ہمیشہ ہم نےاپنی سونگھنےکی حس کوعام سمجھا،لیکن جب سےوبائی مرض کادورشروع ہواہےہم صبح سویرےاٹھ کریہ چیک کرتے ہیں کہ سونگھنےکی حس باقی ہےیانہیں۔اس سے پہلےہم نےکبھی ایساسوچابھی نہیں تھاکہ ایساکیاہوگاکہ سونگھنےکی حس نہیں رہے گی۔سچ پوچھیں ہم نےتوکبھی سوچابھی نہیں تھاکہ یہ بھی ایک مسئلہ ہوگا۔لیکن وقت کیسے بدلتا ہے۔
طبی لحاظ سے سونگھنے کی حس کاختم ہوجاناایک اہم عنصرہے۔مکمل سونگھنےکی حس کاختم ہوجانے کو انوسمیاکہاجاتاہے۔
سونگھنےاورذائقہ کا مسئلہ،یہ کرونا ہے یا سردی –
جب سے ہم نے یہ وبائی مرض کروناوائرس کےبارے میں سوچنا شروع کیا ہےہم بھول چکے ہیں کہ ہم عام سردی یا فلومیں کیا محسوس کرتے تھے۔
لیکن اگر دیکھا جائے ہمیں سونگھنے اورذائقہ محسوس نہ کرنے کا مسئلہ تب بھی تھا جب ہم گلے کی سوزش یازکام میں مبتلا تھے۔ہربیماری میں نقصان کی نوعیت مختلیف ہوتی ہےیہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔اگرسونگھنےاورذائقہ محسوس نہ کرناکوئی مسئلہ نہیں ہے توہم اس کےبارے میں پریشان کیوں ہیں؟
ایسا کیوں ہوتا ہے؟-
ا نوسمیا میں مبتلا ہونے کی متعددوجوہات ہوسکتی ہیں،،قدرتی طورپر بھی ایساہوتا ہےاورطبی پس منظرکی وجہ سے بھی-
ا نوسمیا کی کچھ عام وجوہات یہ ہیں؛-
ناک کی چوٹ کی وجہ سے –
صدمے کی وجہ سے –
زہریلے کیملیکز کی وجہ سے-
اینٹی سوزش ،اینٹی بائیوٹکس دوائیوں اوردل کی دوائیوں کی وجہ سے –
ہارمونل رکاوٹ ،غذائیت کی کمی،الزائمراورپیدائشی حالات –
کینسرکےعلاج میں استعمال ہونے والی شعاعوں کی وجہ سے-
کروناکی ابتدائی علامات کیا ہیں؟-
جب سے کروناوائرس کا آغازہواہےتجربے میں یہ آیا ہے کہ ہرفرد میں اس کی علامات مختلیف ہوتی ہیں۔ان میں سب سےعام علامت سونگھنےکی حس کاختم ہوجانا ہے۔کروناوائرس کی پہلی علامت ذائقہ اور سونگھنے کی حس کا نہ ہونا ہوسکتی ہے۔ڈاکٹرزکے مطابق70فیصدلوگ جن میں کرونا مثبت آیا ان میں سونگھنےاور ذائقہ کی حس کاختم ہوجانا دیکھا گیا۔
ایسی حالت کب ٹھیک ہوگی؟-
اس کے بارےمیں کہنا مشکل ہے کہ سونگھنے اور ذائقہ کی حس کب ٹھیک ہوگی۔مزیدبرآن ایسی کوئی دوا بھی نہیں ہے جو وائرس ہونے کے بعدآپ کی سونگھنے کی حس کاعلاج کرسکے۔
اس کی واپسی میں 15 دن بھی لگ سکتے ہیں اور 4 ماہ بھی لگ سکتے ہیں۔
پی۔سی۔آر ٹیسٹ کروانا چاہیے؟-
اگرآپ ذائقہ اور سونگھنے کی حس کی کمی کا سامنا کرتے ہیں تویقین دہانی کے لیے پی۔سی۔آرٹیسٹ کروانا چاہیے اگرآپ کا ٹیسٹ مثبت آتا ہے تو اپنےڈاکٹر سے مشورہ کرنا چاہیے کہ آپ کو کتنے دن الگ تھلگ رہنا ہے۔
کیایہ مستقل ٹھیک ہوجاتاہے؟-
ذائقہ اور سونگھنے کی حس کی کمی کاسامنا کرنے والے 80فیصد لوگوں نے بتایا کہ یہ مسئلہ 15 دن کے اندر ٹھیک ہوجاتا ہے۔
نئےعصبی خلیےراستے کو بخال کرکےدماغی رابطوں کو بڑھاتے ہیں۔بنیادی مسائل پیداہونے کی وجہ سےبازیابی کا وقت طویل ہوسکتا ہے۔
آن لائن بات کریں۔-
اگرآپ کوسونگھنےاورذائقے کی حس کا مسئلہ ہےتوآپ کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہےآپ گھر بیٹھےایک فون کال کے ذریعےمرہم۔پی۔کےکی ویب سائٹ سے ڈاکٹرکی اپائنمنٹ لے سکتے ہیں اس کے علاوہ وڈیوکال پریا اس نمبر پر 03111222398 پر کال کرآن لائن کنسلٹیشن لے سکتے ہیں۔