جلد کو خوبصورت اور دلکش بنانے کے لئے ہرشخص کوشش کرتا ہے،لیکن موسم کی تبدیلی کی وجہ سے ہمیں جلدکے مسائل کا سامناکرنا پڑتا ہے،گرمیوں اورسردیوں میں جلدکےمسائل بھی مختلف ہوتے ہیں زیادہ تر گرمیوں میں ہماری جلد پرچکنی اور سردیوں میں ہماری جلد خشک ہوتی ہے۔
لیکن ہرموسم کے لحاظ سے پھل اور سبزیاں موجود ہوتی ہیں جو ہماری صحت کی حفاظت کرتی ہیں۔ چہرے کی خوبصورتی اور دلکشی برقرار رکھنا بھی مردوں اور خواتین کا عام مسئلہ ہے۔جس کی وجہ سے خواتین مہنگی سے مہنگی بیوٹی پراڈکٹس کااستعمال کرتی ہیں۔لیکن یہ مسئلے کا دیرپاحل نہیں ہے۔جلد کی حفاظت کے لئے ہمیں کریموں سے زیادہ اپنی غذا پر توجہ دینی چاہیے۔
متوازن اور اچھی غذاہماری جلد کے ساتھ ساتھ ہماری صحت مند زنگی کے لئے بھی بہت ضروری ہے۔اپنی روزمرہ زندگی میں ہمیں وٹامنز اور منرلز سے بھرپور سبزیوں اور پھلوں کا استعمال کرنا چاہیے۔جب موسم تبدیل ہوتا ہے تو کپڑوں کے ساتھ ساتھ ہماری خوراک میں بھی تبدیلی آتی ہے۔بازاروں میں موسم سرما کے پھل آنا شروع ہوجاتے ہیں۔پھل اور سبزیاں ہماری صحت کے ساتھ ساتھ ہماری چہرے کی جلد کے لئے بھی بہت مفید ہیں۔ہم اپنی سکن کی حفاظت کے لئے کلینزنگ اور فیشل تو کرتے ہی ہیں۔ لیکن آج ہم قدرتی طریقوں سے کیسےاپنی جلد خوبصورت بنا سکتے ہیں اس کے بارے جانیں گے۔
جلد کو صحت مند اور خوبصورت بنانے والی غذائیں
گاجرکااستعمال
گاجرمیں بیٹاکیروٹین وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ جو ہمارے جسم میں جاکر وٹامن اے میں تبدیل ہوجاتا ہے،یہ ہمارے جسم کے ٹشوز کی تعمیر اور سورج کی شعاؤں کے خلاف ہماری مدد کرتا ہے،گاجر میں وٹامن سی بھی پایا جاتا ہے جو ہماری جلد کے لیے ایک ضروری وٹامن ہے۔ یہ ہماری جلد سے جھریاں ختم کرنےمیں مدد کرتا ہے۔سردیوں میں روزانہ ایک گلاس گاجر کا جوس آپ کی جلد کے ساتھ ساتھ صحت کے لئے بھی بہت ضروری ہے اس کے علاوہ گاجرکو پیس کر اس میں شہد ملاکر اس کا فیس ماسک بھی ہماری جلد کی خوبصورتی کے لئے بہت اچھا ہے۔
اس حوالے سے مذید معلومات کے لیۓ یہاں کلک کریں
چقندرکااستعمال
چقندر میں تھایمین وٹامن بی 6،وٹامن سی اور فولیٹ پایاجاتا ہے،یہ سارے وٹامنز ہماری صحت کے لئے بہت ضروری ہیں۔اس کے جوس سےبلڈپریشر میں بھی کمی آتی ہے۔اس کے علاوہ اس کے کھانے سے خون کی کمی بھی پوری ہوتی ہے۔یہ ہمیں کیل مہاسوں کے ساتھ ساتھ خشکی سے بھی بچاتا ہے۔یہ ہمارے جسم میں نمی کو برقرار رکھتا ہے اورجسم کو ہائیڈریئٹ رکھتا ہے۔اگرآپ کے چہرے پر کیل مہاسوں کے نشان ہیں تو چقندر کوپانی میں ابال کر اس کے پانی سے منہ دھونے سے آپ نشانات سے چھٹکاراپاسکتے ہیں۔
کیلے کا استعمال
کیلے کے اندرپوٹاشیم اچھی مقدار میں پایا جاتا ہےاس میں بہت سے منرلز پائے جاتے ہیں۔ جو ہماری جلد کی نمی کوبرقرار رکھتے ہیں،اگر آپ کی جلد خشک ہے تو کیلا لازمی کھائیں۔کیلا بہت سارے فیس ماسک میں بھی استعمال کیا جاتا ہے،کیلا کا چھلکا بھی ہماری سکن اورکے لئے بہت اچھاہے۔
انار کا استعمال
انارکو بہت سے لوگ بہت شوق سے کھاتے ہیں،اس کے بہت سے فائدے ہیں جو ہماری جلد کو چکنا رکھنے کے لئے بہت ضروری ہے۔اناردراصل جنت کا میوہ ہے ۔اس کا ذکر قرآن مجید میں بھی ہے۔انار میں وٹامن بی6،تھایمین،،فولیٹ،وٹامن سی اوروٹامن کے پایا جاتا ہے۔جوہماری سکن کے لئے ہرطرح سے مفید ہے۔اس لئے انارکا جوس ہمیں صحت مند رکھنے کے ساتھ ساتھ ہمیں بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔
مالٹےکا استعمال
وٹامن سی سے بھرپوریہ پھل ہماری جلد کے لئے بہت اچھا ہے،یہ پھل ہمیں کولیسٹرول لیول،دل کی بیماریوں کے ساتھ ساتھ کینسر سے بھی تخفط دیتا ہے۔مالٹا جسمانی دفاعی نظام کو مظبوط کرتا ہے اس میں موجود وٹامن سی ہماری جلد کو جوان رکھتا ہے اس کے علاوہ یہ سورج کی روشنی اور جراثیموں سے پہنچنے والے جلدی نقصان کے خلاف مزاحمت کرتا ہے۔ایک تحقیق کے مطابق دو ماہ تک مالٹے کا جوس پینے سےنقصان دینے والے کولیسٹرول میں نمایاں کمی آتی ہے۔مالٹے میں موجود وٹامنز فائبر،وٹامن سی اور پوٹاشیم دل کے لئے بہت مفید ہے،پوٹاشیم بلڈ پریشر میں کمی لاکرفالج سے بھی تخفظ فراہم کرتا ہے۔اس لئے سردیوں میں لازمی دوپہر کے وقت اسکا استعمال کریں۔
ناریل کا تیل
ناریل کا تیل ہماری جلد کے لئے بہت اچھا ہے،سردیوں میں اکثر ہمیں خشکی کا سامنا کرنا پڑتا ہے،اس میں ایسے فیٹی ایسڈ پائے جاتے جو ہماری صحت کے لئے بہت اچھے ہیں۔یہ بالوں کے لئے بھی بہت اچھا ہے۔ہفتےمیں دودفعہ لازمی اس کا استعمال کرنا چاہیے۔
ہم قدرتی طریقوں کا استعمال کر کے اپنی صحت میں بہتر لاسکتے ہیں۔لیکن بہت سے لوگ ایسے ہیں جن کو سکن کی الرجی یا انفیکشن ہوتا ہے اس کے لئے ڈاکٹر سے معائنہ ضروری ہے،اس لئے ہم گھر بیٹھے ایک فون کال سےمرہم۔پی۔کے کی ویب سائٹ سے ماہرِامراض جلد کی اپائنمنٹ لے سکتے ہیں اور آن لائن وڈیو کنسلٹیشن پر بھی بات کر سکتے ہیں۔