گائناکولوجسٹ خود کو کہنے والے تو بہت ملتی ہیں۔ لیکن حقیقت میں ماہر اور مستند ماہر ڈاکٹر خواتین کی صحت کے مسائل کو حقیقی معنوں میں حل کر سکتی ہے ۔ اور اسلام آباد جیسے بڑے شہر میں ان کی تلاش کوئی آسان کام نہیں ہے ۔ اس حوالے سے مرہم ڈاٹ پی کے کی ایپ سے آپ کو ان ماہر ڈاکٹروں کے بارے میں معلومات مل سکتی ہے ۔ ان میں سے کچھ ڈاکٹرز کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائیں گے
اسلام آباد کی مستند گائناکولوجسٹ
پروفیسر ڈاکٹر عنبر جلیل بختیار
بیس سال سے اس شعبے میں تجربہ کار پروفیسر ڈاکٹر عنبر جلیل بختیار اسلام آباد کی ایک مستند گائناکالوجسٹ ہیں ۔ انہوں نے ایم بی بی ایس کے ساتھ ساتھ ایف سی پی ایس ، اور ایم سی پی ایس کی ڈگریاں بھی حاصل کر رکھی ہیں ۔وہ اسلاآباد کی رفاع انٹرنیشنل یونی ورسٹی میں بطور پروفیسر اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں ۔اس کے علاوہ کالج آف فزیشن اور سرجن میں بطور ممتحن بھی ذمہ داریاں ادا کرتی ہیں۔ وہ بانجھ پن کے علاج کے لیۓ ، لیپروسکوپی اور ہسٹروسکوپی میں خصوصی مہارت رکھتی ہیں ۔
پروفیسر ڈاکٹر غزالہ صادق
پروفیسر ڈاکٹر غزالہ صادق کا شمار اسلام آباد کی تجربہ کار ترین گائناکولوجسٹ میں ہوتا ہے ۔ انہوں نے پشاور یونیورسٹی سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے ایف سی پی ایس کے ساتھ ساتھ ایم سی پی ایس کی ڈگری پی جی ڈی ایم ای کی ڈگری یو کے سے حاصل کی ۔وہ قائد اعظم انٹرنیشنل ہاسپٹل میں بطور کنسلٹنٹ اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہی ہیں ۔وہ خصوصی طور پ بانجھ پن ، بغیر درد کی ڈلیوری اور سی سیکشن کے علاج میں خاص شہرت رکھتی ہیں
ڈاکٹر ثمینہ ارشد
ڈاکٹر ثمینہ ارشد بطور گائناکولوجسٹ بیس سالوں سے اپنی خدمات پیش کر رہی ہیں ۔ ان کا شمار اسلام آباد کی مستند ڈاکٹروں میں ہوتا ہے ۔ انہوں نے ایم بی بی ایس کے ساتھ ساتھ ایم سی پی ایس کی ڈگری بھی حاصل کر رکھی ہے ۔اس کے علاوہ وہ دیگر ڈگریوں کی بھی حامل ہیں ۔وہ زوبیہ ہاسپٹل میں بطور گائناکولوجسٹ کام کر رہی ہیں اس کے علاوہ سوشل سیکیورٹی ہاسپٹل اسلام آباد میں بھی اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں ۔ وہ بے اولادی کے ساتھ ساتھ ،لیپروسکوپی ،ایپی ڈیورل اینلجیسیا ، بغیر درد کے ڈلیوری میں خصوصی مہارت رکھتی ہیں
ڈاکٹر سعدیہ وقار
ڈاکٹر سعدیہ وقار ایم بی بی ایس کے ساتھ ساتھ ایم سی پی ایس کی ڈگری کی بھی حامل ہیں ۔ اور ان کواس شعبے میں کام کرتے ہوۓ صرف پانچ سال ہوۓ ہیں۔ لیکن ان کے اوپر مریضوں کے اعتماد کی شرح 93 فی صد ہے ۔جو کہ ان کی کامیابی کا ایک اہم ثبوت ہے ۔ وہ اسلام آباد میں بطور گائناکولوجسٹ کام کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی خدمات آن لائن بھی پیش کر رہی ہیں ۔ وہ بے اولادی کے ساتھ ساتھ ،لیپروسکوپی ،ایپی ڈیورل اینلجیسیا ، بغیر درد کے ڈلیوری میں خصوصی مہارت رکھتی ہیں
اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر میجر ریٹائر تہمینہ رحمان
گزشتہ پچیس سالوں سے اس شعبے میں کام کرنے والی ڈاکٹر تہمینہ رحمان نے ایم بی بی ایس ،کے ساتھ ساتھ ایف سی پی ایس کی ڈگری بھی حاصل کر رکھی ہے ۔اور معروف انٹرنیشنل ہاسپٹل میں بطور گائناکولوجسٹ اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں ۔وہ امراض نسواں کے علاج اور ڈلیوری کے ساتھ ساتھ بانجھ پن کے علاج میں خصوصی شہرت رکھتی ہیں۔ اور ان کے مریضوں کا ان پر اعتماد کی شرح سو فی صد ہے ۔
ان ڈاکٹروں سے یا صحت کے دیگر مسائل کے حل کے لیۓ، مستند ڈاکٹروں سے آن لائن رابطے کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ایپ ڈاون لوڈ کریں۔ یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں