کولیسٹرول خون میں موجود چکنائی کا نام ہے جس کی مقدار کا جسم کی ضرورت سے زیادہ ہو جانا بہت سی بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔ کولیسٹرول بڑھ جانے کی صورت میں سب سے پہلے ملنے والا مشورہ سبزیوں کے زیادہ استعمال کے بارے میں ہوتا ہے، یہ درست ہے کہ سبزی خوری کی عادت صحت بخش ہوتی ہے اور بہت سی بیماریوں سے بھی بچاتی ہے۔ اس بلاگ میں ایس ہی چند غذاؤں کا ذکر ہے جن کا استعمال کولیسٹرول کے مریضوں کے لیے مناسب نہیں ہے۔
۔ 1 خون میں کولیسٹرول کو بڑھانے والی غذائیں
کولیسٹرول پورے خون میں گردش کرتا ہے، اور اس کی بہت زیادہ مقدار آپ کے جسم، خاص طور پر آپ کے دل پر منفی اثرات مرتب کر سکتی ہے۔ خون میں ٹرائی گلیسرائیڈ کی زیادہ مقدار اور “خراب” کولیسٹرول کی اعلی سطح آپ کے دل کی بیماری یا فالج کا خطرہ بڑھا سکتی ہے۔ اس لیے آپ ان غذاؤں کے استعمال سے پرہیز کریں جو کولیسٹرول کے بڑھنے کا سبب بنتی ہیں۔
ٹرائی گلیسرائیڈز کیا ہے؟
ٹرائی گلیسرائیڈز چربی کی ایک قسم ہے جو آپ کے جسم میں چربی کی سب سے عام قسم ہے۔ یہ کھانے کی بہت سی اشیاء سے اکھٹا ہوتی ہیں، خاص طور پر مکھن، تیل اور دیگر چکنائی والی غذائیں جو آپ کھاتے ہیں۔
ٹرائی گلیسرائیڈز بھی اضافی کیلوریز سے آتی ہیں۔ یہ وہ کیلوریز ہیں جو آپ کھاتے ہیں، لیکن آپ کے جسم کو اس کی فوری ضرورت نہیں ہوتی ہے۔
ہائی ٹرائی گلیسرائیڈز شریانوں کو سخت کرتی ہیں جسے آرٹیریوسکلروسیس کہتے ہیں جس سے فالج، ہارٹ اٹیک اور دل کی بیماری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ انتہائی زیادہ ٹرائی گلیسرائیڈز لبلبے کی شدید سوزش کا سبب بھی بن سکتے ہیں۔
۔ 1 سبزیاں
ایسی سبزیاں جن میں نشاستے کی مقدار زیادہ ہو جیسے کہ مٹر اور مکئی کا استعمال ان لوگوں کے لیے مناسب نہیں ہے جن کا کولیسٹرول خاص طور پر ٹرائی گلیسرائیڈز معمول سے زیادہ ہو ان کی بجائے بند گوبھی اور مشروم بہت بہتر ہیں۔
بازار میں تیار شدہ صورت میں ملنے والی پھلیاں جن میں اضافی چینی اور چکنائی شامل کی جاتی ہے۔
۔ 2 پھل کا استعمال
پھلوں کا استعمال بے شک مفید ہے لیکن جب آپ کے ٹرائی گلیسرائیڈ کی سطح بلند ہو تو پھلوں کا استعمال محدود کرنا ضروری ہے۔
۔ 3 سرخ گوشت کا استعمال
گائے کا گوشت اور بھیڑ کا گوشت عام طور پر چربی میں زیادہ ہوتا ہے۔ گوشت کے کٹ جیسے ہیمبرگر، پسلیاں اور روسٹ میں چکنائی سب سے زیادہ ہوتی ہے۔ آپ کو گوشت سے مکمل پرہیز کرنے کی ضرورت نہیں ہے، اسے صرف اعتدال میں ہی رہ کر کھائیں۔
اس سے بھی بہتر ہے کہ گوشت کو ایسے پروٹین سے بدلیں جس میں سیر شدہ چکنائی اور کولیسٹرول کم ہو، جیسے چکن یا ٹرکی بریسٹ، مچھلی اور پھلیاں۔
۔ 4 تلی ہوئی اشیاء
وہ کھانے جو ڈیپ فرائر میں بنے ہوتے ہیں، جیسے چکن ونگز، موزاریلا سٹکس، اور فرائز شامل ہیں یہ سب کولیسٹرول کو بڑھاسکتی ہیں۔ اگر آپ کو کھانا ہے تو ایئر فریئر کا استعمال کریں اور اپنے کھانے میں تھوڑا سا زیتون کے تیل میں ڈالیں۔
۔ 5 خشک میوہ جات
خشک میوہ جات کا استعمال بھی کم کرنا ضروری ہے۔ جیسے کہ میوہ کھانا چاہیں تو صرف دو چائے کے چمچ میوہ کھانا کافی ہے۔
۔ 6 ناریل کا استعمال
ناریل اور اس سے تیار شدہ مصنوعات جیسے کہ ناریل کا دودھ، ناریل کا پانی اور خشک کھوپرا کھانا بھی ٹرائی گلیسرائڈ کی سطح میں اضافہ کر سکتا ہے۔
۔ 7 نشاستہ والی غذائیں
پاستا، آلو اور دلیہ ایسی غذائیں ہیں جن میں نشاستے کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے۔ ان غذاؤں کا استعمال کیجیے لیکن کم مقدار میں کھانا ہی کافی ہے۔
۔ 8 بازاری مشروبات
بازاری مشروبات، سوڈا، پھلوں کے جوس سب میں چینی کی اضافی مقدار شامل کی جاتی ہے۔ ان غذاؤں سے حاصل ہونے والی اضافی شکر کو جسم ٹرائی گلیسرائیڈ میں تبدیل کر دیتا ہے۔
شکر کے مصنوعی اور قدرتی متبادل اشیاء سے بھی پرہیز ضروری ہے جیسا کہ شہد یا میپل سیرپ۔
۔ 9 بیکری کی مصنوعات
بیکری کی مصنوعات میں مکھن کا بکثرت استعمال کیا جاتا ہے اس لیے ایسی غذاؤں سے مکمل پرہیز ضروری ہے۔
۔ 10 مکھن اور مارجرین
مکھن اور مارجرین کی بجائے زیتون کے تیل کا استعمال کولیسٹرول گھٹانے میں مددگار ہوتا ہے۔ اس کو پکانے کے علاوہ سلاد میں شامل کر کے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ زیتون کے تیل میں مضر صحت چکنائیوں کی مقدار کم ہوتی ہے اس لیے یہ کولیسٹرول اور ٹرائی گلیسرائڈ میں اضافے کا باعث نہیں بنتا۔