آپ یہی سوچتے ہوں گے کہ آپ کی جلد کو کبھی بھی داغدار، بے جان یا پھیکا نہیں کہا جائے۔ تاہم، آپ کی جلد کے لیے یہ الفاظ اس وقت بہت درست ہو سکتے ہیں جب ہارمونز، خشک موسم، یا سورج سے ہونے والے نقصانات آپ کی جلد کو خراب کردیتے ہیں۔ لیکن اچھی بات یہ ہے کہ آپ کے پاس گھر میں جلد کو صحت مند رکھنے اور نقصان سے بچانے والی تھراپی کے اجزاء موجود ہیں۔ ہم یہاں گھر پر قدرتی طور پر جلد کو چمکانے کے مؤثر طریقے بیان کریں گے۔
۔ 1 چمکتی ہوئی جلد کیسے حاصل کریں؟
چمکتی ہوئی جلد حاصل کرنے کے لیے آپ کے گھر میں موجود انتہائی مؤثر ترین اجزاء موجود ہیں۔ یہاں حیرت انگیز اجزاء کی فہرست موجود ہے جنہیں آپ گھر میں آسانی سے استعمال کر کے چہرے اور جسم کو چمکدار بنا سکتے ہیں۔
گھر پر چمکتی ہوئی جلد حاصل کرنے کے لیے، ذیل میں دیے گئے ان میں سے کوئی ایک ٹوٹکہ آزمائیں۔
۔ 1 کچے شہد کا استعمال کرکے اپنے گھر پر مہاسوں کا علاج
۔ 1 خام اور غیر پیسٹورائزڈ شہد کا استعمال کرتے ہوئے جس میں فائدہ مند مائکروجنزم ہوتے ہیں، آپ اپنی جلد کے لیے بہت سے صحت کے فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔
۔ 2 یہ موئسچرائزر کے طور پر کام کرتا ہے اور آپ کی جلد کی حفاظت اور پرورش کرکے ایکنی تھراپی کرتا ہے۔
۔ 3 شہد میں موجود بیکٹیریا مہاسوں کا سبب بننے والے جراثیم کا مقابلہ کرتے ہیں۔
۔ 4 یہ مہاسوں کے داغوں کو ٹھیک کرنے اور ختم کرنے میں بھی مدد کر سکتا ہے۔
جلد کے لیے شہد کا استعمال کیسے کریں
۔ 1 آپ شہد کو براہ راست اپنے چہرے پر استعمال کر سکتے ہیں یا اسے دیگر اجزاء کے ساتھ ملا کر بھی فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔
مہاسوں کے علاج کے طور پر، شہد کے تین حصے دار چینی کے ایک حصے کے ساتھ ملا کر اس مرکب کو اپنی جلد پر لگائیں۔ 8 سے ۔10 منٹ کے بعد اسے دھولیں۔
۔ 2 ایک ایک چائے کا چمچ بیکنگ سوڈا اور زیتون کے تیل کو آدھا چائے کا چمچ شہد کے ساتھ ملا دیں، اور 10 منٹ لگا رہنے دیں پھر منہ کو دھولیں۔
۔ 3 زیتون کا تیل جلد میں اضافی ہائیڈریشن کا اضافہ کرتا ہے جبکہ بیکنگ سوڈا ایکسفولیئشن پاور کو بڑھاتا ہے۔
۔ 2 دہی کے چہرے کے ماسک کے ساتھ سلکی ہموار جلد
۔ 1 دہی چہرے کو نکھارتی ہے اور آپ کی جلد کے لیے سوزش کو روکنے والے ایجنٹ کا کام کرتی ہے۔
۔ 2 یہ جلد میں کولیجن کی پیداوار کو بڑھاتی ہے اور اس طرح لچک اور مضبوطی کو بڑھاتی ہے۔
۔ 3 دہی جلد میں نمی کو بند کرکے آپ کے چہرے کی ساخت کو نرم، ہموار اور ریشمی بناتی ہے۔
۔ 4 جلد کے لیے فائدہ مند دیگر اجزاء جیسے شہد، ایلو ویرا یا ہلدی کے ساتھ شامل کرنا بھی مفید ہے۔
آپ کسی بھی دہی کے ساتھ تجربہ کر سکتے ہیں جسے آپ آزمانا چاہتے ہیں۔ آپ جس برانڈ یا قسم کا دہی لیتے ہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، بس آپ کو سادہ، غیر ذائقہ دار دہی لینا چاہیئے۔
چمکدار چہرے کے لیے گھر پر دہی کا فیس ماسک کیسے بنایا جائے؟
۔ 1 تقریباً 1/3 اور 1/2 کپ دہی لیں۔
۔ 2 آپ اسے براہ راست بھی اپنے چہرے پر لگا سکتے ہیں۔
۔ 3 جلد کی اضافی نشوونما کے لیے، ایک چمچ شہد، زیتون کا تیل، اور ہلدی بھی مکس کرسکتے ہیں۔
۔ 3 ہلدی کے استعمال سے اپنی جلد نکھاریں
کرکومین، ایک قدرتی طور پر پائے جانے والا اینٹی آکسیڈینٹ اور اینٹی سوزش مرکب ہے جو ہلدی میں موجود ہوتے ہیں، جلد کے لیے اس کے استعمال میں شامل ہیں؛
۔ 1 یہ مہاسوں کے علاج اور زخموں کو بھرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
۔ 2 یہ جلد پہ سورج کی شعاعوں سے ہونے والے نقصان کے علاج میں انتہائی مؤثر ہوتی ہے۔
۔ 3 اس کے اجزاء آپ کی جلد کی قدرتی چمک کو بڑھانے کے لیے فوری طور پر کام کرتے ہیں۔
۔ 4 ہلدی کا استعمال خارش کے علاج کے لیے بھی کیا جاتا ہے۔
اپنی جلد کے لیے ہلدی کا استعمال کیسے کریں؟
۔ 1 استعمال کے لیے 1 حصہ ہلدی کو 2 حصے پانی کے ساتھ ملا کر پیسٹ بنائیں۔ جب یہ ٹھنڈا اور گاڑھا ہو جائے تو اسے جلد پر لگائیں۔
۔ 2 آپ ہلدی کو دیگر دوسری مصنوعات جیسے شہد کے ساتھ بھی ملا سکتے ہیں۔ 1 چائے کا چمچ ہلدی اور 1 چمچ شہد ملائیں۔ اسے اپنے چہرے پر لگائیں، اسے 15 منٹ تک لگا رہنے دیں، پھر اسے دھو کر خشک کر لیں۔
۔ 4 ایلو ویرا جیل صحت مند اور چمکدار جلد کے لیے
۔ 1 ایلو ویرا جیل اینٹی آکسیڈنٹس، فائدہ مند انزائمز اور وٹامن اے اور ای سے بھر پور ہوتا ہے جو کہ ایک تحقیق کے مطابق آپ کی جلد کو چمکدار بنانے میں مدد کرتا ہے۔
۔ 2 ایلو ویرا فوری طور پر جلد میں جذب ہو جاتا ہے، یہ تیل والی جلد میں ہونے والی خرابی کو بھی روکتا ہے۔
۔ 3 دھوپ سے جلنے والی جلد کا علاج ایلو ویرا جیل سے کیا جاسکتا ہے۔
۔ 4 آپ چہرے کے لوشن کو ایلو ویرا سے تبدیل کر سکتے ہیں کیونکہ اس میں ہائیڈریٹنگ خصوصیات موجود ہوتی ہیں۔
چمکدار جلد کے لیے ایلو ویرا کا استعمال کیسے کریں؟
۔ 1 اگر آپ کے گھر میں ایلوویرا کا پودا ہے تو بس ایک پتی لیں اور اسے کھول کر کاٹ لیں، مواد نکالیں اور پھر اسے اپنی جلد پر لگائیں۔
۔ 2 ایلو ویرا جیل کو جلد پہ استعمال کرنا سب سے آسان ہے۔ یہ جلد کی لچک کو بھی بڑھاتا ہے۔
۔ 3 ایلو ویرا کو اکثر دیگر مادوں جیسے لیموں، شہد اور ہلدی کے ساتھ ملایا جاتا ہے، لیکن اس بات کا خیال رہے کہ صرف خالص اور قدرتی اجزاء کا انتخاب کریں۔
جلد اور بالوں کی دیکھ بھال کے بارے میں بات کرتے وقت قدرتی گھریلو علاج ہمیشہ بہتر ہوتے ہیں۔ نتائج دیکھنے کے لیے آپ کو مستقل مزاجی اور صبر کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں پہ کلک کریں
Android | IOS |
---|---|