آج کےاس جدید دور میں ہمارے رہن سہن کے علاوہ ہماری خوراک میں بھی تبدیلی آگئی ہے،ہم سبزیوں کی بجائے فاسٹ فوڈکوترجیح دینے لگے ہیں ۔اس کے علاوہ پھلوں کے مشروبات کی بجائےمصنوعی مشروبات کا استعمال کرنے لگے ہیں جو ہماری صحت کے ساتھ ساتھ ہمیں بیماریوں میں بھی مبتلا کرتے ہیں۔صحت منداور تندرست رہنے کے لئے صحت بخش غذابہت اہم کرداراداکرتی ہے۔نہ صرف نوجوان بلکہ بچے بھی سوفٹ ڈرنک کااستعمال شوق سے کرتے ہیں۔اورانکااستعمال روزانہ کی بنیادپرکیاجاتا ہے۔درحقیقت اس کے روزانہ استعمال سے ہمیں وہ نقصان ہوتے ہیں جن کا ہمیں اندازہ بھی نہیں ہوتا۔سوفٹ ڈرنک یاکولڈ ڈرنک کیسے ہماری صحت کو متاثرکرتی ہے ہم وہ جانتے ہیں۔
سوڈاڈرنکس کےصحت کے حوالےسے نقصان مندرجہ ذیل ہیں؛
ضروری غذائی اجزا –
جولوگ صحت مند مشروبات یعنی پھلوں کےرس کی بجائےمصنوعی مشروبات کا استعمال کرتے ہیں ان میں میگنیشیم،وٹامن اےاورکیلشیم کی کمی کاامکان ہوتا ہے۔سوڈاڈرنکس میں فاسفورک ایسڈ موجود ہوتا ہے جو دو ضروری غذائی اجزا کیلشیم اور میگنیشیم کو ختم کردیتا ہے۔فاسفورک ایسڈ جسم میں کیلشیم جذب کرنے کی صلاحیت میں مداخلت کرتاہے۔یہ عملِ انہظام کوکم کرتا ہےاور معدے میں تیزابیت پیداکرتے ہیں۔
چینی کی کافی مقدار –
سوڈااورسوفٹ ڈرنک بنانےوالی کمپنیاں بڑے پیمانے پرچینی کااستعمال کرتیں ہیں۔ایک بوتل میں دس چمچ کےبرابرچینی ہوتی ہے۔جس وجہ سے خون میں شوگر کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے۔سوڈاکےزیادہ استعمال سے ذیابیطس کی بھی بیماری ہوسکتی ہے۔چینی کی زیادہ مقدارآزادریڈکلز کی زیادہ پیداوارکاباعث بن سکتی ہے۔
مصنوعی مٹھاس –
اگرآپ کو لگتا ہےکہ سوڈا ڈرنکس کےزیادہ استعمال سے کوئی نقصان نہیں ہوتا توآپ کو غلطی ہوسکتی ہے۔یہ ہمارے میٹابولک سنڈروم کوزیادہ حساس بناتا ہےجس وجہ سے بلڈ شوگر،موٹاپااور کولیسٹرول میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
وزن میں اضافہ –
باقاعدگی سے سوڈاپینےسےوزن میں اضافہ ہوتا ہے،مطالعات سے معلوم ہواہےکہ روزانہ سوڈاکا استعمال موٹاپے کی بیماری میں مبتلا کرتا ہے۔کوئی بھی میٹھی چیز جسم میں فیٹس اور کاربوہائیڈریٹ کے اضافےکاباعث بنتے ہیں۔
پانی کی کمی –
سوڈاکااستعمال پانی کی کمی کاباعث بنتا ہے کیونکہ اس میں سوڈیم ،کیفین اور شوگر کی اعلی مقدار موجود ہوتی ہے۔
دل کی بیماری –
سوڈادل کی بیماریوں کا باعث بھی بنتا ہے۔سوڈا ڈرنکس میں شوگر کی زیادہ مقدارزیادہ ہوتی ہے۔میٹھا دل کی بیماری کی وجہ بنتا ہے۔جولوگ روزانہ شوگر ڈرنک کا استعمال کرتے ہیں ان میں بیس فیصد زیادہ ہارٹ اٹیک کا امکان ہوتا ہے۔
اگرآپ مشروب استعمال کرنے کے عادی ہیں تواسکا متبادل جاننے کے لئےآپ گھر بیٹھے فون کال کی مدد سے مرہم۔پی۔کےکی ویب سائٹ سے ماہرِغذائیت کی اپائنمنٹ بک کرواسکتے ہیں اس کے علاوہ وڈیو کال یا اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن لے سکتے ہیں۔