حمل کے ٹہر جانے کی خواہشمند مائیں، اس خوشخبری کے بارے میں جاننے کے لیۓ کتنی پر جوش ہوتی ہیں اس کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے لیکن کیا آپ جانتی ہیں، کہ کچھ علامات کے ذریعے آپ اس کو خود بھی چیک کر سکتی ہیں۔
اگر آپ ماں بننے کی خواہشمند ہیں ۔اور گزشتہ کچھ مہینوں سے اس بات کی کوشش کر رہی ہیں کہ امید ہو جاۓ تو اس صورت میں آپ کے لیۓ یہ جاننا ضروری ہے ،کہ وہ کون سی علامات ہیں جو حمل کے ٹہر جانے کی نشاندہی کرتی ہیں۔یہ تمام علامتیں اور ان میں سے کچھ علامتیں بھی اگر ہوں تو یہ حمل کے ٹہر جانے کی نشانی ہے اور اس صورت میں فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں یا پھر مرہم کی ایپ ڈاون لوڈ کر کے آن لائن اپائنٹمنٹ حاصل کریں یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں۔
حمل کی ابتدائی علامات
عام طور پر یہ تصور کیا جاتا ہے، کہ اگر ماہواری نہ آۓ تو درحقیقت یہ امید سے ہونے کی نشانی ہے، لیکن اس سے قبل بھی کچھ ایسی نشانیاں ہوتی ہیں۔ جن سےحمل کے ٹہر جانے کا پتہ لگایا جا سکتا ہے ۔ ان علامات کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے۔
داغ کا لگنا
اگر حمل ٹہر جاۓ تو اس کے شروع کے 10 سے 14 دنوں کے دوران معمولی سا داغ لگتا ہے۔ خون کا یہ اخراج ماہواری کی طرح نہیں ہوتا ہے، بلکہ بہت معمولی ہوتا ہے یہ داغ گلابی، براون یا سرخ رنگ کا ہو سکتا ہے لیکن اس کی مقدار بہت کم ہوتی ہے اور درحقیقت حمل ٹھرنے کی سب سے بڑی نشانی ہوتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پیٹ کے نچلے حصے میں ہلکا درد بھی ہو سکتا ہے۔
ماہواری کا نہ آنا
اگر ماہواری مقررہ دن سے ایک ہفتہ تاخیر کا شکار ہو جاۓ۔ تو اس صورت میں پریگنینسی کا گھر میں ہی ٹیسٹ کروا کر اس کو کنفرم کیا جا سکتا ہے۔
حمل کی نشانی جسم کے درجہ حرارت میں اضافہ
حمل کے ٹہرنے کی ایک نشانی جسم کے درجہ حرارت میں اضافہ بھی ہے۔ اگر جسم کا درجہ حرارت نارمل سےتھوڑا بڑھ جاۓ تو یہ بھی اس بات کی علامت ہے کہ حمل ٹہر گیا ہے۔
جلد تھک جانا
ذرا سے کام کے بعد بہت زیادہ تھک جانا ، یا پھر سو کر اٹھنے کےبعد بھی نیند پوری نہ ہونے کا احساس ہونا یا پھر سست سست سا محسوس کرنا درحقیقت حمل کے ٹہر جانے کی ایک نشانی ہے۔
دل کی دھڑکن کا تیز ہو جانا
اچانک بیٹھے بیٹھے دل کی دھڑکن کے تیز ہونے پر پریشان ہونےکی ضرورت نہیں ہے بلکہ یہ ہارمون کی شرح میں تبدیلی کی وجہ سے ہے اور حمل کے سبب بچے کو زیادہ خون کی ضرورت ہوتی ہے جس وجہ سے دل کی دھڑکن میں اضافہ ہوتا ہے
حمل کے ابتداء میں چھاتی میں تبدیلی
حمل کے ٹہر جانے کے بعد چھاتی کے اندر تناؤ ،سنسناہٹ اور درد کی شکایت ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ چھاتی میں سختی بھی ہو سکتی ہے جو کہ ہارمون کی تبدیلی کی وجہ سے ہوتا ہے۔
موڈ میں تبدیلی
جسم میں ایسٹروجن اورپروگیسٹرون نامی ہارمون کی شرح میں حمل کے سبب اضافہ ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے موڈ میں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آسکتا ہے اور آپ زیادہ جذباتی ہو سکتی ہیں۔
باربار پیشاب آنا
ابتدائی علامات میں سے ایک بار بار پیشاب کا آنا بھی ہے۔ پیشاب کی حاجت محسوس ہونا اور پیشاب روک نہ سکنا ابتدائی حمل کی علامات میں سے ایک ہے۔
حمل میں قبض اور پیٹ میں گیس ہونا
ہارمون کی شرح میں تبدیلی کے سبب نظام ہاضم میں بھی تبدیلی ہو سکتی ہے اور اس وجہ سے قبض ہو سکتی ہے اور پیٹ میں گیس بھی ہو سکتی ہے۔
صبح اٹھتے ہی متلی اور چکر آنا
صبح جاگتے ہی متلی ہونا اور چکر آنا حمل کی ابتدائی دنوں کی ایک علامت ہے۔ اس کے علاوہ بار بار بھوک لگنا اور کھانا سامنے آنے پر کھا نہ سکنا بھی حمل کی ابتدائی علامت میں سے ایک ہے۔
یہ تمام علامتیں اور ان میں سے کچھ علامتیں بھی اگر ہوں تو یہ حمل کے ٹہر جانے کی نشانی ہے اور اس صورت میں فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں یا پھر مرہم ڈاٹ پی کے کی ایپ ڈاون لوڈ کر کے آن لائن اپائنٹمنٹ حاصل کریں یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں