بال گرنے سے پریشان ہونا ایک فطری بات ہے ۔جیسے جیسے موسم تبدیل ہوتا ہےوہ بھی ہماری صحت پر اثرانداز کرتا ہے۔ہم میں سے اکثر بھول جاتے ہیں کہ بالوں کاگرنایابالوں کی نشوونما کا تعلق ہماری غذا اور طرزِ زندگی سے منسلک ہے۔ہم اپنے بالوں کو باقاعدگی سے تیل لگا کر مختلف قسم کے ہیر ماسک کا استعمال کرکے اچھا بنا سکتے ہیں۔
لیکن جتنی بیرونی حفاظت ضروری ہے اتنی ہی اندرونی حفاظت ضروری ہے۔غذائیت سے بھرپور غذائیں ہمارےبالوںکا گرناروک اوران کو صحت مند بناسکتیں ہیں۔اگر آپ بالوں کا گرنا روکناچاہتی ہیں تو اپنی غذا میں ان چیزوں کا استعمال کریں اور فرق دیکھیں۔
اس کے علاوہ مزید معلومات کے لئے یہ پڑھیں۔
بالوں کا گرنا اور صحت بخش غذائيں
بالوں کی نشوونمااورصحت کے لئے ہمیں کونسی غذاؤں کا استعمال کرناچاہیے۔وہ مندرجہ ذیل ہیں؛
بالوں کاگرنا پالک سے روکیں-
بالوں کے لئے آئرن بہت ضروری وٹامن ہے۔آئرن کی کمی بالوں کا گرنا بڑھا دیتا ہے ۔پالک میں آئرن،وٹامن اے اور سی بھرپور مقدار میں پایا جاتا ہے۔پالک نہ صرف آئرن سے مالا مال ہے ۔بلکہ یہ کیلشیم،میگنیشیم،پوٹاشیم اور اومیگا 3 فیٹی ایسڈ سے بھرپور ہوتی ہے۔پالک کو کھانے کے علاوہ اس کو پانی میں ابال کر اس کے پانی سے سر کو دھو بھی سکتے ہیں۔یہ بالوں کی لمبائی کے لئے بہت مفید ہے۔
انڈے اور دودھ کی مصنوعات-
انڈے اور دودھ کی مصنوعات بالوں کی نشوونما اور موٹائی کے لئے بہترین ہیں۔دودھ،دہی اور انڈوں میں ضروری غذائی اجزا شامل ہوتے ہیں جیسے وٹامن بی 12 ،آئرن،پروٹین،زنک اور اومیگا 3 فیٹی ایسڈ شامل ہیں۔ڈیری مصنوعات بائیؤٹین کا بہت اچھا ذریعہ ہیں۔یہ بالوں کے گرنے کی صورت میں استعمال کیا جاتا ہے۔
بالوں کا گرنا اور اخروٹ کا اثر
اپنےبالوں کو گرنے سے بچانے کے لئے اخروٹ کا استعمال کریں۔اخروٹ میں وٹامن ای،میگنیشیم اور پروٹین موجود ہوتا ہے۔اس میں وٹامن بی بائیوٹین موجود ہوتا ہےجو بالوں کی جڑوں کو مظبوط بناتا ہے۔اخروٹ کی مدد سے بالوں کا گرنا کم کر سکتے ہیں۔
امرود-
وٹامن سی ہمارے بالوں کو مضبوط بناتا ہے۔اس میں وٹامن بی بھی موجود ہوتا ہے۔یہ بالوں کی افزائش کے لئے بہت ضروری ہے۔یہ کولیجن کو فروغ دینے میں مدد کرتا ہے۔اس لئے اب گرمیوں میں امرود کا استعمال کرنا چاہیے تاکہ اس سے بالوں کا گرنا روکا جا سکے ۔
دالیں-
دالیں پروٹین ،آئرن ،زنک اور بائیوٹین سے بھری ہوتی ہیں۔جو بالوں کے لئے تمام ضروری اجزا ہیں۔اس کے علاوہ دالوں میں فولک ایسڈ پایا جاتا ہے۔جو خون کے سرخ خلیوں کی صحت کے لئے اچھا ہے۔یہ آکسیجن فراہم کرتا ہے اور آپ کے بالوں کو ٹوٹنے اور گرنے سے بچاتا ہے۔
بال گرنا جو سے روکیں-
جو ہمارے بالوں کی نشوونماکے لئے بہترین ہیں۔اس میں وٹامن ای پایا جاتا ہے۔یہ بالوں کے پتلے ہونے کے علاج کے لئے معاون ثابت ہوتے ہیں۔یہ خون کے سرخ خلیوں کی تیاری میں مدد کرتا ہے۔اور آپ کے بالوں کو مضبوط بناتا ہے۔
متوازن غذا ہمارے بالوں کی صحت کے لئے بہت ضروری ہے۔ہم وٹامنز کے ذریعے اپنے بالوں کی صحت کو اچھا کرسکتے ہیں۔خراب غذا ہمارے بالوں کے گرنے کی سب سے بڑی وجہ ہے۔اس کے علاوہ کیملکز کا زیادہ استعمال بھی ہمارے بالوں کی صحت کو خراب کرتا ہے۔اگر ہم وہ تمام غذائی اجزا اپنی خوراک میں شامل کریں جو ہمارے بالوں کے لئے ضروری ہیں تو ہم اچھے اور صحت مند بال حاصل کرسکتے ہیں۔آپ ان غذاؤں کے استعمال کو یقینی بنائیں اور فرق دیکھیں۔
بالوں کا گرنا کسی بیماری کی وجہ سے بھی ہوسکتا ہے،اگر آپ مسلسل بالوں کے گرنے کی وجہ سے پریشان ہیں تو آپ گھر بیٹھے مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ سے ڈاکٹر کی اپائنمنٹ حاصل کرسکتے ہیں۔اس کے علاوہ آپ وڈیو کنسلٹیشن یا اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن لے سکتے ہیں۔