گزشتہ چند برسوں میں سبز چائے کے فوائد کے بارے میں آگہی بڑھی ہے اور اب اس کا استعمال خاصا مقبول نظر آتا ہے۔غذائی ماہرین کے مطابق اس کے بہت سے فوائد ہیں۔
سبز چائے پینے سے جسم کو پانی کی فراہمی بہتر ہو جاتی ہے۔
اس میں کیلوریز نہیں ہوتی اگر اس میں شکر نہ شامل کی جائے تو یہ وزن گھٹانے کا باعث بن سکتی ہے۔
یہ زودہضم ہے ۔کھانے سے پہلے اس کا استعمال ہضم و جذب کا نظام بہتر کرتا ہے۔
مانع تکسید ہوتے ہیں اور جسم کو ضرر پہنچانے والے فری ریڈیکلز سے نجات دلاتے ہیں۔ Catechins اس میں شامل
تاثیر میں حیاتین ج اور ھ (وٹامن Catechins ہارورڈ وویمنز ہیلتھ واچ کی رپورٹ کے مطابق سبز چائے میں پائے جانےوالے
سی اور ای) سے زیادہ طاقتور ہوتے ہیں۔
۔ مشاہدے اور تجربات سے ثابت ہوا ہے کہ سبز چائے میں بہت سی بیماریوں سے مقابلہ کرنے کی بھی صلاحیت پائی جاتی ہے۔جن میں جلد،چھاتی اور سینے کے علاوہ بڑی آنت ،غذائی نالی اور مثانے کے سرطان جیسی بیماریاں شامل ہیں۔
سبز چائے پینے سے قلب اور شریانوں کی تکالیف میں کمی واقع ہو جاتی ہے۔ –
۔ اس سے خون میں مضر صحت کولیسٹرول کی سطح کم ہو جاتی ہے۔
۔ اس میں بلڈ پریشر کم کرنے کی صلاحیت بھی پائی جاتی ہے۔
۔ اس کے استعمال سے رگوں میں سختی اور رکاوٹیں پیدا نہیں ہوتی۔خون کے تھکے نہیں بنتےجو قلب اور فالج کے حملوں سے بچائو میں ممد و معاون ہے۔
احتیاطی تدابیر
۔ چوں کہ سبز چائے میں کیفین ہوتی ہے اسلیے ایک سے آٹھ پیالی تک یہ چائے پی جا سکتی ہے۔ مگر روزانہ دس سے زائد کپ سبز چائے پینا مضر صحت ہے کیونکہ اتنی مقدار سے گردوں میں آگزیلیٹ پتھریاں بن سکتی ہیں اور دیگر مسائل بھی پیدا ہو سکتے ہیں۔
۔ روزانہ تین پیالی سبز چائے پییں۔ کیفین سے پاک سبز چائے بھی دستیاب ہے مگر اس قسم کی چائے کے فوائد کم ہوتے ہیں سبز چائے اچھی صحت حاصل کرنے کا ایک آسان اور سستا سا ذریعہ ہے۔ قدرت کے اس تحفے سے فائدہ اٹھائیں اور اس کو پینا معمول بنا لیں۔