گردے کے سکڑنے کی وجوہات مختلف ہوسکتی ہیں۔ گردے ہمارے جسم کا ایک اہم عضو ہیں عام طور پر گردے کی لمبائی دس سے بارہ سینٹی میٹر اور چوڑائی پانچ سے چھ سینٹی میٹر اور موٹائی تین سے چار سینٹی میٹر تک ہوتی ہے لیکن جو گردے معمول کے مطابق گردوں سے سائز میں چھوٹے ہوجائیں انھیں کڈنی شرنکیج کہتے ہیں۔
گردے کے سکڑنے کی وجوہات میں سے ایک یہ بھی ہے کہ کبھی کبھی خون کی فراہمی کی راہ میں رکاوٹوں کی وجہ سے گردوں کے ٹشو ترقی نہیں کرپاتے اور اسی طرح ہائیپوجینیٹک گردے نارمل گردوں کے سائز سے پچاس فیصد سے بھی کم ہوسکتے ہیں، لیکن بروقت مناسب علاج اور خوراک کی بہتر منصوبہ بندی اس علامت کے خاتمہ کیلئے مددگار ثابت ہوتے ہیں اور اس طرح اچھے نتائج سامنے آتے ہیں۔
۔ 1 گردے سکڑنے کی علامات۔
گردے سکڑنے کی علامات میں شامل ہیں۔۔۔
۔ 1 مریض کو ٹانگوں میں درد اور سوجن کی شکایت رہتی ہے۔
۔ 2 جسم میں پانی کی کمی۔
۔ 3 بھوک میں کمی۔
۔ 4 تھکاوٹ ہونا۔
۔ 5 پٹھوں کی شکایت ہے درد۔
۔ 6 بصری رکاوٹ۔
۔ 7 شدید خارش کا ہونا۔
۔ 8 بخار کا بار بار ہونا۔
۔ 9 سر درد. پہلی علامت ہے جو خراب گردے کی نشاندہی کرتی ہے۔
۔ 10 ٹشو میں فلوئیڈ کا جمع ہونا اس طرح گردے سکڑ جاتے ہیں۔
آنکھوں کی سوجن، ٹخنوں یا ٹانگیں میں درد سیال برقرار رکھنے کی وجہ سے سوجن فوری طور پر سکڑنے والے گردے کی موجودگی کی نشاندہی نہیں کرتی ہے بہت سی دوسری بیماریاں ہیں جو اس طرح کی علامات کا سبب بھی بن سکتی ہیں۔
۔ 2 گردے کے سکڑنے کی پیچیدگیاں۔
اگر متعلقہ شخص کو بار بار ٹوائلٹ جانا پڑتا ہے اور پیشاب کرنے کی خواہش رات کے وقت خاص طور پر شدید ہوتی ہے، تو یہ حالت گردے کا اعلی درجے کا نقصان ہوتا ہے تاہم، اگر پیشاب کی صرف بہت ہی کم مقدار خارج ہوجائے تو یہ کبھی کبھی پہلے سے ہی اس بات کا اشارہ ہوسکتا ہے کہ گردے جلد ہی اپنا کام کرنا ختم کردیں گے۔
اگر آپ کی کڈنی شرنکیج کے مسئلہ سے دوچار ہے تو آپکو مندرجہ ذیل علامات ظاہر ہوں گی۔
۔ 1 متلی کا ہونا
۔ 2 قے آنا
۔ 3 جلد پر خارش کا ہونا
۔ 4 سوجن کا ہونا
۔ 5 جسم کا درد
۔ 6 پیٹھ کا درد
۔ 7 پیشاب میں خون آنا
۔ 8 ہائی بلڈ پریشر ہونا
۔ 9 تھکاوٹ بڑھ جانا
اسکے علاوہ مریض باربار انفیکشن اور ٹھنڈ کی شکایت ہوسکتی ہے۔
۔ 3 گردے کی سکڑنے کی وجوہات۔
گردے کے سکڑنے کے دو اہم اسباب ہوتے ہیں۔ آبائی اور پیدائشی وجوہات، خاندانی تعلقات اور طرز زندگی حاملہ عورت پر اثر انداز ہوتی ہے۔ یہ بیماری خاندان کے کسی متاثرہ فرد سے بھی بچے میں منتقل ہوسکتی ہے۔ ایک سے دوسرے کو یہ بیماری منتقلی کی علامات زیادہ دیکھنے میں آتی ہیں اور ایسی صورت میں پیدائشی طور پر ہی گردے نارمل گردوں کے سائز سے کم ہوتے ہیں۔
شدید گردوں کی بیماری۔
عمومی طور پر گردے کے یہ مسائل خاص طور پر شدید گردوں کی بیماری میں زیادہ دیکھنے میں آتے ہیں۔ گردوں کی بیماری سے نیفرونس اور گلومیرولی نیکروسس کو نقصان پہنچ سکتاہے، جو بتدریج گردوں کے سکڑنے کا سبب بنتے ہیں سی ۔کے ۔ڈی اسٹیج ، گردے فیل، ذیابیطس نیفروپیتھی اور ہائیپرٹینسو نیفروپیتھی میں مبتلا افراد میں گردے کے سکڑنے کا زیادہ خطرہ پایا جاتا ہے۔
مریض کا علاج۔
گردے سکڑنے کے علاج کا مقصد اس کے ٹشوز کے نقصان کی مرمت اور اسکی علامات کو کم کرکے گردے کے کام کو بہتر بنانا ہے۔ اس مسئلہ کے علاج کی منصوبہ بندی سے پہلے ڈاکٹر کڈنی شرنکیج کی وجوہات جاننے کے لئے اس سے متعلق واضح بنیادی ٹیسٹ کرواتے ہیں، جیسے سی ٹی اسکین اور ایم آر آئی جو مرض کی تشخیص میں مدد فراہم کرسکتے ہیں۔
اس کے علاج سے اس کے متاثرہ ٹشوز کو زیادہ خون اور آکسیجن کی فراہمی کے لئے خون کی گردش کو فروغ دینے میں مدد ملتی ہے جب تباہ شدہ گلومیرولی ٹھیک اور پھر سے کام کرنے کے قابل ہوتا ہے تو اس کے سکڑنے میں خودبخود کمی ہونے لگتی ہے اسکے علاج کے دوران ہائی بلڈ پریشر کم کرنے، کمردرد سے نجات اور اینیمیا وغیرہ کا علاج چلتا رہتا ہے۔
مریض کی غذا۔
کسی بھی مرض سے شفا یابی میں مریض کی غذا اور اسکا لائف اسٹائل بڑی اہمیت رکھتا ہے اسی لئے احتیاط ضروری ہے۔ گردے کی شرنکج کے مسئلہ سے دوچار افراد کم نمک کم چکنائی اور پوٹاشیم کی کم مقدار پر مبنی غذائیں لیں فاسٹ فوڈ، پروسیڈ اور فروزن کھانوں سے اجتناب کریں کیونکہ ان میں سے بیشتر کھانے نمک اور پوٹاشیم سے بھر پور ہوتے ہیں۔
ایسے مریضوں کو اعلیٰ معیار کی پروٹین کی مناسب مقدار لینا ضروری ہےخراب مضر صحت چکنائی سے بچیں لیکن مچھلی کے تیل اور فلیکس سیڈ انکی صحت کیلئے بہت اچھے ہیں بیماری سے لڑنے اور صحت مند وزن برقرار رکھنے کے لئے مناسب مقدار میں کیلوریز لیں۔
مریض کا پرہیز۔
ان کے ڈسفنکشن کی وجہ سے مریض کو معدنیات اور وٹامن کی کمی ہوسکتی ہے۔
۔ 1 آئرن کی کمی سے خون کی کمی، اور وٹامن ڈی کی کمی بڑھ کر کیلشیم کے جذب کو روک سکتی ہے۔
۔ 2 اسکے علاوہ مریض کو اپنے طرز زندگی میں کچھ تبدیلی کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
۔ 3 سگریٹ نوشی اور تمام نشہ آور اشیاء کو ترک کرکے نارمل زندگی جیئیں۔
۔ 4 روزانہ معتدل ورزش کریں۔
۔ 5 فلو اور انفیکشن سے بچیں۔
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں پہ کلک کریں۔
Android | IOS |
---|---|
![]() ![]() |
![]() ![]() |