بعض افراد کی چہرے کی رنگت تو بہت سفید ہوتی ہے۔ جب کہ ان کے ہاتھوں اور کہنیوں کا کالا پن شرمندگی کا باعث ہوتا ہے. ہاتھوں اور کہنیوں کی سیاہی کا بنیادی سبب جلد کے مردہ خلیات، دھوپ میں زیادہ رہنا یا ہارمون کی خرابی ہو سکتی ہے۔
جسم کے ان حصوں کے اندر آئل گلینڈ موجود نہیں ہوتے ہیں۔ جس وجہ سے ذرا سی بھی بے احتیاطی ان حصوں کی رنگت کو خراب کرنے کا سبب بن سکتی ہے ۔ان حصوں کی رنگت کو دوبارہ بحال کرنے کے کچھ گھریلو نسخوں کے متعلق آج ہم آپ کو بتائيں گے۔ باقی اگر جلد سے متعلق کوئی مسائل ہیں تو آپ مرہم کی ویب سائٹ پہ جلد کے ماہر ڈاکٹر سے علاج کے لیے رابطہ کرسکتے ہیں یا 03111222398 پہ کال کے ذریعے اپائنٹمنٹ بھی بک کرواسکتے ہیں۔
ہاتھوں اور کہنیوں کا کالا پن کو دور کرنے کے طریقے
ہاتھوں اور کہنیوں کا کالا پن دور کرنے کے لیے کچھ گھریلو طریقے درج ذیل ہیں۔
کھیرے کے ذریعے
کھیرے کے اندر بلیچنگ خصوصیات موجود ہوتی ہیں۔ یہ سیاہ ہاتھوں اور کہنیوں کی رنگت کو صاف کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اس کے لیۓ کھیرے کے سلائس کاٹ لیں۔ ان کو ہاتھوں اور کہنیوں پر پندرہ منٹ تک رگڑیں اور اس کے بعد اس کو سادے پانی سے دھو لیں۔ اس کے علاوہ کھیرے کے جوس کے اندر تھوڑا لیموں ملا لیں۔ اس کو ہاتھوں اور کہنیوں پر ملنے سے بھی ان کی سیاہی دور ہو سکتی ہے۔
لیموں اور کھانے کا سوڈا
لیموں جلد کی رنگت کو صاف کرنے میں بہت اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ ایک تو لیموں اینٹی آکسیڈنٹ ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ وٹامن سی سے بھی مالا مال ہوتا ہے ۔جب کہ کھانے کا سوڈا جلد کی صفائی کرنے میں اہم ہوتا ہے ۔ایک لیموں لے کر اس کو درمیان سے کاٹ لیں اور اس کے اوپر کھانے کا سوڈا چھڑک لیں اور اس کو ہاتھوں اور کہنیوں کے سیاہ حصوں پر اچھی طرح ملیں۔ پندرہ منٹ تک ملنے کے بعد دھولیں۔ یہ عمل ہفتے میں دو بار دہرائيں اور ہاتھوں اور کہنیوں کی رنگت کو بہتر بنائيں۔
ایلو ویرا اور دودھ
ایلو ویرا ہاتھوں اور کہنیوں کو مطلوبہ نمی فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی فنگل خصوصیات کا بھی حامل ہوتا ہے ۔ایلو ویرا جیل اور دودھ کا آمیزہ مل کو نرمی سے نہ صرف سفید رنگت دیتا ہے۔ بلکہ اس کو نرم اور چکنا بھی بناتا ہے ۔اس کے لیے رات کو سونے سے قبل ہاتھوں اور کہنیوں پر ایلوویرا اور دودھ کو ہم وزن ملا کر اس کا آمیزہ بنا کر لگا دیں۔ اس آمیزے کو رات بھر لگا رہنے دیں اور صبح اٹھ کو تازے پانی سے دھو لیں۔
ہاتھوں اور کہنیوں کا کالا پن آلو سے دور کریں
آلو کیٹی چولیز نامی خامرے سے بھر پور ہوتا ہے ۔جو کہ قدرتی طور پر جلد کی رنگت کو سفید کر سکتا ہے۔ اس کے لیۓ آلو کو کدو کش کرلیں ۔ اس کو ہاتھوں اور کہنیوں پر اچھی طرح مل لیں۔ اور پندرہ منٹ کے بعد دھو لیں اس کے بعد ہاتھوں اور کہنیوں کے اوپر موئسچرائزر لگا لیں۔
ہلدی کا استعمال
ہلدی کو جلد پر رگڑنے سے اس کے مردہ خلیۓ صاف ہو جاتے ہیں۔ ہاتھوں اور کہنیوں کی رنگت کو صاف کر دیتا ہے۔ اس ک علاوہ ہلدی میں ایک مادہ کرکیومن بھی موجود ہوتا ہے ۔جو کہ جلد کے مادے میلانن کے بننے کے عمل کو سست کر دیتا ہے۔ جو کہ جلد کی رنگت کو خراب کرنے کا ایک بڑا سبب ہوتا ہے ۔اس کے لیۓ ہلدی کو دودھ میں ملا کر پیسٹ بنا لیں اور اس کو ہاتھوں اور کہنیوں پر نرمی سے مل لیں۔ اور اس کے بعد نیم گرم پانی سے اس کو دھولیں۔
سرکہ اوردہی
ایک چمچ دہی اور ایک چمچ سیب کا سرکہ ملا لیں ۔اور اس آمیزے کو جلد لگا لیں اس کو پندرہ منٹ تک لگا لیں۔ اس کے بعد اس کو دھو لیں اور یہ عمل ہفتے میں دو بار دہرائیں۔ اگر ان دیسی ٹوٹکوں سے بھی جلد کی رنگت پر فرق نہ پڑے۔ تو اس صورت میں آن لائن ڈاکٹر سے مشورہ بھی کرسکتے ہیں۔