حمل کے حوالے سے جاننا اس لیۓ بہت ضروری ہوتا ہے .کیونکہ اولاد کی خواہش تو ہر شادی شدہ جوڑے کے دل میں ہوتی ہے۔ مگر ہمارے معاشرے میں نئے شادی شدہ جوڑوں کو اس حوالے سے, کسی قسم کی معلومات دینا بے شرمی قرار دیا جا تا ہے .اس وجہ سے نوجوان جوڑے کی معلومات کا ذریعہ صرف سنی سنائی باتیں رہ جاتا ہے۔
جس کی صداقت کو جانچنے کا ان کے پاس کوئی طریقہ نہیں ہوتا ہے لاعلمی کے سبب نقصان اٹھانے سے بہتر ہے کہ انسان اس حوالے سے وقت سے پہلے آگاہی حاصل کرۓ. تاکہ آئندہ زندگی کے مسائل سے بچ سکے۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر سے کسی بھی قسم کی معلومات کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ایپ ڈاؤن لوڈ کریں یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں۔
حمل کیسے ٹہرتا ہے
ایک ماہواری سے دوسری ماہواری تک کا درمیانی وقفہ ایک سائیکل کہلاتا ہے. جس کے دوران عورت کے اندر موجود انڈے مہینے میں ایک دفعہ تیار ہوتے ہیں۔ جب انڈے میچور ہو جاتے ہیں وہ اووری سے باہر خارج کر دیئے جاتے ہیں . یہ عمل اوویلیوشن کہلاتا ہے۔
مرد اور عورت کے ملاپ کے نتیجے میں ہزاروں کی تعداد میں سپرم عورت کی بچے دانی میں داخل ہوتے ہیں۔ جہاں فیلوپئین ٹیوب میں موجود انڈوں کے ساتھ ان کا ملاپ ہوتا ہے تو یہ حمل کے ٹہر جانے کی ابتداء ہوتی ہے ۔ لیکن اگر ایسا نہ ہو سکے تو انڈے رحم کی دیواروں میں جذب ہو جاتے ہیں. اور پھر اگلے ماہ نئے انڈے بنتے ہیں۔
حمل کے ٹہرانے کے لیۓ ملاپ کا بہترین وقت
پریگننسی کے امکانات کو بڑھانے کے لیۓ ماہواری کے دنوں کے علاوہ ,باقی دنوں میں ہر دو سے تین دن بعد ملاپ کرنا حمل کے ٹہرنے کے امکانات کو بڑھا دیتا ہے کیونکہ اویلیوشن پیریڈ کے دوران ملاپ کے نتیجے میں امکانات بہت بڑھ جاتے ہیں۔
ملاپ کرنے کی بہترین حالت
یاد رکھیں ملاپ کے طریقے کا حمل کے ٹہرنے سے کوئی بھی تعلق نہیں ہوتا ہے ۔ میاں بیوی کے ملاپ کے نتیجے میں عورت کے جسم میں داخل ہونے والے اسپرم ,میچور انڈوں کے ساتھ مل کر حمل کے ٹہرنے کا امکان پیدا کرتے ہیں۔
حمل کے لیۓ اویلیوشن کا صحیح وقت کون سا ہوتا ہے
اویلیوشن کے پیریڈ کے دوران حمل کے ٹہرنے کے امکانات سب سے زیادہ ہوتے ہیں۔ یہ وقت آنے والی ماہواری کے 10 سے 16 دن قبل ہوتا ہے ۔اس وجہ سے اپنے ماہواری کےدنوں کے حساب کو نوٹ کر لیں۔ اویلیوشن پیریڈ کے دنوں میں باقاعدگی سے ملاپ کریں. جس سے حمل کے ٹہرنے کے امکانات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔
حمل میں مددگار سروکس سے میوکس کا اخراج
اگرچہ سروکس سے میوکس کا اخراج ماہواری کے سائیکل کے دوران بھی جاری رہتا ہے ۔مگر اس سائیکل کے دوران وہ کبھی گاڑھا اور سفید ہوتا ہے اور کبھی پتلا اور شفاف ہو جاتا ہے۔ اویلیوشن کے پیريڈ کے دوران میوکس کا اخراج بڑھ جاتا ہے. جو کہ زیادہ پتلا اور چپ چپا ہوتا ہے ۔تاکہ اسپرم آسانی سے تیرتے ہوۓ اندر داخل ہو سکے۔
جسم کا درجہ حرارت
اگر ماہواری کے سائیکل کے دوران باقاعدگی سے صبح جاگنے کے بعد عورت اپنے جسم کا درجہ حرارت نوٹ کرے .تو جس دن اس کے جسم کے درجہ حرارت میں 0.2 ڈگری تک کا اضافہ ہو ,اس کا مطلب یہ ہے کہ اس کے اویلیوشن پیریڈ کا آغاز ہو گیا ہے۔
اویلیوشن کے بارے میں جاننے والی کٹ
میڈیکل اسٹورز میں ایسی کٹ موجود ہوتی ہے .جو کہ اویلیوشن کے بارے میں ایک آسان سے پیشاب کے ٹیسٹ کے ذریعے گھر بیٹھے بتا سکتی ہے. اور اگلی ماہواری سے قبل اپنے سائیکل کے مطابق مقررہ دنوں میں اس ٹیسٹ کے ذریعے پتہ لگایا جا سکتا ہے۔