کہتے ہیں قبض ایک ایسی بیماری ہے جو تمام بیماریوں کو دعوت دیتی ہے،جیسے شوگر اور بلڈ پریشر تمام بیماریوں کی جڑ ہے قبض بھی ایسی بیماری ہے جس کی وجہ سے بہت سی بیماریوں میں اضافہ ہوتا ہے اور ہمیں صحت کے مسائل سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔یہ بیماری اکثر ناقص غذا کے استعمال اور طرزِ زندگی کی وجہ سے بھی ہوتی ہے۔اگر ہمیں اس بیماری سے چھٹکاراحاصل کرنا ہے تو ہمیں وہ طرزِزندگی اور غذا کا استعمال کرنا ہوگا جو ہماری صحت کو بہتر بنائے اور مثبت فوائد مہیا کرئے تاکہ ہم مستقبل میں تما م بیماریوں سے محفوظ رہ کر صحت مند زندگی گزار سکیں۔
قبض کیا ہے؟-
قبض ایک بیماری ہے،بڑی آنت میں خشکی کا ہوجانا یا پاخانے کے اخراج میں مشکل ہو تو یہ قبض کہلاتا ہے۔یہ ایک تکلیف دہ مرض ہے۔اس کی وجہ سے دوسری بیماریاں بھی ہوتیں ہیں۔ہم گھر میں کیسے قبض کا علاج کرسکتے ہیں وہ طریقے مندرجہ ذیل ہیں؛
پانی کا استعمال-
پانی کی کمی کی وجہ سے قبض ہو سکتی ہے،جب آنتوں میں پانی کی کمی ہوتی ہے تو اکثر اوقات سخت،خشک اور گانٹھ والے پاخانے کا سامنا کرنا پڑتا ہے،جس وجہ سے تکیلف ہوتی ہے۔اس لئے قبض کو دور کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کرنا چاہیے۔
دہی کا استعمال-
دہی قبض کو دور کرنے کے لئے بہت مفید ہے،اس میں پروبائیوٹکس کہا جاتا ہے۔ پروبائیوٹکس کو اچھے بیکٹریا بھی کہا جاتا ہے،یہ ہماری آنتوں کی صحت کو بہتر بناتے ہیں اور پاخانے کے اخراج میں آسانی ہوتی ہے،اس لئے دہی کا استعمال لازمی کرنا چاہیے۔
سیب اور ناشپاتی-
سیب اور ناشپاتی میں متعدد مرکبات ہوتے ہیں جو ہمارے نظامِ انہظام کو بہتر بناتے ہیں ان میں فائبرز ہوتے ہیں جو قبض کو ختم کرنے کے لئے مفید ہے۔ان پھلوں میں پانی کی اعلی سطح ہوتی ہے۔جو اس مرض کے لئے مفید ہے۔
انگور کا استعمال-
انگور فائبر سے مالا مال ہے اس میں بہت زیادہ پانی موجود ہوتا ہے،اس لئے یہ بھی اس مرض کو ختم کرنے کے لئے مفید ہے۔
شکرقندی-
ایک درمیانے سائز کی شکر قندی میں 3.8گرام فائبر کی مقدار پائی جاتی ہے ،جو انسانی صحت کے لئے مفید ہے۔روزانہ اس کا استعمال آپ کو اس مرض کے علاج میں معاون ثابت ہوگا۔
کینوکا استعمال-
سٹرس فروٹ میں بھی اچھی مقدار میں پانی اور فائبر پایا جاتا ہے،اس لئے مالٹوں کا بھی استعمال کرنا چاہیے۔
زیتون کا تیل-
زیتون کا تیل قبض کا مرض دور کرنے کے لئے بہت مفید ہے۔صبح نہار منہ اٹھ کر آپ نے گرم پانی پینا ہے اور اس کے پانچ منٹ بعد آپ نے ایک چمچ زیتون کا تیل لینا ہےاور آدھے گنٹھہ بعد آپ نے باشتہ کرنا ہے ایسا کرنے سے پرانی سے پرانی قبض بھی ختم ہوجائیں گی۔
ورزش کرنا-
کوئی بھی نسخہ تب تک اثر نہیں کرتا جب تک ساتھ میں ورزش نہ کی جائیں۔اگر ہم اپنے لائف سٹایل میں تبدیلی لاتے ہیں روزانہ ورزش کرتے ہیں تو ہم بہت سی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔
پرہیز-
ہمیں ادویات کا کم استعمال کرنا چاہیے۔
فاسٹ فوڈ کا کم استعمال
آلو کے چپس
گوشت کا کم استعمال
فروزن فوڈز
ڈیری مصنوعات
قبض ایک ایسی بیماری ہے جو سنگین صورتحال بھی اختیار کر سکتی ہے اس لئے جلد از جلد ڈاکٹر سے بھی ملیں،آپ مرہم۔پی۔کے کی ویب سائٹ سے مستند ڈآکٹر کی اپائنمنٹ لیں صرف فون کال کی مدد سے اس کے علاوہ وڈیو کنسلتیشن یا اس نمبر پر 03111222398 پر آن لائن کنسلٹیشن لیں۔