فائبرومیالجیا ایک ایسا نایاب عارضہ ہے جس کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں، جس کی خصوصیات میں بڑے پیمانے پر پٹھوں میں درد کے ساتھ تھکاوٹ،نیند، یاداشت اور موڈ کے مسائل ہوتے ہیں۔ محققین کے مطابق فائبرومیالجیا آپ کے دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کے تکلیف دہ اور غیر تکلیف دہ سگنلز کے طریقے کو متاثر کر کے دردناک احساسات کو بڑھاتا ہے
یہ تکلیف عام طور پر کسی واقعے جیسے کہ کسی حادثہ،صدمہ، سرجری یا انفیکشن کے بعد شروع ہوتی ہے اس کے علاوہ یہ بعض اوقات بہت زیادہ ذہنی دباؤ کے نتینجے میں بھی ہوتی ہے۔مردوں کے مقابلے میں یہ بیماری عورتوں میں بہت زیادہ عام ہے جس کی وجہ ان کا ذہنی تناؤ ہوتا ہے۔
فائبرومیالجیا کیا ہے؟
فائبرومیالجیا ایک ایسی حالت ہے جو جسم میں شدید درد کا باعث بنتی ہے۔ اس سے متاثر ہونے والے افراد میں زیادہ تر وہ لوگ شامل ہیں جو نیند کی کمی کا شکار ہوتے ہیں ،ڈپریشن یا تھکاوٹ کے مسائل کا شکار اور جذباتی لوگ۔ اس کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہو سکتی ہے کہ یہ بیماری کیوں ہوتی ہے لیکن اس کے شکار افراد پورے جسم میں شدید درد کی شکایت کرتے ہیں
فائبرومیالجیا کی علامات
اس بیماری کی بنیادی علامات میں شامل ہیں
وسیع درد: فائبرومیالجیا عام طور پر مسلسل اور سست دردکے ساتھ آتا ہے جوکم از کم تین مہینے تک جاری رہتا ہے جسے ابتدائی تشخیص میں جوڑوں، پٹھوں یا گٹھیا کی تکلیف کے طور پر تشخیص کیا جاتا ہے لیکن اگر اس کا دورانیہ بڑھ جائے اور آپ کے جسم کے دونوں اطراف اور اپ کی کمر کے اوپر اور نیچے مسلسل درد ہو تو پھر اس کی تشخیص فائبرومیالجیا کے طور پر کی جاتی ہے۔
تھکاوٹ: اس بیماری سے متاثر افراد تھکاوٹ کا شکار ہوتے ہیں حالانکہ وہ زیادہ سونے کے باوجود بھی تھے ہوئے رہتے ہیں جس کی وجہ وہ یہ بتاتے ہیں کہ درد کی وجہ سے ان کی نیند میں خلل پڑتا ہے اور وہ پرسکون اور بھرپور نیند نہیں لے پاتے ہیں۔
علمی مشکلات: ایک علامت جسے فائبروفوگ کہا جاتا ہے توجہ مرکوز کرنے اور توجہ دینے اور دماغی کاموں پر توجہ دینے کی صلاحیت کو متاثر کرتا ہے
اس کے ساتھ ساتھ دیگر علامات میں شامل ہیں آنتو ں کی خرابی،دائمی تھکاوٹ، درد شقیقہ اور سردرد کی دیگر اقسام،دردناک مثانے کی شکایت،بےچینی،، ذہنی دباؤ وغیرہ
فائبرومیالجیا کے اسباب
بہت سے محققین کا خیال ہے کہ بار بار اعصابی محرک فائبرومیالجیا والے لوگوں کے دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کو متاثر کرتا ہے جو ان میں تبدیلی کا باعث بنتا ہے اس تبدیلی میں دماغ میں بعض کیمیکلز کی سطح میں غیر معمولی اضافہ شامل ہے جو درد کا اشارہ دیتے ہیں
اس کے علاوہ دماغ کے درد کے ریسیپٹرزدرد کی یاداشت کی ایک قسم کو تیار کرتے ہیں اور حساس ہو جاتے ہیں یعنی وہ درد ہونے پر شدید ردعمل ظاہر کر سکتے ہیں۔
یہ بیماری بھی خاندانون مین چلتی ہے یعنی آپ میں کچھ جنیاتی تغیرات ہو سکتے ہیں جو خرابی کی شکایت کو فروغ دینے کا باعث بن سکتے ہیں
اس کے علاوہ کوئی حادثہ جیسے کہ کار ایکسیڈینٹ یا شدید ذہنی دباؤ بھی اس کے محرکات کو متحرک کر سکتا ہے
فائبرومیالجیا سے ہونے والی پیچیدگیاں
یہ بیماری مردوں کے مقابلے عورتوں کو زیادہ متاثر کرتی ہے ، اس کے علاوہ جن افراد کے والدین میں سے کسی کو یہ بیماری ہو ان کے بچوں کے متاثر ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ اگر آپ کو اوسٹیو ارتھرائٹس ،لیوپس،یا رمیٹی سند شوٹ ہے تو آپ کو فائبرومیالجیا ہونے کا زیادہ امکان ہے۔
اس بیماری کی وجہ سے اپ کو زندگی میں بہت سی پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہےجیسے کہ نیند کی خرابی،درد، تھکاوٹ،گھر کے کاموں میں تکلیف،مایوسی، ڈپریشن یا یاداشت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
فائبرومیالجیا کی تشخیص
اگر آپ کو 3 ماہ یا اس سے زیادہ عرصے سے بڑے پیمانے پر درد ہو رہا ہے تو آپ کا ڈاکٹر آپ کو فائبرومیالجیا کی تشخیص کر سکتا ہے ۔ کائی بھی لی ٹیسٹ یا اسکریننگ اس بیماری کا پتہ نہیں لگا سکتی ہے صرف آپ کے کیس کی تاریخ کی مدد سے ہی آپ کا ڈاکٹر نتائج اخذ کر سکتا ہے
فائبرومیالجیا کا علاج
اب تک فائبرومیالجیا کا کوئی علاج نہیں ہے سوائے اس کے علامت کو کم کرنے اور معیار زندگی کو بہتر بنانے کی جانب توجہ مرکوز کی جائے۔ درد کو کم کرنے کے لئے ادویات استعمال کی جا سکتی ہیں اس کے علاوہ اپنی دیکھ بھال کی جانب توجہ دی جائے،اور طرز زندگی میں تبدیلی لائی جائےاس کے ساتھ ساتھ ورزش کو اپنی زندگی میں شامل کیا جائے کیونکہ ورزش تناؤ کو کم کرنے میں مدد گار ہوتی ہے اور آپ کو ذہنی اور جسمانی طور پر بہتر محسوس کرنے میں مدد کر سکتی ہے