میتھی دانہ ہمارے کچن میں پائی جانے والی عام جڑی بوٹی ہے۔اس میں فائبر کی اچھی مقدار موجودہوتی ہے۔یہ نہ صرف ہمارے بالوں کی نشوونما کےلئے اچھا ہے بلکہ یہ وزن کم کرنے کے لئے بھی مفید ہے۔اس میں موجودفائبر کولیسٹرول کی سطح کوکم کرتا ہے۔یہ بھوک کی سطح کوکم کرتا ہے۔ہم اس سے صحت کے اور کونسے فوائد حاصل کرسکتے ہیں یہ جاننے کے لئے یہ بلاگ لازمی پڑھئیں۔
میتھی دانہ کے فوائد-
ہم میتھی دانہ کے استعمال سے حیرت انگیز فوائد حاصل کرسکتے ہیں۔اس کے صحت سے متعلق فوائد مندرجہ ذیل ہیں؛
وزن کم کرنے میں مدد دیتا ہے-
اضافی وزن بہت سی بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔میتھی دانہ میں فائبر کی اعلی مقدار موجود ہوتی ہےجس کے نتیجے میں بھوک کم محسوس ہوتی ہے۔اگرآپ دن میں میتھی دانہ کے دو یا تین بیج چبائیں توآپ کو اس کے فائدہ مند نتائج محسوس ہونگے۔اس کے علاوہ صبح ایک گلاس پانی بھی آپ کاوزن کم کرنے کی حمایت کرتا ہے۔
اگرہم رات کو دو گلاس پانی میں ایک چمچ میتھی دانہ بھگو کر رکھیں اور صبح اس پانی کا استعمال کریں تو یہ جسم میں پانی کی مقدار کو بھی برقرار رکھتا ہے۔
بالوں کے لئے مفید-
آجکل بالوں کے جھڑنے کا مسئلہ عام ہے۔اور ان کو جھڑنے سے بچانے کےلئے لوگ بہت سی پروڈکٹس کا بھی استعمال کرتے ہیں۔اگر میتھی دانہ پر غور کیا جائے تو یہ بالوں کو جھڑنے سے بچانے کے لئے مفید ہے۔ہم اگر اس کو کھاتے ہیں یا بالوں پر ماسک کی صورت میں لگاتے ہیں تو یہ دونوں صورت میں فائدہ مند ہے۔
ہم رات بھر پانی میں بھگوکر اگلی صبح اس کو پیس کر ماسک بنا کر اگربالوں پر لگائیں تو ہم بالوں کی نشوونما اور بالوں کو ٹوٹنے سے بچاسکتے ہیں۔اس کے علاوہ یہ بالوں سے خشکی کو ختم کرنے کے لئے مفید ہے۔
ہاضمے کے لئے بہترین-
ہم میتھی دانہ کی مدد سے اپنے ہاضمے کے مسائل کو حل کرسکتے ہیں۔اس کے بیجوں کے استعمال سے ہم آنتوں کی حرکت کو بڑھاتے ہیں۔اس کے علاوہ یہ ہاضمے کے مسائل اور دل کی جلن کو دور کرنے کے لئے مفید ہے۔یہ جسم سے نقصان دہ ٹاکسن کو نکالنےاور ہاضمے میں مدد دیتا ہے۔
ذیابیطس کے لئے مفید-
یہ ایک ایسی خاموش بیماری ہے کو انسان کو اندر ہی اندر کھوکھلا کردیتی ہے۔جسم سے گلوکوز کی سطح کو کنٹرول کرنے میں یہ مدد فراہم کرتا ہے۔اس میں امائنو ایسڈ موجود ہوتے ہیںجو جسم سے گلوکوز کی سطح کو نیچےلاتے ہیں۔
چمکتی رنگت-
دلکش اور حسین رنگت ہر لڑکی کا خواب ہے۔ہم مہنگی مہنگی کریموں اور بیوٹی پروڈکٹس کی بجائےمیتھی دانہ کی بدولت بھی یہ خواب پوراکرسکتے ہیں۔میتھی کے بیج فری ریڈکلز کے نقصان سے بچاتے ہیں۔جو جھریوں اور سیاہ دھبوں کا باعث بنتے ہیں۔اس کے علاوہ یہ ہماری جلد سے دانوں کو بھی ختم کرتے ہیں۔
چھاتی کے سائز میں اضافہ-
خواتین کے بہت سے مسائل ایسے ہیں جن کا گھر پر ہی حل کیاجاسکتا ہے۔اس کے بیج روایتی طور پر چھاتی کا سائز بڑھانے کے لئے جانے جاتے ہیں۔میتھی پستانی غدود کو طاقت دیتی ہے۔یہ چھاتی کے ٹشو کی نشوونما کوفروغ دیتی ہے۔اس میں فائٹو ایسٹروجن بھی موجود ہوتا ہے جو جسم میں پرولیکٹن کی سطح کو بڑھاتا ہے۔جس سے چھاتی کے سائز میں اضافہ ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ یہ یوٹرس کی دیگر پریشانیوں یعنی ماہواری کے درد کو کم کرنے کے لئے مفید ہے۔
دیگر فوائد-
میتھی دانہ کے استعمال کی وجہ سے بچے کی پیدائش میں آسانی ہوتی ہے۔یہ بچہ دانی کے دباؤ میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔-
یہ ہمارے بالوں سے خشکی کو بھی ختم کرتا ہے۔-
جو مائیں بچوں کو دودھ پلاتی ہیں وہ میتھی دانہ کے استعمال سے اس کی پیداوار میں اضافہ کرسکتی ہیں۔
اس کے علاوہ یہ مردوں کی صحت کے لئے بھی مفید ہے۔
آپ میتھی دانہ کے استعمال سے صحت کے فوائد حاصل کرسکتے ہیں لیکن کسی بیماری کے علاج کے لئے ڈاکٹر کی راہنمائی ضروری ہے۔آپ مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سے ڈاکٹر کی اپائنمنٹ حاصل کرسکتے ہیں۔اس کے علاوہ آپ اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن بھی لے سکتے ہیں۔