مدد سے ڈپریشن کا مقابلہ کرنا آسان ہو جاتا ہے۔ ذیل میں ہم نے کچھ ایسی ہی جسمانی سرگرمیوں کا خلاصہ بیان کیا ہے کہ جن کو اختیار کر کے ڈپریشن سے متاثرہ افراد اپنی ذہنی حالت میں بہتری لا سکتے ہیں۔
ابتدائی سرگرمیاں
ذہنی دبائو میں مبتلا شخص کے لیے ورزش یا کسی ایسی صحت مندانہ سرگرمی میں حصہ لینا ایک مشکل امر ہوتا ہے۔ لیکن خود کو آمادہ کرنے کے لیے آسان اور ہلکی پھلکی ورزش سے شروع کرنا مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ اس کو معمول بنانا شروع کے کچھ دن آپ کع بہت مشکل لگے گا لیکن چند ہی دنوں میںآپ کو اس کے فوائد نظر آنے لگیں گے اور آپ کے لیے خود کو آمادہ کرنا آسان ہوتا چلا جائے گا۔ روزانہ کچھ دیر کی چہل قدمی ورزش کو معمول بنانےمیں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
یوگا
یوگا کی ہلکی پھلکی ورزشیں ذہنی دبائو کم کرنے میں بہت اثر انگیز ہیں۔ اس میں شامل مراقبہ، ساکت اور جامد آسنوں کی بدولت دماغ میں ایسے کیمیائی تبدیلیاں ہوتی ہیں جن سےذہنی تنائو میں کمی ہوتی ہیں۔ یوگا میں سانس کو ایک خاص طریقے سے کنٹرول کیا جاتا ہے۔ یہ تمام سر گرمیاں دماغ میں دبائو کو کم کرتی ہیں اور ڈپریشن کی وجہ سے ہونے والی پریشانی میں سکون کا باعث بھی بنتی ہیں۔
اگر آپ یوگا کرنے سے واقف نہیں ہیں تو اس سلسلے میں بہت سی ویڈیوز اور مدد گار مواد انٹرنیٹ پر موجود ہے۔ لیکن سب سے بہتر یہ ہے کہ آپ یوگا کی کسی کلاس میں باقاعدہ شمولیت اختیار کریں۔ گھر سے باہرنکل کر لوگوں سے ملنے جلنے سے ااپطبیعت میں فوری بہتری محسوس کریں گے۔
باغبانی
فطرت سے قریب ہونا انسان کی دماغی صحت پر اچھا اثر ڈالتا ہے۔ باغبانی فطرت سے قریب ہونے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔ گھر کے باغیچے میں کچھ وقت گزارنا آپ کو ڈپریشن سے نجات دلا سکتا ہے۔ بالکونی میں چند پھولوں اور سبزیوں کے گملے رکھ کر بھی آپ یہی فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔ مٹی کو چھونے سے دماغ میں خوشی کی کیفیت پیدا کرنے والے کیمیکل پیدا ہوتے ہیں اور انسان بہتر محسوس کرنے لگتا ہے۔
دفتری کام کے دوران متحرک رہیے
سارا دن ایک کرسی پر جامد بیٹھے رہنا بھی دپریشن کی علامات اور شدت مین اجافے کا باعث بنتا ہے۔ ضروری ہے کی کام کے اوقات میں بھی آپ ہر آدھے گھنٹے بعد اٹھ کر چہل قدمی کریں یا سیڑھیاں چڑھیں۔ اس کے جسمانی فوائد بھی ہیں اور یہ دماغ میں سوچوں کے تسلسل کو بھی کم کرتا ہے۔
دفتری کام کے دوران متحرک رہیے
سارا دن ایک کرسی پر جامد بیٹھے رہنا بھی دپریشن کی علامات اور شدت مین اجافے کا باعث بنتا ہے۔ ضروری ہے کی کام کے اوقات میں بھی آپ ہر آدھے گھنٹے بعد اٹھ کر چہل قدمی کریں یا سیڑھیاں چڑھیں۔ اس کے جسمانی فوائد بھی ہیں اور یہ دماغ میں سوچوں کے تسلسل کو بھی کم کرتا ہے۔
باقاعدہ علاج
ان تمام طریقوں اور دیگر کوششوں کے باوجود اگر آپ اپنی حالت میں بہتری نہ محسوس کرتے ہوں تو ایک اچھے سائیکاترسٹ سے رابطہ اور مشورہ ہی اس مشکل کا حل ہے۔ مرہم کے ذریعے یہ کام انتہائی سہولت سے ممکن ہے۔
یاد رکھئے کے دماغ کی بیماری بھی جسم کی دیگر بیماریوںکی طرح ہی ہے۔ اس کے علاج اور احتیاط میں کوئی جھجھک نہ محسوس کیجئیے۔