اگرتحقیق کی جاےتوپاکستان کے70 فی صد گھروں سےگولڈن پرل اور فائزہ بیوٹی کریم پائی جاےگی۔ہمارے معاشرے کاالمیہ یہ ہےکہ پست قداورپکےرنگ والےویراٹ کوہلی کو بھی درازقداورسفید رنگ والی انوشکاشرما چاہیے۔ظاہری خوبصورتی کے لیےاندرونی خوبصورتی بہت ضروری ہے۔میرے نزدیک خوبصورتی. یہ ہے کہ منہ سے بے اختیارماشااللہ یاسبخان اللہ نکل آے۔
دلکش اور حسین نظر آناہرلڑکی کی خواہش ہےکیونکہ نکھری رنگت اور خوبصورتی بہت مثبت اثرات ڈالتی ہے۔حسن وجمال،خوبصورتی اورصنف نازک کالفظ عموماعورت کےلیے استعمال ہوتاہے۔خواتین کے تمام مسائل میں سےخوبصورت نظر آنا بھی خواتین کا مسئلہ ہے۔دلکش نظرآنےکےلیےبہت سی چیزوں کاخیال رکھناضروری ہے۔خوبصوت اور صاف ستھری رنگت میں ہماری خوراک بہت اہم کردار اداکرتی ہے۔صحت مند اورفائدہ مندغذاہمارے جسم کےلیے بہت اہم ہے۔دلکش اور حسین نظر آنے کےلیے چند چیزوں کاخیال رکھناپڑتاہےوہ درج ذیل ہیں؛
خوبصورتی کیاہے؟
آپ نے یہ محاورہ توسناہوگا کہ خوبصورتی چہرے میں نہیں دیکھنے والےکی نظر میں ہوتی ہے۔یہ بات دماغ کوبہلانے کےلیے بھی درست ہےلیکن اگر چہرہ شاداب ہوگاتب ہی نظرکوبھاے گا۔خوبصورتی کافیصلہ دیکھنے والےکی آنکھ کرتی ہے۔
:پانی کااستعمال
پانی ہم سب کی بنیادی ضرورت ہےپانی کے بغیرگزارہ ناممکن ہے۔چمکدار اور صاف جلد کےلیےپانی کا زیادہ استعمال کرنا چاہیے۔ہمیں اپنےجسم کے ٹشوز کوبرقرار رکھنےکےلیےدن میں تین سے چارلیٹر کااستعمال کرناچاہیے۔
:گاجر کااستعمال
گاجروٹامن اے سے بھرپورہوتی ہے۔ایک صحت منداور چمکتی جلد کے لیےیہ لازمی عنصر ہے۔یہ جھریوں اور عمررسیدگی کےاثرات کوکم کرتی ہے۔یہ نقصان دہ شعاعوں سے بچاتی ہے۔اسکے اندرپایاجانے والاپوٹاشیم جلدکی خشکی کےلیےموثر ہے۔
:بادام کااستعمال
بادام اگرچہ پوراسال دستیاب ہوتے ہیں بادام میں موجود وٹامن ای ہماری جلد کی نشوونماکرتاہے۔خشکی اور دیگرمسائل سےمحفوظ رکھتاہے۔اسکےعلاوہ بادام کااسکرب بھی ہماری سکن کےلیےبہت اچھاہے۔رات کےوقت چند بادام بھگو کررکھ دیں اوراگلی صبح بادام چھیل کرگرینڈکرلیں اور دودھ میں مکس کر کےاستعمال کریں ۔یہ ہفتے میں دو سے تین مرتبہ استعمال کریں۔
:پالک کا استعمال
پالک جیسی ہری سبزی دنیامیں نہیں ہے۔اس میں وٹامن اے،سی اور آئرن موجود ہوتاہے۔یہ تمام جلد کےلیےاہم ہے۔یہ زرد جلد کوبہتر بناتی ہے۔
:لیموں کااستعمال
لیموں میں وٹامن سی اور سٹرک ایسڈپایاجاتاہے۔جلد کے داغ دھبے اور گوری رنگت کے لیےلیموں بہت فائدہ مندہے۔
:چقندرکااستعمال
چقندرکے اندربہت ساری خوبیاں موجود ہیں۔وٹامن سی اور منرلز سے بھرپور ہوتاہےجو ہماری جلدکے ڈیڈسلز کو ختم کرنے میں معاون ثابت ہوتاہے۔
اسکے علاوہ قدرت نے بہت سی چیزوں میں بےشمار فائدے رکھے ہیں۔زیتون کا تیل،ناریل کاتیل اور بادام کا تیل بہت اہم ہیں۔
مندرجہ بالاچیزوں کے استعمال سے آپ خوبصورت نظر آسکتے ہیں لیکن خدانحواستہ اگر آپ کسی جلد کی بیماری میں مبتلا ہیں تو Marham.pk اس کا علاج بھی موجود ہے۔ آپ۔
کے ذریعےماہرامراض جلد سے رابطہ کر سکتے ہیں اور مشورہ حاصل کر سکتے ہیں۔اسکے علاوہ جو لوگ خوبصورت دکھنا اور بنناچاہتے ہیں تو ہی آرٹیکل دوسروں سے شیر کریں