شیزوفرینیا کی علامات کو اکثر لوگ لاعلمی کی بنیاد پر جنات کا اثر یا جادو ٹونے کا نتیجہ سمجھ لیتے ہیں۔ اس معاملے میں آگاہی سے نہ صرف مریض کو تکلیف سے بچایا جا سکتا ہے بلکہ اس کے گرد رہنے والے لوگوں کے لئے بھی آسانی پیدا ہو سکتی ہے۔
پاکستان میں ہر دوسرا فرد کسی نہ کسی قسم کے دماغی عارضے میں مبتلا ہے۔ ماہرین نفسیات کے مطابق ہمارے ملک کی پچاس فیصد آبادی ڈپریشن یا دیگر دماغی عوارض سے نبرد آزما ہے۔ شیزوفرینیا دیگر دماغی بیماریوں کی طرح عام نہیں ہے لیکن تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ دنیا کی ایک فیصد آبادی اس مرض میں مبتلا ہے۔
اس مرض سے متعلق معلومات عام نہیں ہیں۔ اکثر اس کی تشخیص اور علاج میں مشکلات دیکھنے میں آتی ہیں۔ اس مرض کے بارے میں آگاہی سے آپ اپنی اور اپنے گرد رہنے والوں کی مدد کر سکتے ہیں۔
:شیزوفرینیا کی علامات
شیزوفرینیا کی کئی علامات ہیں۔ کسی بھی شخص میں ایک یا ایک سے زائد ایسی علامات کا ہونا شیزوفرینیا کی نشاندہی کرتا ہے۔ شیزوفرینیا کی علامات درج ذیل ہیں۔
ڈیلوثن یعنی ایسا سمجھنا کہ سب میرے خلاف ہیں۔
ہیلوسینیشن یعنی مختلف شکلیں دکھائی دینا اور آوازیں سنائی دینا۔ مختلف خوشبوئیں آنا اور سایہ دکھائی دینا بھی شیزوفرینیا کی علامات میں شامل ہے۔
بے ترتیب رویہ اور عادات بھی شیزوفرینیا کی علامات میں سے ایک ہے۔ اس مرض سے متاثر لوگ عجیب طرح کےلباس پہنتے اور عجیب سی باتوں اور حرکتوں کے مرتکب پائے جاتے ہیں۔
منفی جذبات اور اس سے نمو پانے والے منفی رویہ اور تنہائی پسندی بھی شیزوفرینیا کی علامات میں شامل ہے۔
:شیزوفرینیا کی مختلف اقسام
شیزوفرینیا کی علامات کے دورانئیے کے مطابق اس کی مختلف اقسام ہیں۔ اگر اس بیماری کی علامات دو سے تین دن تک رہیں تو اس کو بریف سائیکوٹک بریک ڈس آڈر کہا جاتا ہے۔ اگر یہی علامات ایک ماہ تک رہیں ان کو شیزوفرینی فورم ڈس آڈر کہا جاتا ہے۔ اگر اس قسم کی علامات کسی شخص میں چھ ماہ سے زائد عرصے تک رہیں تو اسے میڈیکلی شیزوفرینیا کا مریض قرار دے دیا جاتا ہے۔
:شیزوفرینیا کا علاج
شیزوفرینیا کی علامات کی شدت کے مطابق اس کو ہلکا، معتدل اور شدید کی سطحوں میں گردانا جاتا ہے۔ ان سطحوں کے مطابق اس کا علاج اور کائونسلنگ کا دورانیے کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔ ادویات کے ساتھ ساتھ ایک ماہر سائیکاٹرسٹ کی نگرانی میں کائونسلنگ اس علاج کا اہم حصہ ہے۔ اس مرض کے لیے استعمال ہونے والی ادویات کو ڈاکٹر کے زیر نگرانی استعمال کرنا ضروری ہے۔ غیر مناسب طریقہ علاج سے بہت سے دیگر مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
شیزوفرینیا سے آگاہی مریض اور اس کے لوحقین کے لیے علاج میں ان معلومات کو دوسروں تک پہنچانے میں مرہم کا ساتھ دیجیئے۔
Few Most Popular Psychiatrists In Pakistan: