بالوں کا گرنا دنیا کی عام پریشانیوں میں سے ایک ہے۔ جو کہ بعض اوقات بڑی پریشانی بھی بن جاتی ہے۔ اس کی وجہ سے انسان بعض اوقات ڈپریشن کا شکار بھی ہوجاتا ہے۔ لیکن بالوں کے گرنے کی ایک نہیں کافی وجوہات ہوسکتی ہیں۔
جس میں غذا، وٹامنز کی کمی، تناؤ، پریشانی اور بیماری بھی ہوسکتی ہے۔ مردوں میں بالوں کےگرنے کی وجہ ٹوپی کا استعمال بھی ہوسکتا ہے. آج ہم بالوں کو گرنے سے بچانے کے لئے چند طریقے دیکھیں گے۔ جن پر عمل کر کے ہم اپنے بالوں کی حفاظت کرسکتے ہیں۔
بالوں کے گرنے کی وجہ کوئی بیماری بھی ہوسکتی ہے اس لئے اپنے ڈاکٹر سے بھی معائنہ کروائیں، اب آپ گھر بیٹھے صرف ایک فون کال کے ذریعےمرہم۔پی۔کے کی ویب سائٹ سے جلد کے سپیشلسٹ ڈاکٹر سے اپائنٹمنٹ لے سکتے ہیں اور وڈیو کال 03111222398 پر بھی آن لائن کنسلٹیشن لے سکتے ہیں۔
بالوں کو گرنے سے بچانے کے طریقے مندرجہ ذیل ہیں
بالوں کو گرنے سے بچانے کے لیے اہم اور بہت ہی آسان طریقے درج ذیل ہیں۔
بالوں کے لئے وٹامنز
وٹامنز نہ صرف آپ کی صحت کے لئے اچھے ہوتے ہیں یہ آپ کے بالوں کے لئے بھی مفید ہوتے ہیں۔ وٹامن ای آپ کے بالوں کی جڑوں کو صحت مند رکھنے کے لئے بہت ضروری ہوتا ہے۔ یہ وٹامن خون کی گردش کو بہتر بناتا ہے اور بالوں کی صحت کو برقرار رکھنے میں مددکرتا ہے۔
پروٹین والی غذا کا استعمال
پروٹین والی غذا جیسے مچھلی، گوشت، انڈے اور سویا جیسی غذائیں اپنی روٹین میں شامل کریں۔ یعنی پروٹین والی غذا سے بالوں کی صحت کو فروغ ملتا ہے۔ اس کے نتیجے میں بالوں کو جھڑنے سے روکا جاسکتا ہے۔
تیل سے سر کی مساج
جو لوگ بال گرنے کی پریشانی میں مبتلا ہیں ۔وہ باقاعدگی سے تیل کا مساج کریں۔ ہیلتھ نیوز کے مطابق تیل کے مساج سے سر کی خشکی کو ختم کیا جاسکتا ہے۔اس کے علاوہ بادام اور ناریل کا تیل بالوں کے لئے بہت مفید ہوتا ہے۔
گیلے بالوں کو کنگھا مت کریں
جب بال گیلے ہوتے ہیں تو تب وہ کمزورحالت میں ہوتے ہیں۔ اس وجہ سے بالوں کو کنگھا کرنے سے گریز کریں۔ اس حالت میں بال ٹوٹتے ہیں۔ اپنے بالوں کی الجھنوں کو کم کرنے کے لئے اپنی انگلیوں کا استعمال کریں۔ کنگھا یا برش کے استعمال سے گریز کریں۔
لہسن، ادرک اور پیاز کا استعمال
لہسن، ادرک اور پیاز کا پانی آپ کے بالوں کے لئے بےحد مفید ہوتا ہے ان چیزوں کو رات کو سر پر لگا کر چھوڑ دیں صبح شیمپو سے اچھی طرح دھولیں۔ ہیلتھ نیوز کے مطابق یہ طریقہ ہفتہ بھر کریں۔ آپ کو واضح فرق نظر آئے گا۔
الکوحل مشروبات کا کم استعمال کریں
الکوحل والے مشروبات کا استعمال کم کریں۔ کیونکہ ان کے استعمال کی وجہ سے بھی بال جھڑتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سگریٹ کا بھی کم استعمال کریں اس کی وجہ سے خون کی مقدار کم ہوتی ہے۔ جس وجہ سے بالوں کی نشوونما میں کمی آتی ہے۔
ادویات کا استعمال
بعض ادویات ایسی ہیں جن کے استعمال سے بال گرنا شروع ہو جاتے ہیں۔ اس سلسلے میں اپنے ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔ ڈان نیوز کا کہنا ہے کہ طبی ماہرین کے مطابق جو لوگ کروناوائرس کا شکار رہیں ہیں۔ ان کے بالوں میں تیزی سے کمی کا سامنا دیکھا گیا ہے۔
اپنی صحت کا خیال رکھیں
بعض اوقات پریشانی یا تناؤ کی وجہ سے بھی انسان کو بال گرنے کی پریشانی سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔ ڈان نیوز کے مطابق تناؤ کی وجہ سے انسان بہت سی اور بیماریوں میں بھی مبتلا ہوجاتا ہے، اور حالیہ دنوں میں کرونا وائرس کی وباء کی وجہ سے بھی لوگ تناؤ کا شکار ہوئے ہیں۔ اس لئے اپنی صحت کا خیال رکھیں۔