وٹامن ڈی کی کمی بہت عام ہے۔بہت سے لوگوں میں وٹامن ڈی کی کمی پائی جاتی ہے۔اس وٹامن کا ہمارے جسم میں بہت اہم کردارہے۔ہم اس کی مدد سے ہی اپنی ہڈیوں کو مضبوط بناسکتے ہیں۔ہمارے جسم میں بہت سے کام وٹامن ڈی کی بدولت ہوتے ہیں۔اس کی مدد سے ہڈیوں کی تعمیر بھی ہوتی ہے۔
بہت سے لوگوں کا رہن سہن بند کھڑکیوں اور بند گھروں میں ہوگیا ہے جس وجہ سے سورج کی روشنی بہت کم گھروں تک جاتی ہے جس وجہ سےلوگ وٹامن ڈی کی کمی کا شکار ہوتے ہیں۔اگرآپ بھی وٹامن ڈی کی کمی کا شکار ہیں تو وقت پر اس کمی کو دور کریں اس سے پہلے آپ کسی مسئلے میں مبتلا ہوں۔ اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کو کس وٹامن کی کمی ہے تو مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ سےڈاکٹر کی اپائنمنٹ لیں اس کے علاوہ آپ اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن لے سکتے ہیں۔
وٹامن ڈی کیا ہے؟
یہ بہت اہم وٹامن ہے۔جو بنیادی طور پر کیلشیم جذب کرنے میں مدد دیتا ہے۔آپ کی ہڈیوں کی نشوونما کو فروغ ملتا ہے۔ہمارا مدافعتی نظام اور اعصابی نظام مضبوط ہوتا ہے۔ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ وٹامن ڈی بہت سی بیماریوں کو روکنے میں مدد کرتا ہے جیسے ذیابیطس،دل کی بیماری،ڈپریشن اورکینسر کی بیماری وغیرہ۔
وٹامن ڈی کی کمی کو کیسے پورا کیا جائے؟
اس وٹامن کی کمی کی وجہ سے بہت سے مسائل ہوسکتے ہیں اس لئے ہمیں اس کی کمی کو پورا کرنے کے لئے ان چیزوں کا استعمال کرنا چاہیے۔
مشروم
صحت اورغذائیت کے اعتبار سے مشروم بہت اہم ہے۔یہ وٹامن ڈی کا اچھا ذریعہ ہے۔ہم اس کو اپنی خوراک میںآسانی سے شامل کرسکتے ہیں۔اس کے علاوہ مشروم دیگر وٹامن جیسے وٹامن بی اور پوٹاشیم سے بھی بھرپور ہوتے ہیں۔آپ اپنے سلاد سینڈوچ یا اس کے علاوہ سوپ میں ان کا استعمال کرکے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔
انڈے کی زردی
ہم اگرانڈے کی زردی کو روزانہ اپنی غذا میں شامل کرتے ہیں تو ہم وٹامن ڈی کی کمی سے بچ سکتے ہیں۔اس کے علاوہ انڈے میں دیگر امائنوایسڈ بھی پائے جاتے ہیں۔اس کے علاوہ یہ صحت مند چربی کا بھی ذریعہ ہیں۔اگرآپ وٹامن ڈی کی کمی کا شکار ہیں تو پورے انڈے کو اپنے ناشتے میں شامل کریں۔
دودھ
یہ نہ صرف کیلشیم کا ذریعہ ہے بلکہ اس میں وٹامن ڈی بی بھرپور پایا جاتا ہے۔چکنائی والے دودھ میں وٹامن ڈی موجود ہوتا ہے۔آپ کی روزانہ کی ضروریات کو پورا کرنے کےلئے دودھ اچھاآپشن ہے۔اس لئے اس کو اپنے مشروب میں لازمی شامل کریں۔
مچھلی
اس میں نہ صرف اومیگا3 فیٹی ایسڈ پائے جاتے ہیں بللکہ اس میں وٹامن ڈی بھی موجود ہوتا ہے۔ہڈیوں کی مضبوطی کے لئے وٹامن ڈی بہت ضروری ہے۔اس لئے ہمیں اس کی کمی سے بچنے کےلئے لازمی استعمال کرنا چاہیے۔
بادام
ہم گری دار میووں کی مدد سے بھی وٹامن ڈی کی کمی کو پورا کرسکتے ہیں۔بادام وٹامن ڈی کا اچھا ذریعہ ہے۔ہم بادام کا سمودی بنا کر بھی پی سکتے ہیں۔اگرآپ بھی وٹامن ڈی کی کمی کو پورا کرنا چاہتے ہیں تو بادام کا استعمال کرنا شروع کریں۔
سورج کی روشنی
ہم سورج کی روشنی کی مدد سے بھی اس کی کمی کو پوراکرسکتے ہیں۔یہ وٹامن ڈی کودور کرنے کا سب سے آسان ذریعہ ہے۔سردیوں کے موسم میں سورج کی روشنی میں بیٹھ کر اس کی کمی کوپورا کرسکتے ہیں۔
دیگر ذرائع
اس کے علاوہ ہم پالک،بھنڈی،کینو کے جوس،دہی اور پنیر سے بھی وٹامن ڈی حاصل کرتے ہیں۔ہم سبریوں اور پھلوں کے استعمال سے اپنی مجموعی صحت کو بھی بہتر بنا سکتے ہیں۔اس وٹامن کی کمی ہمیں دیگر مسائل میں مبتلا کرسکتی ہے۔اس لئے اپنا ڈاکٹر سے معائنہ کروائیں کہ آپ جانچ سکیں۔