چہرے پر غیر ضروری بالوں کی موجودگی خواتین کے لیئے ایک پریشان کن معاملہ ہے۔ یہ آپ کے اعتماد میں کمی لانے اور ذہنی دبائو میں اضافے کا باعث بھی بنتا ہے۔ چہرے پر بالوں کی افزائش میں اضافے کی کئی ایک وجوہات ہو سکتی ہیں۔ ان میں ہارمونز کی بے اعتدالی اور کچھ خاص ادویات کا استعمال سر فہرست ہے۔ موجودہ دور کی ناقص غذائیں بھی بلا شبہ اس عارضے کی وجوہات میں سے ایک ہیں۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ اس پریشانی سے نجات پانے کے لیئے ہم کن طریقوںکا استعمال کر سکتے ہیں۔
کیمیائی طریقے
بہت سے افراد ان بالون کو کم کرنے اور چھپانے کے لیئے کیمیائی پراڈکٹس جیسے کہ بلیچ کریم کا استعمال کرتے ہیں۔ اس کے استعمال سے کچھ دنوں کے لیے بالوں کی رنگت ہلکی پڑ جاتی ہے اور وہ کم نظر آنے لگتے ہیں۔ لیکن اس طریقے کا استعمال ان ہی لوگوں کے لیئے کار گر ہے جو باقاعدگی سے اس کا استعمال جاری رکھ سکیں۔ اس کے علاوہ بلیچ میںموجود کئی کیمیکل ایسے بھی ہیں جو جلد کے نقصان دہ ہیں۔ حساس جلد والی خواتین اس کا استعمال نہ کریں۔ حاملہ اور دودھ پیتے بچوں کی مائیں بھی ان پراڈکٹس کے استعمال سے ہر ممکن پرہیز رکھیں۔
ویکس اور تھریڈنگ
بالوں کو ویکس یا دھاگے کی مدد سے نکالنا بھی ایک عام طریقہ ہے۔ اگرچہ اس میں کیمیکل کا استعمال نہیں ہے لیکن ان طریقوں سے بالوں کی افزائش کم نہیں ہوتی۔ خاص طور پر تھریڈنگ سے بال موٹے نکلنے لگتے ہیں جو کہ زیادہ نمایاں ہوتے ہیں۔
Must Read: 20 Best Skin Specialists in Lahore
قدرتی اجزا کا استعمال
بہت سے قدرتی اجزا کے استعمال سے بھی چہرے اور جسم کے غیر ضروری بالوں کا خاتمہ ممکن ہے۔ ان میں سر فہرست ہلدی اور بیسن کا استعمال ہے۔ ان کو مسلسل استعمال کرتے رہنے سے بالوں کی افزائش کم ہونے لگتی ہے۔
الیکٹرولائسس
اگرچہ یہ ایک وقت طلب طریقہ ہے لیکن چہرے کے غیر ضروری بالوں سے نجات کا یہ ایک واحد مستقل ذریعہ ہے۔ اس پراسس میں بجلی کی مدد سے بالوں کی جڑوں کو ختم کر دیا جاتا ہے۔
لیزر
غیر ضروری بالوں سے نجات کا یہ ایک جدید طریقہ ہے۔ روشنی اور حرارت کی تیز لہروں کی مدد سے بالوں کی جڑوں پر ہونے والا اثر ریر پا ہوتا ہے۔ اور بال ذیادہ دیر تک دوبارہ نہیں اگتے۔ یہ طریقہ مہنگا ہونے کے ساتھ ساتھ وقت طلب بھی ہے۔
Few Most Popular Dermatologists: