بالوں میں سے جھانکتے خشکی کے ذرات آپ کی شخصیت کا ایک منفی تاثر چھوڑ جاتے ہیں۔ سردی کا موسم بہت سے لوازمات کے ساتھ ساتھ خشکل جلد اور بالوں میں خشکی کے اضافے کی پریشانی بھی ساتھ لاتا ہے۔
خشکی کی پہلی علامت عام طور پر خشکی کا بظر آنا ہی ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ سر کی جلد ہر خارش اور سوزش بھی سامنے آ سکتی ہے۔ اسی کی وجہ سے بالوں کے جھڑنے اور سر میں دانے نکلنے کی شکایات بھی ہو سکتی ہیں۔ سرد موسم میں سب ہی اس مسئلے کا حل ڈھوئڈتے نظر آتے ہیں۔ اسی سلسلے میں مرہم نے جب کچھ جلد کے ماہرین سے رائے لی تو انہوں نے خشکی سے نجات کے درج ذیل طریقے بتائے۔
خشکی اور آپ کی صحت
خشکی کا بالوں کی صفائی اور آپ کی صحت سے گہرا تعلق ہے۔ اس کے علاوہ وہ تمام پراڈکٹس جو آپ اپنے بالوں کی دیکھ بھال کے لیے استعمال کرتے ہیں وہ بھی اس سلسلے میں خاصے اہم ہیں۔ اگر آپ خشکی سے متاثر ہیں تو بالوں کی ناکافی صفائی اور دیر سے دھلائی اس صورتحال کو بد تر بنا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ ایسی مصنوعات کا استعمال کیجیئے جو خشکی ختم کرنے میں مددگار ہوں۔
خشکی صرف سر کے بالوں میں ہی نہیں ہوتی۔ بعض اوقات وہ افراد جن کی جلد چکنی ہوتی ہے وہ جسم کے دوسرے حصوں جیسے کے پلکوں یا بھنوٗں پر بھی خشکی کی علامات دیکھ سکتے ہیں۔ اگر خشکی کے ساتھ ساتھ کسی کو سوزش کا بھی سامنا ہو تو اس کو فی الفور ایک جلد کے ماہر امراض سے رابطہ کرنا چاہیئے۔
کون سی مصنوعات کا استعمال کیا جائے؟
خشکی سے نجات کے لئے مارکیٹ میں طرح طرح کے شیمپو اور لوشن دستیاب ہیں۔ ایک اچھا شیمپو منتخب کرنا ایک مشکل مرحلہ ثابت ہو سکتا ہے۔ دراصل آپ کو ایسا فارمولا چاہیئے جس میں درج ذیل اجزا ہوں۔
سیلیسیلک ایسڈ
زنک
سیلینیم سلفائڈ
کیٹو کونا زول
ٹار
یہ اجزا ایسے ہیں جو سر کی جلد سے خشکی کم کرنے اور ختم کرنے میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔ یہ فنگس اور مردہ خلیات کا صفایا کرتے ہیں اور خشکی میں کمی لانے کا باعث بنتے ہیں۔
Must Read: 4 Best and Most Reviewed Dermatologists in Karachi
قدرتی مصنوعات کا استعمال
بہت سے ایسے قدرتی اجزا موجود ہیں جن کا استعمال خشکی میں کمی لانے کے لیئے مفید ثابت ہوتا ہے۔ ان میں زیادہ طاقتور چیزیں یہ ہیں۔
ایلو ویرا
ٹی ٹری آئل
لیمن گراس
ان کا استعمال سر میں سورش اور خارش بھی کم کرتا ہے اور بالوں کی مجموعی صحت بھی بہتر کرتا ہے۔ خشکی سے نجات میں یہ اجزا بے حد مفید ثابت ہوتے ییں۔
سورج کی روشنی سے بھی فائدہ اٹھائیے
احتیاط کے ساتھ سورج کی روشنی کا استعمال بھی خشکی کا باعث بننے والی فنگس کا خاتمہ کرنے میں مفید ہے۔ لیکن اس سلسلے میں سن اسکرین کا استعمال اور دھوپ سے بچائو والے چشمے لگانا مت بھولئے۔
ماہر امراض جلد سے مشورہ
اگر خشکی ختم کرنے والے شیمپو کا کئ ہفتے کے استعمال کے بعد بھی آپ کے سر کی جلد پر کوئی اثر نہ ہوا ہو تو آپ کو ایک ماہر امراض جلد سے رابطہ اور مشورہ کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ سر میں سوزش ، خارش اور سوجن کا ہونا بھی ایک ڈاکٹر کی توجہ کا متقاضی ہے۔