گوند کتیرا کے فائدے جو نہ صرف ہماری صحت کو بہتر بناتے ہیں بلکہ بیماریوں سے بھی بچاتے ہیں۔ یہ تاثیر کے لحاظ بہت ٹھنڈا ہوتا ہے۔ ہم اس کا استعمال گرمیوں میں کرکے جسم کو ٹھنڈا محسوس کراسکتے ہیں۔ اگر آپ اب بھی گوند کتیرا کے فائدے سے انجان ہیں تو آپ کو اس کے فوائد کا علم ہونا چاہیئے۔ ہم کیسے اپنی صحت کو بہتر بنا کر خود کو بیماریوں سے محفوظ رکھ سکتے ہیں یہ جاننے کے لئے اس بلاگ پر میرے ساتھ رہیں۔
بہت سی بیماریاں ایسی ہیں جب پر ہم غذا کے ذریعے کنٹرول تو پاسکتے ہیں لیکن علاج نہیں کرسکتے اس کے لئے ہمیں ایک مستند ڈاکٹر کی ضرورت ہوتی ہے جو ہمیں ایک درست رائے دے۔ ڈاکٹر کی رائے یا اپائنٹمنٹ حاصل کرنے کے لئے مرہم ڈاٹ پی کی ویب سے ڈاکٹر کی اپائنٹمنٹ بک کرواسکتے ہیں ہیں اس کے علاوہ ہم وڈیو کنسلٹیشن یا اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن بھی حاصل کرسکتے ہیں جو ہمارے لئے ہی فائدہ مند ہے۔
گوند کتیرا کے فائدے
ہم گوند کتیرا کا استعمال کرکے خود کو بہت سی بیماریوں سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ گوند کتیرا کے ہمارے لئے کونسے فائدے ہیں جو ہمیں صحت کے ساتھ کسی بھی بیماری سے بچاسکتے ہیں۔
گوند کتیرا دل کی صحت کے لیے مفید
ہماری زندگی کا دارومدار دل پر ہے اگر ہمارا دل دھڑکنا بند ہوجائے تو ہم اپنی زندگی سے ہاتھ دھو سکتے ہیں۔ اس لئے دل کی صحت کا خیال اور دیکھ بھال بہت ضروری ہے۔گوند کتیرا میں کولنگ کی حیرت انگیز خصوصیات موجود ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ یہ اکثر مشروب تیار کرنےمیں استعمال ہوتا ہے۔
گوند کتیرا کے شربت کا کوئی متبادل نہیں۔۔۔
شدید گرمی کے موسم میں بازار میں ایک سے بڑھ کر ایک شربت ملتا ہے لیکن ٹھنڈی تاثیر رکھنے والے گوند کتیرے کے شربت کا کوئی متبادل نہیں۔ قدرتی اور خالص اجزا سے تیار کیا جانے والا یہ شربت ہر پینے والے کو تروتازہ کر دیتا ہے۔
اس کے مشروب گرمیوں کے موسم میں ہمیں گرمی سے بچاتے ہیں۔ یہ جسم کے درجہ حرارت کو بھی کم کرتا ہے۔ جس وجہ سے ہارٹ اسٹروک کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ یہ ناک سے خون کے بہنے کو بھی روکتا ہے۔
گوند کتیرا بالوں کے لیے مفید
گوند کتیرا کو مشرق وسطیٰ کے کچھ ممالک میں شیمپو کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کی جیلی جیس خصوصیات کی وجہ سے، یہ کسی بھی شیمپو یا کنڈیشنر کے طور پہ استعمال ہوسکتا ہے۔
ایسی کوئی سائنسی تحقیق نہیں ہے جو خاص طور پر یہ ثابت کرتی ہو کہ ٹریگاکانتھ گم بالوں کے لیے اچھا ہے۔ اس کے بجائے، یہ سائنس کے لیے ایک ایملسیفائر کا کام کرتا ہے۔
تاہم، مختلف روایتی ادویات کا دعویٰ ہے کہ گوند کتیرا بالوں کو مضبوط بنانے اور بالوں کے گرنے سے روکنے میں مدد کرتا ہے۔ کچھ لوگ یہاں تک دعویٰ کرتے ہیں کہ ہائیڈریٹڈ ٹریگاکانتھ گم شیمپو کا کام کرے گا اور خوشبو کے لیے ضروری تیل کے صرف چند قطرے ڈالنے کی ضرورت ہوتی ہیں۔ اس کے جیل کی خصوصیت ہے کہ صرف ایک بار دھونے کے بعد بالوں کو زیادہ موٹا اور گھنا کردیتا ہے۔
گوند کتیرا حاملہ خواتین کے لئے مفید
حمل کے بعد عورتیں کمزور ہوجاتی ہیں کیونکہ اس عمل میں عورتوں کا خون ضائع ہوتا ہے۔ گوند کتیرا جسم کی طاقت کو بحال کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ گوندکتیرا کے فائدے حاملہ خواتین کے لئے بہت ہیں۔ اس کے علاوہ وہ لڑکیاں جن کو ماہواری میں بہت زیادہ خون آتا ہے وہ بھی اس کا استعمال کرسکتی ہیں۔
حمل کے دوران گوندکتیرا کا استعمال بہت مددگار ثابت ہوتا ہے۔یہ ماں اور بچے کے لیے مفید ہے۔یہ کیلشیم اور پروٹین سے بھرپور ہوتا ہے۔جو بچے اور ہڈیوں کی نشوونما کے لئے بہت ضروری ہے۔ اس کے علاوہ یہ کمردرد کو روکنے میں بھی فائدہ مند ہے۔
گوند کتیرا چھاتی بڑھانے کے لئے مفید
بہت سی خواتین اپنی چھاتی کے سائز سے مطمئن نہیں ہوتیں۔ گوند کتیرا قدرتی طور پر چھاتی بڑھانے کے لئے کارآمد ہوتا ہے۔ وہ لڑکیاں جن کی چھاتی کا سائز چھوٹا ہے ان کے لئے یہ فائدہ مند ہے۔ گوند کتیرا کو رات پانی میں بھگودیں۔ اگلی صبح اٹھ کر آپ اس میں دودھ شامل کرکے پی لیں۔
گوند کتیرا مدافعتی نظام کو مضبوط بنائے
ہمارے مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے کے لئے گوند کتیرا بہت مفید ہوتا ہے۔ ہم اس کے استعمال سے توانائی میں بھی اضافہ کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ بیماریوں سے بچانے کے لئے بھی مفید ہے۔
گوند کتیرا سے بلڈ پریشر کنٹرول
گوندکتیرا کے فائدے کی اگر بات کی جائے تو یہ بلڈ پریشر کو بھی کنٹرول کرتا ہے کیونکہ اس میں کولنگ ایجنٹ پائے جاتے ہیں جو جسم کو ٹھنڈک دیتے ہیں۔
گوند کتیرا سے کیلشیم کی کمی دور
یہ وٹامن ہمارے جسم کے لئے ضروری وٹامن ہے۔ اگر آپ کیلشیم کی کمی کا شکار ہیں تو آپ گوند کتیرا کا استعمال لازمی کریں۔اس میں بے شمار کیلشیم پایا جاتا ہے جو ہماری ہڈیوں کی مضبوطی اور نشوونما کے لئے بہت ضروری ہے۔ گوندکتیرا کے فائدے سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔
گوند کتیرا سے قبض سے نجات
یہ ایک ایسی بیماری ہے جو بہت سی بیماریوں کو دعوت دیتی ہے۔ اس میں جراثیم کش خصوصیات پائی جاتی ہی۔یہ جلاب کا کام کرتا ہے اور راحت دیتا ہے۔گوندکتیرا کے فائدے ہماری مجموعی صحت کے لئے اچھے ہیں۔