دانے اور مہاسے آج کل ہر لڑکے اور لڑکی کا مسئلہ ہے۔ دانے اور مہاسے ہماری جلد پر آلودگی اور ناقص غذا کی وجہ سے ہوتے ہیں ۔ہماری جلد روز آلودگی کا سامنا کرتی ہے۔ جس کی وجہ سے شام تک ہمیں ایک دانے کا تحفہ نصیب ہوجاتا ہے۔ آج کل ایسے ہی تحفے آج کل ہر دوسرے شخص کو مل رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے چہرے پر چند ایک دانوں سے بہت تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مجھے محسوس ہونے لگا ہے کہ کروناوائرس سے زیادہ سنگین مسئلہ ان دانوں کا ہے۔ اگر آپ بھی ان سے پریشان ہیں تو اس کے لئے یہ بلاگ لازمی پڑھیں کیسے آپ ان دانوں اور مہاسوں سے جان چھڑا سکتے ہیں۔
ہم ان غذاؤں کی مدد سے کیل مہاسوں کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔ لیکن اگر آپ کو کوئی جلد کا انفیکشن ہے تو اپ س کے لئے ایک فون کال کی مدد سے مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ سے ایک مستند ڈاکٹر کی اپائنٹمنٹ حاصل کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ وڈیو کنسلٹیشن یااس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن لے سکتے ہیں۔
دانے اور مہاسے دور کرنے کے لئے کیا کھائیں
ہم قدرتی طریقوں کی مدد سے اپنی جلد کو دلکش اور حسین بنا سکتے ہیں۔وہ طریقے مندرجہ ذیل ہیں؛
چقندر
جامنی رنگ کی اس سبزی میں وٹامن اے، وٹامن ای اور دیگر معدنیات جیسے پوٹاشیم، کیلشیم، سوڈیم اور میگنیشیم سے بھرپور ہوتی ہے۔یہ تمام وٹامنز آپ کی جلد کی صحت کے لئے بہت ضروری ہوتے ہیں۔اس کے علاوہ چقندر کو ڈی ٹوکسی فائی ایجنٹ سمجھا جاتا ہے جو جسم سے زہریلے مادوں کو نکالتا ہے۔ ہم چقندر کا استعمال سلاد میں بھی کرسکتے ہیں اور اس کا جوس بھی پی سکتے ہیں۔اس کا استعمال 7 دن کریں اور فرق دیکھیں۔
سرخ انگور
سرخ انگور اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور ہوتا ہے۔جو فری ریڈکلز سے لڑنے میں مدد کرتا ہے اور اس کے ساتھ جلد کو ہونے والے نقصان سے روکتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں عمر بڑھنے کی ابتدائی علامات کو روکنے میں مدد ملتی ہے۔ اینٹی آکسیڈنٹ جلد کی سوزش کے علاج کے لئے بھی مانے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ سرخ انگور دانوں کے اردگر لالی اور داغ کو بھی کم کرتے ہیں۔ ان کا استعمال بھی یقینی بنائیں۔یہ دانے اور مہاسوں کے علاج کے لیے بہترین ہوتے ہیں۔
کدو کے بیج
اس جادوئی اور سپرٖفوڈ سے فائدہ حاصل کرنے کے لئے اس کو اپنی غذا کا حصہ بنائیں۔ اس میں وٹامن ای اور زنک کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ یہ وٹامنز جلد کے لئے بہت ضروری ہوتے ہیں۔یہ دانوں کو روکنے کے علاوہ ان کے داغوں کو بھی دور کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں اومیگا 3 اور اومیگا 6 فیٹی ایسڈ موجود ہوتے ہیں۔ان بیجوں کو سلاد پر چھڑک کر کھائیں۔
بادام اور اخروٹ
بادام اور اخروٹ کو بہت سی کریموں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ ان کے جلد کے لحاظ سے بہت سے فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ بادام اور اخروٹ میں اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات پائی جاتی ہیں۔جو جلد کی سوزش کو کم کرنے کے علاوہ سکن سے کیل مہاسے بھی دور کرتے ہیں۔
دانے اور مہاسوں کے لئے دہی
دہی ہماری جلد کے لئے بہت مفید ہوتی ہے۔اسے کھایا بھی جاتا ہے اور لگایا بھی جاتا ہے۔ ہم دہی کو ہلدی میں ملا کر اپنی سکن پر بھی لگا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ دہی میں پروبائیوٹک خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ دہی میں اچھے بیکٹریا پائے جاتے ہیں جو آنت پر اچھے اثرات رکھتے ہیں۔اس کے علاوہ یہ ہمارے معدے کے مسائل کے لئے بہت اچھی ہے۔ روزانہ ایک پیالی دہی کا استعمال آپ کو صحت مند فوائد مہیا کرسکتا ہے۔