سر درد بہت سے عوامل کی وجہ سے ہو سکتا ہے، جن میں جینیاتی اور غذائی محرکات شامل ہو سکتے ہیں۔ خواتین میں ہارمون کی سظح میں اتار چڑھاؤ شدید سر درد اور ماہواری کے دوران درد شقیقہ کی وجہ بن جاتا ہے۔ ماہواری، حمل اور مینوپاز کے دوران ہارمون کی سطح بدل جاتی ہے اور درد شقیقہ کی وجہ بن جاتی ہے۔
سر درد کو دور کرنے کے لئے مختلف قسم کی دوائیں اور دیگر علاج استعمال کئے جاتے ہیں۔ وہ خواتین جو اکثر حمل کے دوران اس کا تجربہ کرتی ہیں وہ بچے کی پیدائش کے بعد اس سے نجات پا لیتی ہیں۔
۔ 1 ہارمونل سر درد کی وجوہات
سر درد، خاص طور پر درد شقیقہ کو خواتین کے ہارمون ایسٹروجن سے جوڑا گیا ہے۔ ایسٹروجن دماغ میں کیمیکلز کو کنٹرول کرتا ہے، جو درد کے احساس کو متاثر کرتے ہیں۔ ایسٹروجن کی سطح میں کمی اس کی وجہ بنتی ہے۔ ہارمون کی سطح میں تبدیلی مختلف وجوہات کی بناء پر ہو سکتی ہے۔
۔ 1 ماہواری
ایسٹروجن اور پروجیسٹرون کی سطح ماہواری سے بالکل پہلے اپنی کم ترین سطح پر آجاتی ہے جس کی وجہ سے سر درد کا سبب بنتا ہے۔
۔ 2 حمل
حمل میں ایسٹروجن کی سطح بڑھ جاتی ہے، بہت سی خواتین کو حمل کے دوران ہارمونل سر درد ہو جاتا ہے، جبکہ بعض خواتین کو ابتدائی حمل کے دوران درد شقیقہ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جو دوسری سہ ماہی کے شروع ہوتے ہی ختم ہو جاتا ہے۔ بچے کی پیدائش کے بعد ایسٹروجن کی سطح تیزی سے گر جاتی ہے۔
۔ 3 پری مینو پاز
۔ 1 پری مینو پاز میں ہارمون کی سطح میں اتار چڑھاؤ کی وجہ سے خواتیین کو زیادہ سر درد ہوتا ہے
۔ 2 تقریبا دو تہائی خواتین درد شقیقہ کا تجربہ کرتی ہیں اور یہ علامات مینوپاز تک پہنچتے ہی بہتر ہو جاتی ہے۔
۔ 4 زبانی مانع حمل اور ہارمون ریپلیسمنٹ تھراپی
برتھ کنٹرول گولیاں اور ہارمون ریپلیسمنٹ تھراپی، ہارمون کی سطح کے بڑھنے یا گرنے کی وجہ بنتی ہیں۔ وہ خواتین جو مائگرین کی گولیاں لیتی ہیں اس کی وجہ سے ان میں ہارمونل تبدیلیاں واقع ہوجاتی ہیں اور ماہواری کے سائیکل کے آخری ہفتے میں سر درد کے یہ حملے بڑھ جاتے ہیں۔
۔ 2 سر درد کے دیگر عوامل
خیال کیا جاتا ہے کہ شدید درد شقیقہ کی ایک اہم وجہ جینیات بھی ہوتی ہے۔ جن لوگوں میں درد شقیقہ کی شکایت پائی جاتی ہے ان میں بہت سے ایسے عوامل کا مجموعہ موجود ہوتا ہے جو ان کے درد کو ایکٹو کرنے کی وجہ بنتے ہیں جیسے کہ۔۔۔
۔ 1 کھانا چھوڑنا
۔ 2 بہت زیادہ یا کم نیند
۔ 3 تیز روشنیاں
۔ 4 تیز آوازیں یا موسمی تبدیلیاں
۔ 5 الکوحل، کیفین کا استعمال
۔ 6 تناؤ
۔ 7 پرانے پنیر
۔ 8 سویا کی مصنوعات
۔ 9 مصنوعی مٹھاس والی چیزیں وغیرہ
۔ 3 ہارمونل سر درد کی علامات
اس کی سب سے اہم خصوصیت سر درد یا درد شقیقہ ہے اس کے علاوہ بہت سی خواتین دیگر علامات کا بھی تجربہ کر سکتی ہیں جو ڈاکٹروں کو ہارمونل سر درد کی تشخیص کرنے میں مدد کر سکتی ہیں۔
۔ 1 ماہواری یا ہارمونل درد شقیقہ ایک عام درد شقیقہ کے جیسے ہو سکتا ہے
۔ 2 یہ ایک شدید قسم کا درد ہوتا ہے جو سر کی ایک جانب سے شروع ہوتا ہے
۔ 3 روشنی کی حساسیت اور متلی بھی ہو سکتی ہے
۔ 4 بھوک میں کمی
۔ 5 تھکاوٹ
۔ 6 مہاسے
۔ 7 جوڑوں میں درد
۔ 8 پیشاب میں کمی
۔ 9 قبض
۔ 10 چاکلیٹ یا شراب کی خواہش ہونا شامل ہیں۔
۔ 4 ہارمونل سر درد کا علاج
ہارمونل درد شقیقہ کا علاج مختلف طریقوں سے کیا جا سکتا ہے۔
۔ 1 گھریلو علاج
جتنی جلدی آپ اپنے سر درد کا علاج شروع کریں گی اتنی ہی تیزی سے آرام پانے میں مدد ملے گی۔
۔ 1 وافر مقدار میں پانی پیئیں
۔ 2 ایک اندھیرے کمرے میں لیٹ جائیں
۔ 3 اپنے سر پر آئس بیگ یا ٹھنڈا کپڑا رکھیں
۔ 4 جہاں سر درد محسوس ہو رہا ہو اس جگہ پر مساج کریں
۔ 5 گہری سانس لینے کی مشق کریں
۔ 6 اس کے علاوہ بائیو فیڈ بیک آپ کو درد کی شدت کو کم کرنے میں مدد کر سکتا ہے
۔ 7 اس کے علاوہ آپ کا ڈاکٹر آپ کو میگنیشیم سپلیمینٹس لینے کی ہدایت کر سکتا ہے
۔ 8 اس کے علاوہ زندگی میں تناؤ کو دور کرنے سے بھی اس درد کی شکایت دور کی جا سکتی ہے
۔ 9 اس کے ساتھ ساتھ اضافی علاج جیسے ایکیو پنکچر اور مساج سے بھی اس تکلیف میں آرام حاصل کیا جا سکتا ہے
۔ 2 ڈاکٹری علاج
بعض ادویات کا استعمال سر درد یا درد شقیقہ سے نجات پانے میں مدد کر سکتی ہیں۔ جن خواتین کو بار بار ہارمونل سر درد کا سامنا کرنا پڑتا ہے ان کو خاص قسم کا علاج اور دوائیں استعمال کرنے کی ہدایت دی جا سکتی ہے یہ دوائیں آپ کو روزانہ یا ماہواری کے سائیکل کے وقت سے پہلے لینے کی ہدایت کی جاسکتی ہے۔
۔ 3 ہارمون تھراپی
اگر درد کو دور کرنے والی دوائیں اثر نہ کر رہی ہوں تو آپ کا ڈاکٹر آپ کے لئے ہارمونل تھراپی تجویز کر سکتا ہے۔ مانع حمل گولیاں عام طور پر ہارمونز کو ختم کرنے اور ہارمونل سر درد کو کم کرنے کے لئے استعمال کی جاتی ہیں۔ اگر آپ مانع حمل گولیوں کا استعمال کر رہی ہیں اور پھر بھی درد شقیقہ کا سامنا کر رہی ہیں تو آپ کا ڈاکٹر اس سلسلے میں دوا کی خوراک میں تبدیلی کر سکتا ہے۔
ہارمونل سر درد، جسے ماہواری کے دوران درد شقیقہ کا سر درد یا سر درد بھی کہا جاتا ہے، ایسٹروجن کی سطح میں کمی کی وجہ سے ہوتا ہے۔ علاج میں طرز زندگی میں تبدیلیاں اور ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق دوائیں وغیرہ کا استعمال اس کو کم کرسکتا ہے۔
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں پہ کلک کریں
Android | IOS |
---|---|