انسانی جسم میں گردے ایک اہم عضو ہیں۔ جس کے ذمے انسانی خون کی صفائی کرنا ہے ۔اس میں ہونے والی خرابی کی اگر بروقت تشخیض و علاج نہ کیا جاۓ تو یہ جان لیوا بھی ہو سکتی ہے گردے کی بیماریوں میں سب سے عام بیماری گردوں کی دائمی بیماری ہے
یہ بیماری ایک خاموش قاتل ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ اس بیماری کی علامات انسانی جسم میں اس وقت تک ظاہر نہیں ہوتی ہیں۔ جب تک کہ گردے فیل ہونے کے قریب نہ پہنچ جائيں ۔ البتہ ذیابطیس ، بلند فشار خون اور گردے کی پتھری کے مریضوں میں اس بیماری میں مبتلا ہونے کے امکانات زيادہ ہوتے ہیں
گردے کے مسائل
عام طور پر گردوں کے دو بڑے مسائل کاسامنا پاکستان میں دیکھنے میں آیا ہے۔ جس کے سبب عالمی ادارہ صحت کے مطابق ہر سال 20 سے 25 ہزار افراد گردوں کے فیل ہونے کا شکار ہوتے ہیں
جن مین پہلا مسلہ گردوں کی دائمی بیماری جب کہ دوسرا مسلہ گردوں کی پتھری کا ہوتا ہے
گردے کی دائمی بیماری کی علامات
اس بیماری کی علامات کچھ اس طرح ہو سکتی ہیں
مستقل متلی ہونا اور الٹی کا آنا
بھوک کا ختم ہو جانا
ہر وقت تھکاوٹ کا محسوس کرنا
سونے مین دشواری ہونا
مستقل خارش کا ہونا
پیشاب کا کم ہو جانا
بلڈ پریشر کا اتنا بڑھ جانا کہ وہ کسی دوا سے بھی کم نہ ہو
پیروں پر اور جسم میں سوجن ہو جانا
یہ تمام علامات اس بیماری کے آخری مرحلے مین ظاہر ہونا شروع ہو جاتی ہیں
بیماری کو جانچنے کا طریقہ
اس بیماری کو جانچنے کے لیۓ خون کا ایک ٹیسٹ اور پیشاب کا ٹیسٹ کروایا جاتا ہے۔ جس کے ذریعے اس بیماری کے متعلق جانچا جا سکتا ہے
اس بیماری کے حوالے سے مذيد معلومات کے لیۓ یہاں کلک کریں
گردوں کی دائمی بیماری سے محفوظ رہنے کے طریقے
اس بیماری سے محفوظ رہنے کا سب سے پہلا طریقہ یہ ہے کہ اپنے خون کا اور پیشاب کا ٹیسٹ سال میں ایک بار ضرور کروائیں۔ تاکہ آپ کے گردوں کے افعال کی جانچ ہو سکے۔ اور کسی خرابی کی صورت مین پہلے مرحلے میں ہی آگاہ ہوا جا سکے۔ اور نیفرولوجسٹ سے اس کا علاج کروایا جا سکے
اس کے علاوہ صحت مند رہنے کے لیۓ متوازن غذا کا استعمال اور پانی کا مناسب مقدار میں پینا بہت ضروری ہے۔
اس کے علاوہ ذیابطیس اور بلند فشار خون کے مریضوں کو چاہیے کہ ان بماریوں کا علاج ٹھیک سے کریں۔ اور ان کے لیول کو کنٹرول کریں کیوں کہ یہ دو بیماریاں گردوں کو خراب کرنے کا سبب بن سکتی ہیں ۔ وزن کی زیادتی بھی گردوں کی خرابی کا سبب بن سکتی ہیں ۔اس وجہ سے وزن کو کم رکھنا اور مناسب ورزش کرنا بھی گردوں کی عمومی صحت کے لیۓ بہت ضروری ہے
اس کے ساتھ ساتھ پاکستان میں ایسی ادویات جو ڈاکٹروں کے مشورے کے بغیر درد کش اور طاقت کے لیۓ کشتے وغیرہ لی جاتی ہیں۔ وہ بھی گردوں کو خراب کرنے کا باعث بن سکتے ہیں
گردوں کی پتھری
پاکستان میں صحت کی عمومی صورتحال اور پانی کی خرابی کے سبب اکثر افراد کے گردوں میں چھوٹی بڑی پتھری بن سکتی ہے
گردوں کی پتھری کی علامات
گردوں کی پتھری کی علامات کا تعلق پتھری کے سائز اور اس کی نوعیت پر ہوتا ہے
اس کی سب سےبڑ ی علامت گردے ، کمر اور ٹانگوں میں درد کا ہونا
پیشاب کرتےہوۓ تکلیف کامحسوس ہونا
گردے کی پتھری کا علاج
گردے کی پتھری کے علاج کے لیۓ پہلے مرحلے میں نیفرولوجسٹ سے رابطہ کرنا چاہۓ۔ جو کہ ادویات اور غذا کی احتیاط اور پانی کے استعمال سے ان کو نکالنے کی کوشش کر سکتا ہے۔ لیکن اگر یہ پتھریاں سائز میں بڑی ہوں تو پھر ان کا علاج سرجری یا لیزر کے ذریعے ہوتا ہے جس کے لیۓ یورولوجسٹ سے رابطہ کرنا ضروری ہوتا ہے
گردے کے فیل ہونے کی صورت میں علاج
گردے کے فیل ہونے کی صورت میں علاج کے دو طریقے ہوتے ہیں پہلا طریقہ ڈائلیسس ہوتا ہے۔ جس کے ذریعے خون کا صاف کیا جا سکتا ہے۔ جب کہ دوسرا طریقہ گردوں کی منتقلی ہے جس کے ذریعے صحت مند گردہ مریض کے جسم میں لگایا جا سکتا ہے
گردوں کے حوالے سے ڈاکٹر سے آن لائن رابطے کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ایپ ڈاون لوڈ کریں یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں