حمل کےدوران عورتیں جو عادات اپناتی ہیں وہ بچے پر بھی اثراندازہوتی ہیں۔حاملہ خواتین کو اپنی صحت کا خیال زیادہ رکھنا چاہیے تاکہ بچے کی صحت بھی اچھی رہ سکے۔حمل کےدوران عورتوں کو کن عادات کو اپنانا چاہیے اور کن کو نہیں اگرآپ جاننا چاہتے ہیں تو یہ بلاگ پڑھئیں۔
حمل کے دوارن اپنائی جانے والی عادات-
متوازن غذا ہماری مجموعی صحت کی بہتری میں اہم کردار ادا کرتی ہےاس لئے حمل کے دوران اس غذا کا استعمال کرنا چاہیے جو ہماری صحت کے لئے اچھی ہو اور حمل کے لئے فائدہ مند ہو۔حاملہ خواتین کو اپنی صحت کی بہتری کے لیے کیا کرنا چاہیے وہ مندرجہ ذیل ہیں؛
ملٹی وٹامنز-
متوازن غذا جو وٹامنز اور منرلز سے بھرپور ہوآپ کے جسم کو وہ تمام غذائی اجزا فراہم کرتی ہے جس کی آپ کو ضرورت ہوتی ہے۔یہ آپ کے بچے جو غذائی اجزا اور نشوونما فراہم کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔تاہم صحت مند اور متوازن غذا ہی کافی نہیں ہوسکتی آپ کو حمل کے دوران ملٹی وٹامنز کی بھی ضروت ہوتی ہے جن میں
فولک ایسڈ
آئرن
کیلشیم
شامل ہے۔قبل از پیدائش بعض غذائی اجزا کی عورتوں کو زیادہ مقدار میں ضرورت ہوتی ہے۔ان وٹامنز کی مدد سے ہم حمل کو صحت مند اور نقائص سے بچا سکتے ہیں۔آپ کو اپنی گائناکالوجسٹ کے مشورے سے ان وٹامنز کا استعمال کرنا چاہیے۔تاکہ بچے کی اچھی نشوونما ہوسکے۔
بھرپور نیند-
اچھی اور بھرپور نیند مجموعی صحت کے لئے بہت ضروری ہے کیونکہ اس کی کمی کی وجہ سے ہم تھکاوٹ میں مبتلا ہوتے ہیں اور دن بھر کی سرگرمیوں میں اچھے طریقے سے حصہ لینے میں قاصر ہوتے ہیں۔حاملہ خواتین کو بھی اچھی اور پوری نیند لینی چاہیے۔خاص طور پر آخری مہینوں میں بھرپور نیند لینی چاہیے۔
اگرآپ کو تھکاوٹ محسوس ہوتی ہے تواس بات کی علامت ہے کہ آپ کو نیند کی ضرورت ہے۔اس لئے اپنے سونے کا ٹائم سیٹ کریں اور شیڈول بنائیں۔رات کو 7 سے 9 گھنٹے کی نیند حاملہ عورت کے لئے ضروری ہے۔
ورزش-
بہت سی خواتین اکثر حمل کے دوران کوئی بھی کام کرنے سے گریز کرتی ہیں۔ لیکن اب ایسا نہیں ہے حاملہ خواتین کوحمل کے دوران کام بھی کرنا چاہیے اور ورزش حمل کے لئے بہت اچھی ہے۔ورزش ماں اور بچے کے لئے بہت اچھی ہے۔باقاعدہ ورزش آپ کو ہونے مسائل سے روک سکتی ہے۔جیسے
نیند نہ آنا-
پٹھوں کے درد کے مسائل-
وزن میں اضافہ-
موڈ میں تبدیلی-
اگرآپ حاملہ ہونے سے پہلے بھی ورزش کرتی ہیں تو اس عادت کو جاری رکھیں کیونکہ یہ آپ کے لئے فائدہ مند ہے۔اور یہ آپ کی اور آپ کے بچے کی صحت میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔اگرآپ باقاعدہ ورزش نہیں کرتی تھیں تو اس سے پہلے آپ اپنے ٖڈاکٹر سے مشورہ کریں اور اس عادت کو اپنائیں۔
سمندری غذا کا استعمال-
یہ غذاوٹامن سی اور معدنیات سے بھرپور ہوتی ہے۔جیسے دل کی صحت کے لئے اومیگا 3 فیٹی ایسڈ ،آئرن اور زنک سے بھرپور ہوتی ہے۔یہ ماں اور بچے دونوں کے لئے اہم ہے۔اس لئے مچھلی کا استعمال لازمی کرنا چاہیے۔آپ کو ہفتے میں کتنی مچھلی کا استعمال کرنا چاہیے اس کے لیے آپ اپنے ڈاکٹر سے مشورہ لیں۔
حمل میں یہ غلطی نہ کریں-
ماؤں کو اپنی اور بچے کی صحت کے لئے کچھ عادات سے پرہیز کرنا چاہیے جو ماں اور بچے کی صحت کے لئے ضروری ہیں۔کونسی عادات سے پرہیز کرنا چاہیے وہ یہ ہوسکتی ہیں؛
سافٹ ڈرنکس کا استعمال-
حاملہ خواتین کو بچے اور اپنی صحت کے لئے وٹامنز اور منرلز کی خاص ضرورت ہوتی ہے لیکن فاسٹ فوڈ اور سافٹ ڈرنکس آپ کی صحت کو کوئی فائدہ نہیں دیتی اس لئے حاملہ خواتین کو ایسی غذا سےپرہیز کرنا چاہیے جوبچے اور ماں کی صحت کے لئے نقصان دہ ہو۔سافٹ ڈرنک آپ کے کیلشیم کے لیول کو کم کرسکتی ہے۔اس لئے اس کا استعمال ترک کریں۔
روزانہ گوشت کا استعمال-
حاملہ خواتین کو پھلوں اور سبزیوں کا استعمال زیادہ کرناچاہیےروزانہ گوشت کو استعمال آپ کو صحت کے مسائل سے دوچار کرسکتا ہے اس لئے آپ کو زیادہ فائبر والی غذا کا استعمال کرنا چاہیے۔ورنہ آپ کو قبض کا سامنا ہوسکتا ہے۔اس لئےآپ گوشت کا استعمال کم کریں۔
کیفین کا استعمال-
حاملہ خواتین کے لئے کیفین کا زیادہ استعمال نقصان دہ ہوسکتا ہے۔اس لئے اس کا استعمال اعتدال کے ساتھ کریں۔اس کے زیادہ استعمال کی وجہ سے آپ کے بچے کی دل کی دھڑکن تیز ہوسکتی ہے۔موجودہ تحقیق سے پتا چلا ہے کہ کیفین کا روزانہ 2 کپ استعمال کرسکتے ہیں۔
بوائل دودھ-
حاملہ خواتین کو بوائل دودھ کا استعمال کرنا چاہیے۔کچا دودھ آپ کے لئے نقصان دہ ہوسکتا ہے۔اس میں بیکٹریا موجود ہوتے ہیں۔ہمشہ ابلا ہوا دودھ کا استعمال کریں اگر آپ اس سے کیلشیم حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
ہم حمل میں اچھی صحت مند عادات کو اپنا کر اپنی صحت کو برقرار رکھ سکتے ہیں لیکن اگرآپ کو کوئی مسئلہ پیش آرہا ہے تو آپ مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ سے ایک مستند گائناکالوجسٹ کی اپائنمنٹ بھی حاصل کرسکتے ہیں۔اس کے علاوہ آپ اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن بھی لے سکتے ہیں۔