اپنے ہاتھ دھونا نہ صرف آپ کی صحت بلکہ آپ کے ارد گرد کے تمام لوگوں کی صحت کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ دنیا میں ہر سال 35 لاکھ سے زائد بچے صرف ہاتھ نہ دھونے کی وجہ سے لگنے والی بیماریوں کا شکار ہو کر موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں ۔بعض اوقات ایک انسان دوسرے انسان سے صرف ہاتھ ہی نہیں ملا رہا ہوتا بلکہ انتہائی خطرناک اور جان لیوا قسم کی بیماریاں بھی ایک دوسرے کے ہاتھ میں تھما رہا ہوتا ہے۔ یہ جراثیم کرنسی نوٹوں کے ذریعے بھی ایک دوسرے تک منتقل ہوجاتے ہیں۔
گھروں میں تو شاید لوگ کھانے سے پہلے ہاتھ دھو ہی لیتے ہوں لیکن دیکھا گیا ہے کہ ہوٹلوں میں زیادہ تر افراد ہاتھ دھوئے بغیر ہی کھانا شروع کر دیتے ہیں ۔اس کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہوتی ہے کہ بعض اوقات ہوٹلوں میں بھی ہاتھ دھونے کا مناسب انتظام نہیں ہوتا اگر ایسا ہو بھی تو وہاں صابن موجود نہیں ہوتا۔
بیماریوں کا شکار ہونے والوں میں وہ بچے بھی شامل ہیں جو اپنے ماں باپ کے ہاتھ سے کھاتے ہیں تو یہاں ان والدین کی ذمہ داری بھی ہے کہ وہ اپنے ہاتھوں کو صاف ستھرا رکھیں تاکہ خود کو بھی اور اپنے معصوم پھولوں کی زندگیوں کو بھی محفوظ بنا سکیں۔ اسی طرح حفظان صحت کے مطابق بہترین مشورے کے لیے آپ مرہم کی سائٹ پہ تجربہ کار ڈاکٹر سے رجوع کرسکتے ہیں یا پھر 03111222398 پہ کال بھی کرسکتے ہیں۔
۔1 ہاتھ نہ دھونے سے ہونے والی اہم بیماریاں
جراثیم کی جسم کے ایک حصے سے دوسرے حصے منتقلی روکنے کے لیے ہاتھ دھونا بہت ہی کارآمد عمل ہے کیونکہ بہت سے امراض گندے ہاتھوں کے ذریعے ہی منتقل ہوتے ہیں۔ ہاتھوں کو اچھی طرح دھونے سے مندرجہ ذیل بیماریاں لاحق ہوسکتی ہیں۔
۔1 اسہال /ڈائیریا
۔2 پیچش
۔3 ہیضہ
۔4 ہیپاٹائٹس
۔5 ٹائیفائیڈ بخار
۔6 انفلوئنزا
۔7 نمونیہ
۔8 پیٹ کی مختلف بیماریاں
صورت حال جس میں ہاتھ دھونا نہایت ضروری ہے
بچوں کے ارد گرد صفائی کو بہتر بنانا ہی ان کو بیماریوں سے بچنے میں مدد کرتا ہے۔ نیز ہاتھ دھونے کو فروغ دینا بچوں کی اموات کی شرح کو کم کرنے اور ترقیاتی مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے بھی ضروری ہے۔درج ذیل صورت حال میں سے کسی ایک بھی عمل کے ہونے پر ہاتھ دھونا بہت ضروری ہوتا ہے ورنہ آپ اوپر بیان کردہ بیماریوں میں سے کسی میں بھی مبتلا ہو سکتے ہیں۔
۔1 کھانے سے پہلے
۔2 ٹوائلٹ استعمال کرنے کے بعد
۔3 کھانسنے اور چھینکنے کے بعد
۔4 ناک صاف کرنے کے بعد
۔5 زخموں کو چھونے کے بعد
۔6 بچے کی لنگوٹ تبدیل کے بعد
۔7 مریض کی دیکھ کرنے کے بعد
۔8 پالتو جانوروں کو چُھونے کے بعد
۔9 جانوروں کے کھانے یا ان کے فضلہ جات کو چُھونے کے بعد
۔10 کوڑے کو ہاتھ لگانے کے بعد
ہاتھ دھونے کے صحیح طریقے
۔1 ہاتھوں کو صاف چلتے ہوئے پانی سے اچھی طرح گیلا کریں
۔2 ہاتھوں اور کلائیوں کی تمام جگہوں کو ڈھانپنے کے لیے کافی صابن لگائیں
۔3 جھاگ بنائیں اور اپنے ہاتھوں کو تیزی سے اور اچھی طرح رگڑیں
۔4 ہاتھوں، انگلیوں، ناخنوں اور کلائیوں کی تمام سطحوں کو اچھی طرح صاف کریں
۔5 اپنے ہاتھوں اور کلائیوں کو کم از کم 20 سیکنڈ تک رگڑ کر صاف کریں
۔6 اپنے ہاتھوں اور کلائیوں کو صاف تولیہ سے خشک کریں، یا انہیں ہوا میں خشک ہونے دیں
۔7 ٹونٹی کو بند کرنے کے لیے تولیہ استعمال کریں
ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم مندرجہ بالا ضروری ہدایات پر عمل کریں کیونکہ ہاتھ دھونا پیچش ، ہیضہ اور ہیپاٹائٹس ، اسہال کے ساتھ ساتھ اور بہت سی بیماریوں کو ختم کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔نیز ہوٹل انتظامیہ کو بھی چاہئیے کہ وہ ہاتھ دھونے کا مکمل انتظام کریں۔ اس کے علاوہ فوڈ انسپکٹر کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ ہوٹلوں میں ہاتھ دھونے والی جگہ کا معائنہ کریں اور وہاں ہاتھ دھونے کا مناسب انتظام کو چیک کریں۔ انہی چند اقدامات پر عمل کرنے سے بہت سی بیماریوں سے بچا سکتا ہے اور لاکھوں زندگیوں کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے۔