بہت سے لوگوں کو یہ مسئلہ پیش آتا ہے کہ ان کے پاؤں سوجاتے ہیں،اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ کے پاؤں نکمے ہیں اور زیادہ سونے کے عادی ہیں۔
بہت سے لوگوں نے تجربہ کیاہوگا کہ زیادہ دیر بیٹھ کر اٹھ جانے پر وہ اپنے پاؤں پر وزن نہیں دے پارہے ہوتے یا ان کو اپنے پیروں میں سوئیاں چبنے کا احساس ہورہاہوتا ہے،ایسا متعدد وجوہات کی وجہ سے ہوسکتا ہے وہ کونسی وجوہات ہیں اگر آپ جاننا چاہتے ہیں تو یہ مضمون آپ کے لئے مدد گار ثابت ہوگا۔مزید معلومات کے لئے یہ پڑھئیں۔
کیاآپ کے پاؤں سوجاتے ہیں؟-
پیروں کا سوجانا بعض اوقات اس وجہ سے بھی ہوتا ہے کہ خون کی فراہمی نہیں ہوپاتی یا جب خون کا بہاؤ محدود ہوتا ہے تو ایسا ہوتا ہے۔اس کے علاوہ اور کن وجوہات کی بنا پر ایسا ہوتا ہے ہم وہ جانتے ہیں۔
ذیابیطس کی وجہ سے-
ہائی بلڈ شوگر ہونے کی وجہ سے ہمارے اعصاب کو نقصان پہنچتا ہے جس وجہ سے ہاتھوں اور پیروں کا سن پوجانا عام بات ہے۔اگر پاؤں کے سن ہوجانے کے علاوہ آپ کو کچھ اور بھی محسوس ہوتا ہے یعنی جلنے کا احساس توآپ کو فوری ڈاکٹر سے ملنا چاہیے اور خون کا ٹیسٹ کروانا چاہیے۔
حمل کی وجہ سے-
حمل کے دوران بچے کی نشوونما کی وجہ سے جسمانی اعضا دبنے لگتے ہیں،اکثر اوقات پیروں پر بھی سوزش ہوتی ہے،اس کے علاوہ اس نتیجے میں ہاتھ اور پیر بھی سن ہوتے ہیں۔یہ پیدائش کے بعد ٹھیک ہوجاتا ہے۔
وٹامنز کی کمی-
وٹامنز کی کمی کی وجہ سے بھی ہمارے ساتھ یہ مسئلہ درپیش آتا ہے۔جسم میں وٹامن ای اور بی کی کمی دیگر اعصاب کو نقصان دیتی ہے جس کی وجہ سے ہمیں ہاتھ اور پیروں میں سن ہوجانے کا احساس ہوتا ہے۔خون کی کمی کی وجہ سے بھی ایساہوتا ہے۔ان کی کمی کی وجہ سے ہمارے اعصاب کو نقصان ہوتا ہے،ہم متوازن غذا اور پھلوں کا استعمال کرکے اس مسئلے سے بچ سکتے ہیں۔
انفیکشن-
وائرل اور بیکٹریل انفیکشن بھی ہمارے اعصاب کو نقصان دیتے ہیں،اس وجہ سے بھی پیروں کا سن ہوجانا اور سوئیاں چبنے کا احساس ہوتا ہے۔
گردوں کی وجہ سے-
جب ہمارے گردے ٹھیک سے کام نہیں کرتے تو ایساہوتا ہے،گردوں ایسا زہریلا مواد خارج کرتے ہیں جن سے ہمارے اعصاب کو نقصان پہنچتا ہے اور یہ مسئلہ عام ہوتا ہے۔
دیگر وجوہات-
پیروں کا سن ہوجانا دیگر وجوہات کی بنا پر بھی ہوسکتا ہے جیسے
زیادہ دیر تک بیٹھے یا کھڑے رہنا-
زیادہ دیر تک ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھنا
خون کی کم فراہمی
یہ تمام مندرجہ بالا وجوہات ہوسکتی ہیں،اس کے علاوہ جیسے ہی ہم اس حصے کو ھرکت دیتے ہیں تو ٹھیک ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔
ڈاکٹر سے رجوع-
تمام مندرجہ بالا وجوہات کی وجہ سے اس مسلئے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے لیکن اگر خدانحواستہ آپ کسی بیماری میں مبتلا ہے تو آپ کو ڈاکٹر سے رابطے کی ضرورت ہے تا کہ وہ بہتر علاج کر سکے اس کے لئےہم مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ سے ایک فون کال کی مدد سےڈاکٹر کی اپائنمنٹ بک کرواسکتے ہیں،اس کے علاوہ آپ وڈیو کنسلٹیشن یا س نبمر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن کے سکتے ہیں۔