آپ کے گھر میں موجود عام استعمال کی بہت سی چیزیں ایسی ہیں جو بانجھ پن کی وجہ بن سکتی ہیں۔ آج کے دور میں بانجھ پن ایک عام مسئلہ بن چکا ہے۔ ہر چھ میں سے ایک شادی شدہ جوڑا اس مسئلے سے دوچار ہے۔ اس کی بہت بڑی وجہ ہمارے ماحول میں کیمیائی مادوں کا اضافہ ہے۔
یہ کیمیکل آپ کے بستر اور قالین سے لے کر آپ کے کھانا پکانے والے برتنوں تک میں شامل ہوتے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ ان سے بچاؤ کی کوئی راہ نہیں۔ لیکن خطرے سے آگاہ ہونا ان سے بچاؤ کی پہلی تدبیر ہوسکتی ہے۔ آج ہم آپ کو آپ کے گھر اور ماحول میں موجود ایسے ہی کچھ خطرات سے آگاہ کرنے والے ہیں۔ اگر آپ بھی بایجھ پن کی مرض سے دوچار ہیں تو ایک اچھے گائناکالوجسٹ سے رابطہ اور مشورہ آپ کے لئے بہت ضرروی ہے۔ اس کے لیے آپ مرہم کی سائٹ پہ تجربہ کار ڈاکٹر سے 03111222398 پہ کنسلٹیشن حاصل کرسکتے ہیں۔
آپ کا بستر اور صوفہ
بستر کے لیے استعمال ہونے والے گدوں اور صوفوں کی سیٹ پر اس طرح کے کیمیکلز لگائے جاتے ہیں جو آگ لگنے کی صورت میں ان کی حفاظت کریں۔ آگ لگنے کی صورت میں یہ یقینا ایک نہایت کارآمد چیز حفاظتی تدبیر ثابت ہوتی ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ کیمیکلز ان لوگوں کے لیے از حد خطرناک ہیں جو والدین بننا چاہتے ہیں۔
اس قسم کے فرنیچر سے یہ کیمیائی مادے خون میں جلد کے ذریعے شامل ہو جاتے ہیں۔ خون میں ان کی زیادتی سے مرد و خواتین میں بانجھ پن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اس قسم کے کیمیکلز سے بچنے کے لئے ہمیشہ قدرتی مواد سے بنا بستر اور فرنیچر ہی استعمال کیجیئے۔
جراثیم کش صابن اور شیمپو
ایک اینٹی بیکٹیریل صابن کا استعمال جراثیم کی تعداد کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ اولاد پیدا کرنے کی صلاحیت بھی کم کر سکتا ہے۔ ایسے صابن اور کئی قسم کے شیمپوز میں بھی ایک کیمیکل پایا جاتا ہے جس کو ٹراکلوسان کہا جاتا ہے۔ اس کیمکل کے جلد کے ذریعے خون میں شامل ہونے سے اینڈوکراین گلینڈز کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔ ہارمونز کی کمی بیشی مرد و خواتین میں اولاد پیدا کرنے کی صلاحیت کم کر دیتی ہے۔ ہارمونز کی تبدیلیوں کی وجہ سے ہونے والے امراض میں ایک ایندوکرائنولوجسٹ سے دابطہ اور مشورہ کنا مفید ثابت ہو سکتا ہے۔
برتن دھونے کا صابن اور ٹوتھ پیسٹ
برتن دھونے میں استعمال ہونے والے صابن اور ٹوتھ پیسٹ میں بھی ٹراکلوسان کیمیکل پایا جاتا ہے۔ اس کی وجہ سے ہارمونز میں ہونے والی تبدیلیاں بے اولادی کا باعث بنتی ہیں۔ یہ تمام مصنوعات خریدتے ہوئے ان کےاجزاء ضرور پڑھ لیجیئے اور وہی ٹوتھ پیسٹ اور صابن خریدیئے جو ٹراکلوسان سے پاک ہوں۔
ڈبہ بند خوراک
بی۔پی۔اے یا بس فینول۔اے وہ کیمیکل ہے جو پلاسٹک کی بوتلوں میں اور مائیکرویو اوون سیف پلاسٹک کے ڈبوں میں پاتا جاتا ہے۔ یہی کیمیکل ایلومینیم کے ڈبوں اور رسیدوں کے لئے استعمال ہونے والے کاغذ میں بھی پایا جاتا ہے۔ بی۔پی۔اے مرد و خواتین میں بے اولادی کا باعث بنتا ہے۔
نان اسٹک پکانے کے برتن
نان اسٹک برتن پکانے اور صاف کرنے میں آسان ہوتے ہیں لیکن آپ کی تولیدی صحت کے لیے مشکل کا سامان پیدا کر سکتے ہیں۔ ان کی کوٹنگ میں شامل کیمیکل پی۔ایف۔او۔اے خواتین میں حمل قائم ہونے میں رکاوٹ پیدا کرتا ہے۔ وہ خواتین جن میں اس کیمیکل کی سطح بلند ہوتی ہے ان کے پیدا ہونے والے بچے بھی بڑھوتری میں دوسرے بچوں کی نسبت پیچھے رہ جاتے ہیں۔ بچوں کی صحت کے سلسلے مین مدد اور رہمنائی کے لئے ایک اچھے چائلڈ سپیشلسٹ سے رابطہ کیجیئے۔
اپنے ماحول مین موجود ان خطرات کا ازالہ کیجیئے اور جلد ہی آپ کے آنگن میں خوشیوں کے پھول کھلیں گے۔