جامن کے سرکہ کے فوائد جاننے کے لیے یہاں پڑھیں جامن کا سرکہ شوگر سمیت کئی بیماریوں کا علاج ہے ماہرین غذائیت مجموعی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے جامن کا سرکہ استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں
جامن کے سرکہ کے چند ناقابل یقین صحت کے فوائد ہیں جو آپ کو اسے اپنی خوراک میں شامل کرنے پر مجبور کر دیں گے یہ نہ صرف ذیابیطس کے مریضوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے بلکہ صحت کے دیگر کئی مسائل کا بھی علاج کرتا ہے
جامن آئرن کا ایک اچھا ذریعہ ہے یہی وجہ ہے کہ اسے ذیابیطس دل اور جگر کے مسائل کے خلاف موثر دوا کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے اس کی اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات خون صاف کرتی ہیں
انفیکشن کو دورکرتا ہے
پیٹ کے انفیکشن کو دور کرنے کے لیے جامن کا سرکہ ایک موثر علاج ہے اس میں وٹامن سی کی اچھی مقدار پائی جاتی ہے یہ معدے کے نقصان دہ بیکٹیریا کو مارتا ہے اور جسم میں پی ایچ کو متوازن رکھتا ہے جامن کا سرکہ جلد اور بالوں کے لیے بھی بہت فائدہ مند ہے اور اس آرٹیکل میں ہم جانیں گے کہ یہ ہماری صحت کو کیسے فائدہ پہنچاتا ہے
خون کی کمی اور بال گرنا بند
آئرن کی کمی جہاں خون میں کمی پیدا کرتی ہے وہاں آئرن کی کمی بالوں کے جھڑنے کا سبب بھی بنتی ہے جامن کا سرکہ آئرن سے بھرپور ہوتا ہے اس لیے اس کا استعمال آپ کو فائدہ دے گا اس کا باقاعدگی سے استعمال کریں یہ خون کی کمی کو دور کرتا ہے اور ہیموگلوبن کو بڑھاتا ہے اسے ایک گلاس پانی میں ملا کر پی لیں بال گرنا بھی بند ہو جائیں گے
ذیابطیس کا علاج
اس کا باقاعدہ استعمال نہ صرف شوگر لیول کو کم کرتا ہے بلکہ اسے برقرار بھی رکھتا ہے یہ نشاستے اور چینی کو توانائی میں تبدیل کرکے شوگر کی سطح کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے ذیابیطس کے مریض اسے سونے سے پہلے استعمال کر سکتے ہیں تاکہ صبح سویرے شوگر کی سطح معمول پر آ جائےجامن کا سرکہ ذیابطیس کے مریضوں کے لیے ایک بہترین غذا ہے
شوگر کنٹرول کرنے کے یے آپ اسے پانی میں حل کر کے یا کھانے کے دوران سلاد کے اوپر ڈال کر یا کسی اور طریقے سے بھی استعمال کر سکتے ہیں ذیابیطس کو کنٹرول کرتا ہے جن لوگوں کے خون میں شوگر کی سطح بڑھ رہی ہے ان کے لیے جامن کا سرکہ کارآمد ثابت ہو سکتا ہے
پیشاب کے انفیکشن کو دور کرتی ہے
جامن کے سرکے میں ایسے غذائی اجزا پائے جاتے ہیں جو پیشاب انفیکشن دُور کرتے ہیں اور بیکٹریا کی پیداوار کو روکتے ہیں ایسے افراد جو مثانے گُردے یا یورٹر کی انفیکشن وغیرہ میں مبتلا ہوتے ہیں اُن کے لیے جامن کا سرکہ کسی اکثیر سے کم نہیں ہے
گردے کی پتھری کا علاج
تحقیق سے یہ بات ثابت ہے کہ گردے کی بیماریوں میں خاص طور پر گُردے میں پتھری بن جانے کی صورت میں جامن کے سرکے کا استعمال بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے کیونکہ یہ پتھری کو ریزہ ریزہ کر کے توڑتا ہے اور پیشاب کے راستے جسم سے خارج کرنے میں مدد دیتا ہے اور درد میں بھی راحت کا باعث بنتا ہے
بینائی کے لیے مفید
جامن کا سرکہ آنکھوں کو بھی تقویت دیتا ہے کیونکہ اس میں ایسے وٹامنز اور منرلز شامل ہیں جو نظر کو توانا کرتے ہیں اور آنکھوں میں بہت سی بیماریوں کو پیدا ہونے سے روکتے ہیں خاص طور پر آنکھوں کی خارش الرجی سُرخی درد اور نظر کی کمزوری وغیرہ میں آرام دیتا ہے
بواسیر کا علاج
اگر آپ بواسیر کی درد میں مبتلا ہیں تو جامن کا سرکہ آپ کے لیے بہت کام کی چیز ہے کیونکہ یہ کھانے کو اچھی طرح ہضم ہونے میں مدد دیتا ہے اور اس سے توانائی کو جسم میں جذب کرتا ہے جامن کا سرکہ پاخانے کی نقل و حرکت کو آسان بناتا ہے اور اسے آسانی سے خارج ہونے میں مدد دیتا ہے بواسیر کے مرض میں مبتلا ہونے کی صورت میں ماہر امراض بواسیر سے رابطہ کریں
خشکی سے نجات
جامن کا سرکہ وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے اس سے خشکی کا مسئلہ دور ہو جائے گا جامن کے سرکہ میں موجود اینٹی بیکٹیریل خصوصیات سر کی جلد کو صاف کرتی ہیں ٹھنڈے پانی میں سرکہ ملا کر سر کی جلد پر لگائیں اس سے سر کی خشکی اور انفیکشن کا مسئلہ دور ہو جائے گا
چہرہ صآف کرتا ہے
جامن کا سرکہ چہرے کو صاف کرنے والے ایجنٹ کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے اس سے جلد کے چھید اندر سے صاف ہو جائیں گےاور جلد کی گہری صفائی ہو جائے گی اور جامن کا سرکہ پینے سے جلد سے متعلق کئی مسائل بھی دور ہو جائیں گے
مہاسوں کے لیےفائدہ مند
اگر چہرے پر مہاسے ہوں تو بھی جامن کا سرکہ استعمال کیا جا سکتا ہے اس میں اینٹی بیکٹیریل خصوصیات ہیں جس کا فائدہ آپ کو ملتا ہے یہ جلد کے اندر بیکٹیریا کی افزائش کو روکتا ہے جامن کے سرکہ میں تھوڑا سا پانی ملا کر روئی کی مدد سے چہرے پر لگائیں آپ چنے کا آٹا اور جامن کا سرکہ ملا کر بھی لگا سکتے ہیں اسے 20 منٹ تک لگا رکھیں اور پھر سادہ پانی سے دھولیں
جلد کے انفیکشن کاعلاج
جلد کے انفیکشن میں جامن کے سر کے کا استعمال آپ کو فائدہ دے گا اس کے سرکہ میں اینٹی فنگل اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات ہیں جو انفیکشن کو دور کرتی ہیں جامن کا سرکہ روئی کی مدد سے متاثرہ جگہ پر لگائیں یہ فعال بیکٹیریا اور فنگی کی افزائش کو روکنے میں مدد کرے گا اور جلد کو انفیکشن سے آرام پہنچائے گا
ہیموگلوبن کو بڑھاتا ہے
اس کا سرکہ آئرن اور وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے، جو آپ کے جسم میں خون کی گنتی کو بڑھاتا ہے۔ جن خواتین کو ماہواری کے دوران خون کی شدید کمی ہوتی ہے وہ بھی خون کی کمی کے مسئلے سے بچنے کے لیے اس کا استعمال کر سکتی ہیں۔ یرقان کے شکار لوگوں کے لیے بھی جامن کا سرکہ تجویز کیا جاتا ہے۔
مرہم کی ایپ ڈاون لوڈ کرنے کےلیۓ یہاں کلک کریں
Android | IOS |
---|---|