جامن ایک سدا بہار پھل دار درخت ہے جس کا سائنسی نام سزیگیم زیرینی ہے۔ یہ پھل عام طور پر بلیک پلم کے نام سے جانا جاتا ہے، اسے جامبل، جاوا پلم یا جمبلنگ بھی کہا جاسکتا ہے، اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ دنیا میں کہاں اور کس علاقے میں رہتے ہیں۔
۔1 جامن کی تاریخ کیا ہے؟
یہ درخت برصغیر پاک و ہند کا رہنے والا ہے لیکن امریکہ اور جنوبی امریکہ کے کچھ حصوں میں قدرتی طور پر ہونے کے علاوہ دیگر ایشیائی ممالک میں اور جزائر میں بھی پھیل گیا ہوا ہے۔ یہ درخت بنیادی طور پر اپنے پھل کے لیے کاشت کیا جاتا ہے، جس کا نام ایک ہی ہے۔ جب یہ مکمل طور پر تیار ہوتا ہے تو رنگ ہلکے سبز سے گلابی سے گہرے جامنی رنگ میں تبدیل ہوتا جاتا ہے۔
۔2 جامن کا ذائقہ کیسا ہوتا ہے؟
جامن کا ذائقہ میٹھا اور کھٹا ہوتا ہے اور یہ کافی سخت بھی ہوتا ہے، مگر اس کا ذائقہ اس بات پر منحصر ہے کہ آپ پھل کب توڑتے ہیں۔ یہ صدیوں سے دنیا کے مختلف حصوں میں ثقافتی، مذہبی اور پکوان کی روایات کا حصہ بنا رہا ہے لیکن حال ہی میں باقی دنیا میں اس کی مقبولیت بڑھتی جارہی ہے۔اس کے مزید فوائد جاننے کے لیے مرہم پہ تجربہ کار ڈاکٹر سے رجوع کریں یا 03111222398 پہ کال کریں۔
۔3 جامن کی غذائی اہمیت۔۔۔
یہ ایک غذائیت سے بھرپور پھل ہے۔ یہ اینٹی آکسیڈنٹس، فاسفورس، کیلشیم اور فلیونوئڈز سے بھرپور ہوتا ہے۔ اس میں انسانی جسم کے لیے درکار دیگر غذائی اجزاء بھی شامل ہوتے ہیں، جیسے فائبر، فولک ایسڈ، چربی، پروٹین، سوڈیم، رائبوفلوین، تھایامین، کیروٹین وغیرہ۔ اس کے دوائی کے طور پر استعمال قدیم دور سے ہے اسے آیورویدک علاج میں بھی بہت زیادہ استعمال کیا جاتا تھا۔ جامن کی دو اقسام ہیں۔
۔1 سفید گودے والا جامن
۔2 جامنی گودے والا جامن
۔4 جامن کے حیرت انگیز فوائد
اس پھل کا سائز 5۔1سینٹی میٹر سے 5۔3 سینٹی میٹر تک مختلف ہوتا تھا۔ جامن میں میٹھے اور کھٹے ذائقے کا امتزاج ہوتا ہے۔ جب کھایا جاتا ہے تو یہ عام طور پر آپ کی زبان پہ جامنی رنگ چھوڑ دیتا ہے۔ اس پھل میں اسیری آئل، جمبوسین، فینول، نامیاتی تیزاب، ٹرائیٹرپینوئڈ، اولیانولک ایسڈ، ضروری تیل، فلیونوئڈز اور ایلیجیک ایسڈ، اینتھوسیانن اور ٹینن شامل ہیں۔
۔1 ہیموگلوبن کے لیول کو بہتر بناتا ہے
یہ وٹامن سی اور آئرن سے بھرپور ہوتا ہے، جو آپ کے ہیموگلوبن کے لیول کو بہتر بنانے میں مدد کرسکتا ہے۔ اس میں آئرن خون صاف کرنے کا کام کرتا ہے۔ ہیموگلوبن کی بڑھتے ہوئے لیول آپ کے خون کو آپ کے اعضاء میں آکسیجن کی بڑھتی ہوئی سطح لے جانے اور آپ کو صحت مند رکھنے میں مدد کرتی ہے۔
۔2 جلد کو صحت مند رکھتا ہے
اس میں بہت سی خصوصیات ہوتی ہیں، جو جلد کی صحت کے لئے بہت اچھی ہیں۔ وٹامن اے، وٹامن ای، اور دیگر اینٹی آکسیڈنٹس کی کافی مقدار کے ساتھ، یہ سوزش کی سطح کو کم کرکے جلد کی شکل کو بہتر بنانے میں مدد کر سکتا ہے۔ یہ جلپہ ہونے والے دانے، جھریوں، مہاسوں اور داغ دھبوں سے دور رکھتا ہے ۔جامن میں وٹامن سی ہوتا ہے جو آپ کی جلد کو نرم بنانے اور اس کی ساخت کو بہتر بنانے میں مدد کرتی ہیں۔
۔3 ذیابیطس کو کنٹرول کرتا ہے
جامن طویل عرصے سے آیورویدک دوا میں اور ذیابیطس کے علاج کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے جامن میں بہت کم کیلوری ہوتی ہے، اس لئے ذیابیطس کے شکار افراد کے لئے استعمال کرنا بہت محفوظ ہے۔ مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ اس میں پولی فینولک اجزاء ہوتے ہیں، جو ذیابیطس کے علاج میں مدد کرتے ہیں۔
۔4 وزن کم کرنے میں مدد کرتا ہے
جامن فائبر سے بھرپور ہوتا ہے اور اس میں کیلوری کم ہوتی ہے جس کی وجہ سے یہ وزن کم کرنے کے لیے مثالی پھل مانا جاتا ہے یہ ریشے سے بھرپور پھل آپ کے ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے اور جسم میں پانی کی مقدار کو لیول میں رکھتا ہے۔
۔5 گیسٹرک کے مسائل کو بہتر بناتا ہے
اس میں ہاضمہ کی خصوصیات ہوتی ہیں جو معدے کے مسائل میں مدد گار ثابت ہوتی ہیں۔یہ پھل وٹامن اے اور سی سے بھرپور ہوتا ہے جو جسم کو ڈیٹاکسیفائی کرتا ہے اور ہاضمہ کی خرابی کا علاج کرتا ہے۔ یہ ایسی خصوصیات کے ساتھ ہوتا ہے جو پیٹ کی گیس کو کم کرتا ہے، اس طرح سوجن، پیٹ پھولنے اور قبض کو ختم کرنے میں مدد کرتا ہے۔
جامن میں اینٹاسیڈ کی خصوصیات بھی موجود ہوتی ہیں جو معدے میں تیزاب کو بڑھنےسے روکتا ہے۔ یہ بدہضمی کے مسائل، گیسٹریٹس، السر کے مسائل کا علاج کرنے میں مدد کرتا ہے، اور غذائی اجزاء کے جذب ہونے میں بھی مدد کرتا ہے۔
۔6 دانتوں کی صحت کو برقرار رکھتا ہے
یہ جراثیم کش خصوصیات سے بھرپور ہوتا ہے، جو آپ کے دانتوں کی صحت کو فائدہ پہنچا سکتا ہے. یہ آپ کے دانتوں کو انفیکشن اور خراب بیکٹیریا سے بچاتا ہے۔ یہ آپ کو اپنے مسوڑوں اور دانتوں کو مضبوط بنانے میں بھی مدد کر سکتا ہے۔ یہاں تک کہ آپ گلے کے مسائل کے لئے جامن کے پتے بھی استعمال کرسکتے ہیں۔
۔7 بالوں کے لئے جامن کے فوائد
بالوں کے لئے اس کے بہت سے فوائد ہیں۔ جامن کی اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات آپ کی سر کی اسکن پر بیکٹیریا کا علاج کر سکتی ہے۔ یہ زہریلے مادوں کو بھی باہر نکالتا ہے اور صحت مند بال تیار کرنے میں بھی مدد کرتا ہے چونکہ جامن میں اعلی خصوصیات موجود ہوتی ہیں، اس لئے یہ آپ کے قدرتی تیل کو متوازن کرنے اور تیل والی سر کی اسکن کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔
۔5 جامن کی خوراک کتنی ہونی چاہیئے؟
ہر کھانا اعتدال میں رہ کر کھایا جانا چاہئے۔ تو، ایک دن میں کتنے جامن کھانے کے لئے ہوتے ہیں؟ آپ دن میں ایک حصے کے سائز یا اس پھل سے بھرا ایک چھوٹا باؤل کھا سکتے ہیں۔آپ اس کے فوائد حاصل کرنے کے لئے صحت کی پیچیدگیوں کے بغیر ایک دن میں 100 گرام جامن کھا سکتے ہیں۔ یا آپ اس کے جوس کا ایک گلاس پی سکتے ہیں۔
جامن کے زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کرنے کی کوشش کریں۔ ڈاکٹر اس کو صحیح تناسب سے استعمال کرنے کا مشورہ دے سکتے ہیں کیونکہ کسی بھی چیز کی زیادتی نقصان دہ ہوسکتی ہے۔ اگر آپ کسی طبی مسئلے میں مبتلا ہیں، تو بہتر ہے کہ شروع کرنے سے پہلے ڈاکٹر کا مشورہ ضرور حاصل کریں۔