روزے کی حالت میں کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جن کو روزے میں نہ تو بھوک پیاس تنگ کرتی ہے ۔اور نہ ہی کوئی اور چیز ان کو مشکل لگتی ہے مگر ایک مسئلہ ایسا ہوتا ہے۔ جو کہ ان کے لیۓ سحر سے افطار تک کا وقت گزارنا محال کر دیتا ہے اور وہ ہے روزے کی حالت میں سر درد کا ہونا۔ روزے کی حالت میں سر درد یا کسی اور تکلیف کی صورت میں ڈاکٹر سے آن لائن مشورے کےلیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ایپ ڈاون لوڈ کریں یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں۔
روزے میں سر درد کی وجوہات
روزے کی حالت میں سر درد کی کوئی ایک وجہ نہیں ہوتی ہے ۔بلکہ اس کی بہت ساری وجوہات ہو سکتی ہیں جس میں سے کچھ کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے۔
بلڈ پریشر کا لو ہونا
جن افراد میں خون کی کمی ہوتی ہے ۔ ان افراد میں روزہ رکھنے کے سبب بلڈ پریشر لو ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے وہ سر درد کا شکار ہو جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ کمزوری محسوس کرنا ، چکر آنا اور متلی ہونا اس کی دیگر علامات میں سے ایک ہے۔
چاۓ کافی کی کمی
اکثر لوگ عام دنوں میں کسی نہ کسی چیز کے استعمال کے عادی ہوتے ہیں ۔جن میں چاۓ ، کافی یا تمباکو نوشی کی عادت وغیرہ شامل ہیں ۔ روزے کی حالت میں جب ان چیزوں کا استعمال نہ کیا جاۓ۔ تو اس صورت میں کیفین کی عادت کے سبب سر درد کی شکایت ہو سکتی ہے ۔ایسے افراد کو چاہیۓ کہ رمضان سے قبل اس عادت سے نجات حاصل کر لیں۔ تاکہ روزے کی حالت میں سکون سے روزہ رکھ سکیں۔
جسم میں پروٹین کا ٹوٹنا
ڈاکٹروں کا یہ کہنا ہے کہ جب انسان روزہ رکھتا ہے ۔تو اس کے جسم میں موجود پروٹین ٹوٹنا شروع کر دیتی ہے ۔ اس کے ٹوٹنے کے سبب جسم میں امونیا اور دوسرے نائٹروجنی مادے خارج ہونا شروع کر دیتے ہیں ۔ یہ مادے گیس کی صورت میں دماغ میں داخل ہوتی ہیں اور سر درد کا سبب بنتی ہیں۔
جسم میں پانی کی کمی
گرمی کے موسم میں روزے رکھنے سے انسان کا پسینہ تو نکلتا ہے۔ مگر وہ پانی نہیں پی سکتا اس صورت میں جسم میں پانی کی کمی واقع ہو جاتی ہے۔ جب کہ نمکیات کی شرح میں اضافہ ہو جاتا ہے ۔ جس کی وجہ سے سر درد شروع ہو سکتا ہے۔
روزے میں سر درد کا علاج
روزے کی حالت میں ہونے والے سر درد کے علاج میں سب سے بڑی مشکل یہ ہوتی ہے ۔کہ اس سر درد کو دور کرنے کے لیۓ کسی قسم کی دوائی نہیں لی جا سکتی ہے۔ اس وجہ سے اس درد کو دور کرنے کے لیۓ کچھ ایسے طریقے استعمال کرنے پڑتے ہیں ۔جو کہ دوا سے ہٹ کر ہوتے ہیں اور درد میں آرام پہنچاتے ہیں۔
اپنے اعصاب کو آرام دیں
سر درد کا تعلق انسان کے اعصاب سے ہوتا ہے۔ روزے کی حالت میں سر درد کی صورت میں ان کو آرام پہنچانے سے درد میں افاقہ ہو سکتا ہے۔ اس وجہ سے سر درد کی صورت میں آرام سے لیٹ جائيں۔ آنکھیں بند کر لیں اور کو شش کریں کہ خود کو پرسکون رکھیں۔ اس سے سر درد میں افاقہ ہو گا۔
اسکرین سے دور رہیں
سر درد کی صورت میں کمپیوٹر ، موبائل یا ٹی وی اسکرین کے سامنے وقت گزارنے سے پرہیز کرنا چاہیے۔ اس سے ایک جانب تو ان سے نکلنے والی شعاعیں سر درد کا باعث بن سکتی ہیں۔ اور اس تکلیف کی شدت میں بھی اضافہ کر سکتی ہیں۔ اس وجہ سے سر درد کی صورت میں ان تمام اشیاء سے دور رہنے کی کوشش کریں۔ تاکہ سر درد کی شدت میں اضافہ نہ ہو سکے
نیم گرم پانی سے نہائیں
جب نیم گرم پانی سر سے جسم کے تمام حصوں پر بہایا جاتا ہے تو اس سے دوران خون بہتر ہوتا ہے ۔ جس کی وجہ سے سر درد میں بغیر دوا کے افاقہ ہوتا ہے اور انسان تازگی محسوس کرتا ہے۔
ہلکی پھلکی ورزش کریں
سر درد کی صورت میں بغیر دوا کے افاقہ حاصل کرنے کے لیۓ ہلکی پھلکی ورزش بہت مفید ثابت ہو سکتی ہے ۔ سر درد کی صورت میں گردن کو دھیرے دھیرے دائيں بائيں حرکت دیں۔ اس کے علاوہ اس کو آہستہ آہستہ آگے پیچھے ہلائيں۔ اس سے دوران خون بہتر ہو گا اور سر درد مین افاقہ ہو گا۔
کھانے پینے میں احتیاط
اگر ہر روزے میں سر درد کی تکلیف ہو تو اس صورت میں سحر و افطار میں اپنے کھانے پینے کی عادات پر نظرثانی کرنی ضروری ہے ۔ زیادہ مصالحےدار اشیا اور چکنائی والی اشیا کا استعمال بھی روزے کی حالت میں سر درد کا باعث بن جاتا ہے