خوبصورت نظرآنےاور اپنی جلدکوبہتربنانےکےلئےہم کافی کوشش کرتے ہیں،اس کے لئےہم مہنگی سے مہنگی بیوٹی پروڈکٹس کااستعمال کرتےہیں تاکہ جلد کی دلکشی اورچمک برقراررہ سکے۔لیکن ہماری جلدکوبھی وٹامنز کی ضرورت ہوتی ہےجوہماری صحت کےساتھ جلدکےلئے بھی اہم ہیں جلد کوبہتر بنانےساتھ ساتھ کیلشیم کے اور بھی بہت سے فوائد ہیں جو جسمانی صحت کوبہتر بنانے میں اہم کردارادا کرتے ہیں۔ہماری جلد میں زیادہ ترکیلشیم بیرونی تہہ میں پایاجاتاہے،اس کی کمی ہماری جلدکی صحت کوخراب کرسکتی ہےاس سے جلدکےپرانےخلیوں کو نئے خلیوں میں تبدیل کرنےمیں مدد ملتی ہے۔اس کی کمی آپ کی جلدکوخشک بھی کرتی ہے۔
کیلشیم ہمیں حیرت انگیزفوائدفراہم کرتاہے،جیسے خشک جلد کی روک تھام کرکےجلد کو ہائیڈریٹ رکھتا ہےاس کے علاوہ اس کے کیا فوائد ہیں یہ جاننے کے لئےیہ مضمون مددگارثابت ہوگا۔
قدرتی موائسچرائزر –
کیلشیم قدرتی موائسچرائزرکےطورپرکام کرتا ہے،اس کی مطلوبہ مقدارہماری جلدسے خشکی کو ختم کرتی ہےاس کی کمی کی وجہ سے جلد پرخارش بھی پیداہوتی ہے۔اس کی ناکافی مقدارجلد کی خشکی کےساتھ ساتھ ایکزیما جیسی بیماری میں مبتلا کرتی ہے۔جس کی وجہ سے جلد کا کینسربھی ہوسکتا ہے۔
دانتوں اور ہڈیوں سے کیلشیم لینا –
جب ہمارےجسم کوکیلشیم کی مناسب مقدارنہیں ملتی توہماراجسم ہڈیوں اور دانتوں سے کیلشیم لےکر انہیں بھی کمزور بنا دیتا ہےجس کی وجہ سےہمارے دانت ٹوپ پھوٹ کے علاوہ ہمیں جوڑوں کےمسائل کا بھی سامنا کرنا پڑتاہے۔
اینٹی آکسیڈنٹ –
اگرچہ کیلشیم خودایک اینٹی آکسیڈنٹ نہیں ہے لیکن یہ اینٹی اکسیڈنٹ کی تیاری میں اہم کردار اداکرتاہے۔جوڈی۔این۔اےکے نقصان کو روکتا ہےاورحیرت انگیز طورپر ہماری جلد کی ساخت کو بچاتا ہے۔
موسمی حالات سے بچاؤ –
کیلشیم کی مناسب مقدارہمیں سخت موسمی حالات سے بچاتی ہے،جب سردہواؤں کاآغازہوتاہےتو موسم خشک ہوناشروع ہوجاتا ہے جس کے نتیجے میں کیلشیم کی مطلوبہ مقدار ہمیں خشک جلداور خارش جیسے انفیکشن سےنچاتی ہے۔یہ خشک اور سخت موسم کے خلاف حفاظتی اپیڈرمل ٹشوزفراہم کرتا ہے۔
تناؤ کو کم کرتا ہے –
کیلشیم کی مناسب مقدارہمارےاعصابی نظام کو سکون دیتی ہے۔یہ تناؤاور افسردگی کے احساس کو کم کرتا ہے،اس کے مددسے کولیجن کو پہنچنے والے نقصان کے خطرےکو کافی حدتک کم کیاجاسکتا ہے۔
کیلشیم چہرےکےعلاج کے لئے –
چہرےکوخوبصورت بنانےکےلئےہم کیلے دہی،اسٹرابری اور کیلے کا ماسک استعمال کرتے ہیں،یہ کیلشیم کا اچھا ذریعہ ہے ورنہ اس کی کمی سنگین بیماریوں کو دعوت دیتی ہے۔آپ کیلشیم کی کمی کو دور کرنے کے لئے کیلشیم سپلیمنٹ کااستعمال کر سکتے ہیں لیکن اس سے پہلےآپ کو ایک ڈآکٹر کی راہنمائی لازمی حاصل کرنی چاہیے۔
اگرآپ کو خدانخواستہ جلد کا کوئی بھی مسئلہ ہے توآپ گھر بیٹھے ایک فون کال کی مدد سے مرہم۔پی۔کے کی ویب سائٹ سےماہرِامراض جلد کے ڈاکٹر کی اپائنمنٹ بک کروا سکتے ہیں اس کے علاوہ آپ وڈیو کال پر یا اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن لے سکتے ہیں۔