لو لگنے سے مراد یہ لی جاتی ہے کہ شدید گرمی میں جسم پر اس گرمی کے اثرات ظاہر ہونا شروع ہو جائیں ۔ حالیہ دنوں میں جیسے کہ پورا ملک شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور درجہ حرارت بہت بلند ہے اس میں ایسے افراد جو کہ اس گرمی میں گھر سے باہر نکلتے ہیں ان کو لو لگنے کا خدشہ ہو سکتا ہے ۔
دنیا میں شدید گرمی یا گلوبل وارمنگ سے کیا مراد ہے
حالیہ دنوں میں ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ دنیا گلوبل وارمنگ کا شکار ہے جس کے سبب دنیا کے ہر خطے کے اوسط درجہ حرارت میں ہر دہائی میں ایک سے دو درجہ سینٹی گریڈ کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے
ماہرین اور سائنسدان اس بات پر متفق ہیں کہ اس درجہ حرارت میں اضافے کا ذمہ دار کوئي اور نہیں بلکہ انسان خود ہیں ۔ ایک جانب تو درختوں کی کٹائی اس کا ایک بڑا سبب ہے اور دوسری جانب فضا میں کاربن مونو آکسائڈ کی صورت میں بڑھتا ہوا دھواں فضائی آلودگی کا باعث بن رہا ہے جو کہ درجے حرارت میں اضافے کا باعث بن رہا ہے ۔
جسم پر لو لگنا
عالمی ادارہ صحت کےمحتاط اعداد و شمار کے مطابق 1998 سے لے کر 2018 کےدرمیان ان دس سالوں میں دنیا بھر میں 166،000 افراد صرف لو لگنے اور گرمی کی شدت سے ہلاک ہو چکے ہیں جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ لو لگنا انسانی صحت کے لیۓ کس طرح خطرناک ثابت ہو سکتا ہے
عام طور پر گرمی کے موسم میں اگر درجہ حرارت 40 ڈگری تک جا پہنچے تو اس صورت حال میں جب یہ درجہ حرارت جسم کی برداشت سے باہر ہو جاۓ تو اس صورت میں مختلف علامات ظاہر ہوتی ہیں جو کہ اس بات کا ثبوت ہوتی ہیں کہ جسم پر لو لگنے کے اثرات ہو رہے ہیں
جسم پر لو لگنے کے اثرات جاننے کے لیۓ یہاں کلک کریں
لو لگنے کی ابتدائي علامات
لو لگنے کی ابتدائی علامات جو بہت خطرناک نہیں ہوتی ہیں وہ کچھ اس طرح سے ہو سکتی ہیں
بخار ہو جانا یا جسم کے درجہ حرارت میں اضافہ
سر میں درد ہونا
متلی ہونا اور چکر آنا
پسینہ آنا بند ہو جانا
پیشاب کا رنگ بدل جانا اور اس میں گاڑھا پن آجانا
لو لگنے کی خطرناک علامات
ابتدائی علامات پر اگر دھیان نہ دیا جاۓ تو اس مرض کی شدت میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے جو کافی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے ۔ اس وجہ سے ان علامات کے سامنے آنے پر وقت ضائع کیۓ بغیر فوری طور پر طبی مدد کے لیۓ ڈاکٹر سے رجوع کرنا ضروری ہے ورنہ یہ اثرات جان لیوا بھی ہو سکتے ہیں
سانس کی رفتار کا تیز ہو جانا
الٹی آنا
بے ہوشی طاری ہو جانا
جلد کا سرخ ہو جانا یا خشک ہو جانا
آنکھ کی پتلیوں کا پھیل جانا
دماغی صلاحیت کا متاثر ہونا
لو لگنےکی صورت میں طبی امداد
لو لگنے کی صورت میں سب سے پہلے اس بات کو یقینی بنایا جاۓ کہ فوری طور پر گرمی سے ہٹ جائيں ۔ اور کسی ٹھنڈی یا سایہ دار جگہ پر آجائيں ۔
اس کے بعد او آر ایس پیئيں
اگر تنگ کپڑے پہنے ہوۓ ہیں تو بٹن وغیرہ کھول دیں اور ہوا کے گزرنے کا راستہ کھول دیں
نہا لینا بہتر ہے یا پھر پورے جسم پر ٹھنڈے پانی سے اسفنج کریں
اگر پندرہ منٹ تک ان تدابیر کو کرنے سے بھی حالت میں بہتری نہ آۓ تو اس صورت میں ایمرجنسی میں ڈاکٹر کے پاس جانا ضروری ہے
کن افراد کے لیۓ لو کا لگنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے
عام طور پر گرمی کو تو سب ہی لوگ مختلف انداز میں محسوس کرتے ہیں کچھ افراد کو زيادہ گرمی لگتی ہے جب کہ کچھ افراد اس کو کم محسوس کرتے ہیں ایسے ہی کچھ افراد لو لگنے کے حوالے سے حساس ہوتے ہیں اور ان کو اس بیماری کا شکار ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے
چار سال سے کم عمر کے بچوں اور 65 سال سے زیادہ عمرکے افراد کو لو لگنے سے زیادہ پیچیدگیاں ہونے کا خطرہ ہوتا ہے ۔
دل ، پھپھڑوں اور گردوں کی بیماری میں مبتلا افراد کے لیۓ بھی لو کا لگنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے
اس کے علاوہ ہائی بلڈ پریشر کے مریض ، ذیابطیس کے مریض ، موٹاپے کا شکار افراد یا خون کی کمی کا شکار افراد بھی اس کی پیچیدگی کا شکار ہو سکتے ہیں
اس کے علاوہ ہائی بلڈ پریشر کی ادویات باقاعدگی سے استعمال کرنے والے اور نفسیاتی عارضوں میں مبتلا افراد کے بھی ہیٹ اسٹروک کے سبب ہونے والی پیچیدگیوں کے امکانات میں اضافہ ہو سکتا ہے
لو لگنےسے بچنے کی تدابیر
اگر گرمی کا موسم ہو اور موسم کی شدت زيادہ ہو تو اس صورت میں لو لگنے سے بچنےکے لیۓ یہ کرنا ضروری ہے
ہلکے ، سوتی اور ڈھیلے ڈھالے لباس پہنیں
گھر سے باہر نکلنے سے قبل سن اسکرین کا استعمال کریں
پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں ۔ اس کے علاوہ جوسز اور مشروبات بھی پیئيں
اس موسم میں زیادہ ورزش وغیرہ کرنے سے بھی بچنا ضروری ہے
ڈاکٹر سے کب رجوع کرنا چاہیے
اگر ہیٹ اسٹروک لگنے کی علامات میں شدت دیکھنےمیں آۓ اور طبیعت میں افاقہ نہ ہو رہا ہو تو اس صورت میں فوری طور پر ڈاکٹر سے مشورہ کرنا چاہیۓ ۔ آن لائن ڈاکٹر سے مشورے کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ وزٹ کریں یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں