ترقی یافتہ دور کی مصروف ذندگی کے انسانی صحت پر کئی مضر اثرات وقت کے ساتھ ساتھ سامنے آتے رہتے ہیں۔ غیر صحت مندانہ طرز ذندگی اور کھانے پینے کی بد پرہیزی بلڈ پریشر۔ شوگر اور دل کی بیماریوں سے متاثر ہونا ایک عام بات بن چکی ہے۔
ان امراض کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی ادویات کے بھی کئی ایک مضر اثرات ہیں ۔ بہت سے لوگوں لے لیے ان کا استعمال ایک مجبوری بن چکا ہے۔ لیکن کئی ایسے قدرتی اجزا بھی موجود ہین جن کو غذا میں شامل کرنے سے بلڈ پریشر کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ یہ بلڈپریشر کی ادویات کے استعمال میں کمی لانے کا موجب بھی بن سکتے ہیں۔ لیکن کوئی بھی دوا استعمال کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ہمیشہ اپنے ڈاکٹر کے مشورے سے ہی کریں۔
درج ذیل غذائی اجزا ایسے ہیں جو بلڈ پریشر کو بڑھنے سے روکتے ہیں اور اس میں کمی لانے کا باعث بھی ہیں۔
See Also: 5 Best Cardiologists in Lahore
کیلا
کیلے میں پوٹاشیئم کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جو کہ بلڈ پریشر کو کم کرنے میں معاون جز ہے۔ پوٹاشیئم خون میں سے دس فیصد تک سوڈیئم کیمقدار گھٹا دیتا ہے۔ یہ گردوں کے تحفظ میں بھی اہم کردار ادا کرتا یے۔
گردوں کے مایر امراض سے رابطہ کرنے کے لیے مرہم ویب سائٹ کا استعمال کیجیئے۔
کالی مرچ
کالی مرچ میں قدرت نے کئی فوائد رکھے ہیں۔ اس چھوٹے سے بیج کے استعمال سے آپ کئی فائدے حاصل کر سکتے ہیں۔ اس میں اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی سیپٹک خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ ٓس کے استعمال سے خون کی
شریانیں کھل جاتی ہیں اور بلڈ پریشر کی شدت میں کمی واقع ہقت
پیاز
پیاز میں بہت سے ایسے اجزا موجود ہیں جو صحت کے لیے مفید ہیں۔ اس کی اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات کے باعث یہ بیت سے امراض کے لیے فائدہ مند ہے جیسے کہ پیٹ کے امراض اور خون میں سے ذہریلے مادے خارج کرنے میں بھی پیاز انتہائی زود اثر دوا اور غذا ہے۔
لہسن
لہسن ہر زمانے میں اپنی افادیت کے باعث اہم سمجھا جاتا رہا ہے۔ جدید سائنس بھی اس کے فوائد کی معترف ہے۔ اس کو کولیسٹرول کم کرنے اور بلڈ پریشر کے لیے بھی مفید قرار دیا جاتا ہے۔آپ بھی ان قدرتی اجزا کو اپنائیے اور ان کی مدد سے پریشان کن بیماریوں سے دور رہیے۔ بلڈ پریشر سے متاثرہ افراد سے یہ معلومات
ضرور شیئر کیجیئے۔