گورا رنگ ایشیائی ممالک کے لوگوں میں خوبصورتی کا پیمانہ قرار دیا جاتا ہے ۔ بچپن سے گورا بچہ سب کی آنکھ کا تارا بن جاتا ہے جب کہ سانولا بچہ ایڑھیوں کے بل اچک اچک کر کھڑے ہونے کے باوجود کسی کی نظروں ہی مین نہیں آتا ۔اور جو احساس کمتری بچپن سے ان کا دامن تھام لیتا ہے وہ عمر کے ہر ہر حصے میں ایک خوف ایک کمی کی صورت میں سامنےآن کھڑا ہوتا ہے۔ مگر اب سائنس کی ترقی کے سبب خود کو گورا کرنا نا ممکن نہیں رہا اور ہمیشہ کے لیۓ سانولی رنگت کو گورا کیا جا سکتا ہے لیکن یاد رکھیں کہ اس ٹریٹمنٹ کے لیۓ کسی عطائی کا سہارا لینے کےبجاۓ کسی مستند اور تجربہ کار اسکن اسپیشلسٹ کا انتخاب کیا جاۓ
مستقل رنگ گورا کرنے کی ٹریٹمنٹ ایک حقیقت یا فسانہ
اللہ تعالی نے انسان کو بہترین حالت میں اس زمین پر اتارا ہے ۔ ماہرین کے مطابق سانولی رنگت کا سبب جلد کی تہہ میں موجود ایک کیمیکل میلانن کی زیادتی کی وجہ سے ہوتا ہے ۔ ماہر ڈرماٹولوجسٹ کا یہ ماننا ہے کہ مصنوعی طریقوں سے جلد میں میلانن کی شرح کو کم کرنا محفوظ طریقہ نہیں ہے ۔ جب کہ ماہر ڈاکٹر اس عمل کے لیۓ کچھ دیگر طریقوں کو استعمال کرتے ہیں جن کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے
رنگ گورا کرنے کی محفوظ ٹریٹمنٹ
ماہرین جلد رنگ گورا کرنے کے لیۓ جس طریقے کومحفوظ قرار دیتے ہیں وہ کچھ اس طرح سے ہیں
کیمیکل کی مدد سے
اس طریقہ کار کے مطابق ماہر جلد ڈاکٹر قدرتی طریقوں سے حاصل شدہ الفا ہائيڈرو آکسی ایسڈ کا استعمال جلد پر کرتے ہیں جو کہ جلد کی اوپری تہہ کو صاف کرتے ہیں جس سے میلانن کی اضافی تہہ صاف ہو جاتی ہے اور صحت مند خلیات کی افزائش میں اضافہ ہوتا ہے اس سے چہرے پر موجود چھائياں اور دیگر دھبے بھی صاف ہوتے ہیں اور جلد کی رنگت نکھر جاتی ہے
لیزر ٹریٹمنٹ
اس طریقہ علاج کے ذریعے ماہر جلد لیزر کی شعاعوں کے ذریعے جلد کے مخصوص حصوں پر موجود میلانن کے بننےکے عمل کو روک دیتے ہیں جس کے بعد جلد اپنی مدافعتی طاقت کے ذریعے داغ دھبوں کو دور کر دیتی ہے اور جلد چمک دار اور رنگ گورا ہو جاتا ہے
رنگ گورا کرنے کے انجکشن
ان انجکشن میں گلوٹاتھائيون نامی مادہ ہوتا ہے جو کہ میلانن پیدا کرنے والے خامروں پر عمل کر کے ان کی مقدار میں کمی کر دیتا ہے اس کے علاوہ جلد سے زہریلے مادوں کی نکاسی کے ساتھ ساتھ جلد کو الٹراوائلٹ شعاعوں سےتحفظ فراہم کرتا ہے اور رنگت کو گورا کرتا ہے اور ماہرین کے مطابق یہ ایک محفوظ طریقہ ہے
رنگ گورا کرنے والی کریمیں
مارکیٹ میں ایسی بہت ساری کریمیں موجود ہیں جو رنگ گزرا کرنے کا دعوی کرتی ہیں ان کے اندر ایزلک ایسڈ ،اربوٹن ، ریٹینول، ہائيڈروکونین اورگلائکولک ایسڈ ،لیکٹک ایسڈ اور کوجک ایسڈ موجود ہوتا ہے ۔ان اشیا میں بلیچنگ کرنے کی خاصیت موجود ہوتی ہے جو کہ عارضی طور پر تو رنگ گورا کر دیتی ہیں لیکن جیسے ہی ان کا استعمال ختم کیا جاتا ہے ۔ جلد دوبارہ سے پہلی حالت میں واپس آجاتی ہے
جلد کی رنگت اور اس کے مسائل کے حوالے سے کسی بھی قسم کے ماہر ڈاکٹر سے رجوع کرنے کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ایپلی کیشن ڈاون لوڈ کریں یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں