کالا نمک کے فائدےکی بدولت صدیوں سے ادویات اور بیماریوں کے علاج میں استعمال ہوتا رہا ہے۔ کالا نمک ایک قدرتی چٹانی نمک ہے اس میں موجود تمام آئرن اور دیگر ضروری معدنیات کی وجہ سے اس کا گہرا رنگ ہوتا ہے۔ باریک پاؤڈر میں پیسنے پر نمک ہلکے گلابی رنگ کا ہوجاتا ہے۔ انسانی صحت پر کالے نمک کے معجزاتی اثرات اس کی مقبولیت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، ساتھ ہی اس کا منفرد ذائقہ غذاؤں کو مزیدار بناتا ہے۔ کالے نمک میں سوڈیم کلورائیڈ کے علاوہ معدنیات کی وجہ سے، یہ کھانے، کاسمیٹکس اور طبی علاج میں بڑے پیمانے پر استعمال ہوتا ہے۔
ہر غذا کا اعتدال میں استعمال اس کو مفید اور بے انتہا استعمال مضر بناتا ہے اس بلاگ میں ہم اس کے فوائد اور اس سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں آپ کو آگاہ کریں گے۔ اس سے متعلق اگر آپ کو مزید جاننے کی ضرورت ہے تو ڈاکٹر سےمشاورت کے لیۓ مرہم کی ویب سائٹ مرہم ڈاٹ پی کے یا اپنے سوالات کے جوابات حاصل کرنے کے لیۓ براہ راست ڈاکٹر سے رابطے کے لیۓ اس نمبر پر03111222398 کال کریں۔
کالا نمک کے فائدے
کالے نمک میں اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات ہوتی ہیں اور حیرت انگیز طور پر سوڈیم لیول کم ہوتا ہے۔ اس میں آئرن، کیلشیم اور میگنیشیم جیسے اہم معدنیات بھی ہوتے ہیں، جو صحت مند جسم کے لیے ضروری ہوتے ہیں۔ اس کے دوسرے اضافی فوائد کچھ اس طرح سے ہیں۔
وزن کم کرنے میں مدد کرتا ہے
کالے نمک میں عام سفید نمک کے مقابلے میں کم سوڈیم ہوتا ہے، اس لیے یہ پانی کو برقرار رکھنے اور پھولنے کا سبب نہیں بنتا۔اس لیۓ اگر آپ کم سوڈیم والی غذا پر ہیں اور وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو یہ سفید نمک کا ایک اچھا متبادل ہے۔ وزن کم کرنے میں معاون، ڈائٹ پلان حاصل کرنے کے لیۓ آپ ماہر غذائیت سے یہاں سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
تیزابیت کا علاج کرتا ہے
کالا نمک کے فائدے اس کی الکلائن خصوصیات معدے میں اضافی تیزابیت کو کم کرنے میں مدد کرتی ہیں، اور اس میں معدنی مواد کی زیادہ مقدار ایسڈ ریفلکس کی علامات کو کم کرتی ہے۔ پیٹ میں درد، بد ہضمی، گیس، تیزابیت اور معدے سے متعلق مسائل کی صورت میں معدے کے امراض کے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
پٹھوں کے کھنچاؤ کوکم کرتا ہے
کالے نمک میں پوٹاشیم کی خاصی مقدار ہوتی ہے، جو کہ آپ کے مسلز کو صحیح طریقے سے کام کرنے کے لیے ضروری ہوتا ہے اور پٹھوں کے کھنچاؤ کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ پٹھوں سے متعلق کسی بھی بیماری کی صورت میں اعلی پیشہ ورانہ ماہرین سے سے رجوع کریں۔
آنتوں کو نرم کرتا ہے
کالا نمک آنتوں کے فوائد کے لیے بھی جانا جاتا ہے، کیونکہ یہ ہاضمے کو بہتر کرتا ہے اور آنتوں کی گیس کو بھی ختم کرتا ہے۔ یہ لیموں کے رس اور ادرک کے ساتھ ملا کر قبض کے لیے ایک مؤثر گھریلو علاج بناتا ہے۔
بالوں کو صحت مند بناتا ہے
کالا نمک کے فائدے اس میں موجود ضروری معدنیات بالوں کی نشوونما کو بڑھانے، کمزور بالوں کو مضبوط بنانے اور یہاں تک کہ پھٹنے سے روکنے میں معاون کردار ادا کرتے ہیں ۔ اپنی غذا میں کالا نمک شامل کرنے سے بالوں کے گرنے کو روکنے، خشکی کو کم کرنے اور بالوں کو صحت مند، چمکدار بنانے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔
کالے نمک کے مضر اثرات
کالے نمک کے بہت سے فوائد ہیں، لیکن یہ دوسرے تمام اقسام کے نمک کی طرح اس میں موجود معدنیات کے زیادہ استعمال کی صورت میں خطرناک بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے۔ اسے تجویز کردہ خوراک سے زیادہ نہیں لینا چاہیے۔ کالا نمک میں سوڈیم کی مقدار کم ہے، لیکن اس کا زیادہ استعمال مہلک بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے جیسے کہ ہائی بلڈ پریشر، قلبی امراض، گردے کی بیماریاں، دل کی بے قاعدہ دھڑکن، سر درد، دھندلا پن، ناک سے خون بہنا، چکر آنا، بہت زیادہ پسینہ آنا، اعصابی نظام کا دباؤ، مرگی کے دورے، فالج، پیٹ کا السر، اور سوزش کا سبب بن سکتا ہے۔
فلورائیڈ کی زیادتی کے نقصانات
یہ نمک لاعلاج بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے، کیونکہ اس میں فلورائیڈ زہریلی مقدار میں موجود ہوتا ہے۔ اگرچہ دانتوں اور ہڈیوں کی ساخت کے لیے فلورائیڈ لازمی ہے لیکن جسم میں فلورائیڈ کی ضرورت سے زیادہ موجودگی زہریلے مواد کا کام کرتی ہے۔ اس کے زہریلے پن کا موازنہ سیسہ، مرکری یا ریڈون گیس سے کیا جا سکتا ہے۔ فلورائیڈ ان علامات کو ظاہر کرتا ہے جیسے دانتوں اور ہڈیوں کا کیریز، جوڑوں کا درد، خون کی کمی، معدے میں بلغم کی جھلی کا انفیکشن، تھائیرائیڈ کی خرابی، جلد کا انفیکشن وغیرہ شامل ہیں۔