پاکستان میں ہر دوسرا شخص موٹاپے کے مسئلے سے دوچار ہے اور وزن کم کرنا چاہتا ہے۔ اس وسیع مسئلے کو حل کرنے کے لیے بہت زیادہ بیداری کی ضرورت ہے، کیونکہ لوگ نہیں جانتے کہ وزن میں کمی کے لیے کیا کرنا ہے اور کس طرح کی مفید غذا کا انتخاب کرنا ہے۔ اگر آپ کو وزن کم کرنے کے لیے مدد کی ضرورت ہے، تو آپ مرہم ڈاٹ پی کے پہ، ویٹ لوس کلینک پہ ڈاکٹر سے آن لائن فری کنسلٹیشن بک کر واسکتے ہیں۔
وزن کم کرنا اب ہوا آسان۔
وزن کم کرنے کے لیے، یہ ضروری ہے کہ صحت مند طرز زندگی میں تبدیلیاں لائیں، جو درحقیقت، آپ کے مقصد کو حاصل کرنے میں آپ کی مدد کرسکتی ہیں۔ آپ وزن کم کرنے کی کوششوں میں مدد کے لیے کچھ آسان لیکن موثر قدرتی علاج بھی آزما سکتے ہیں۔ جس میں موٹاپا کم کرنے کے لیے کلونجی کا استعمال سرفہرست ہوتا ہے۔ جیسے کہ کلونجی کے دوسرے بہت سارے فوائد ہیں اور کالے رنگ کے ان سستے دانوں کے حوالے سے کہا جاتا ہے کہ حدیث نبوی کی رو سے اس میں موت کے علاوہ، ہر بیماری کا علاج موجود ہے، تو اسی طرح کلونجی سے وزن کم کرنا بھی ممکن ہے۔
ریسرچ کے مطابق۔۔۔
اگر آپ کا وزن کم ہوتا ہے، تو یہ آپ کو دل کی بیماری، بلڈ پریشر، ذیابیطس اور کینسر کا خطرے کو بھی کم کرسکتا ہے۔ موٹاپا انسانی جسم کو ایک جانب تو بے ڈول بنا دیتا ہے، اسی طرح یہ جسم کے اندر بہت ساری بیماریاں پیدا کرنے کا بھی باعث بنتا ہے۔ ذیابطیس ، ہائی بلڈ پریشر اور دل کی بیماری کے خطرے سے دو چار کرنے والا موٹاپا کم کرنا سخت ترین ڈائٹنگ اور ایکسرسائز سے ممکن تو ہو سکتا ہے، مگر اس کے ساتھ ساتھ بتاۓ گۓ طریقے سے کلونجی کا استعمال اس مشکل کام کو آسان بھی بنا دے گا۔
باڈی ماس انڈیکس (بی ایم آئی) کیلکولیٹر کیا ہے؟
باڈی ماس انڈیکس (بی ایم آئی) کیلکولیٹر کے ذریعے کوئی بھی اپنے موٹاپے کا حساب لگا سکتا ہے۔ زیادہ تر لوگوں کے لیے جسمانی موٹاپا چیک کرنے کا ایک قابل اعتماد کیلکولیٹر ہے۔ اس کا استعمال وزن کی اسکریننگ کے لیے کیا جاتا ہے جو صحت کے مسائل کا باعث بن سکتے ہیں۔ اس چارٹ کے ذریعے اپنے وزن کا حساب لگائیں۔
Classification | BMI |
---|---|
Underweight | <18.50 |
Healthy Weight Range | 18.50 – 24.99 |
Overweight: | 25.00 – 29.99 |
Obese | 30 or more |
یہ کیلکولیٹر اور آپ کے وزن کا (بی ایم آئی) فراہم کرتا ہے۔ یہ کیلکولیٹر تمام عمر کے لوگوں کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ابھی کیلکیولیٹ کرنے کے لیے یہاں پہ کلک کریں۔
کلونجی سے وزن کم کرنا۔
کلونجی وزن کم کرنے میں کس طرح مفید ثابت ہو سکتا ہے، اس کے حوالے سے اگرچہ میڈیکل سائنس کی بہت زيادہ ریسرچ موجود نہیں ہے، مگر ماہرین کا یہ ماننا ہے کہ کلونجی میں ایسے اجزا موجود ہوتے ہیں جو کہ ایک جانب انسان کی بھوک کو کنٹرول کرتے ہیں اور دوسری جانب جسم میں موجود چکنائی کو پگھلا کر وزن کم کرنے کا سبب بنتے ہیں۔
کلونجی سے وزن کم کرنا اگرچہ، لوگوں کو غیر حقیقی لگتا ہے مگر ایک تحقیق کے مطابق 783 افراد پر کی جانے والی ریسرچ کے مطابق، تین ماہ تک کلونجی کے باقاعدہ استعمال سے ان افراد کے وزن میں 2 سے 3 کلو گرام تک کمی واقع ہوئی ہے، مگر یاد رہے اس کمی کے لیۓ ضروری ہے کہ ڈآئٹنگ اور ایکسرسائز کے ساتھ ساتھ اپنی طرز زندگی میں بھی تبدیلی کی جاۓ۔
صبح کے وقت ورزش کرنا صحت کے لیے زیادہ فائدہ مند
لیموں، شہد اور کلونجی۔
کچھ خاص طریقوں سے کلونجی کا استعمال وزن کم کرنے کے لیۓ بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ اس طریقے کے مطابق سادہ نیم گرم پانی میں ایک لیموں کا رس نچوڑ لیں اور اس کو نہار منہ پی لیں، اس کے بعد چٹکی بھر کلونجی کو پانی کے ساتھ نگل لیں اس کے بعد ایک چمچ شہد کھا لیں ۔تین سے چھ ماہ تک اس کا استعمال جسم کی فاضل چربی کوپگھلانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔
کلونجی اور لیموں کا رس۔
اگر آپ کلونجی سے وزن کم کرنا چاہتے ہیں، تو ایک پیالی میں کلونجی کے بیچ لے لیں اور اس میں لیموں کے رس کو نچوڑ لیں ۔ لیموں کا رس اتنا ہونا چاہیۓ کہ بیچ اس رس میں ڈوب جائيں ۔اس پیالی کو دھوپ میں رکھ دیں اور خشک ہونے دیں۔ ایک دو دن کے اندر دھوپ میں رکھے رہنے کے سبب یہ بیچ مکمل طور پر خشک ہو جائيں گے۔
ہر روز ان بیچوں میں سے آٹھ سے دس بیچ کھائیں۔ کچھ ہی دنوں میں نہ صرف وزن میں کمی واقع ہو گی، بلکہ اس سے پیٹ کی چربی کو بھی کم کرنے میں مدد ملے گی۔
کلونجی سے وزن کم کرنا ہے تو اس کو پیس لیں۔
کلونجی سے وزن کم کرنا اس طریقے سے بھی ممکن ہے اس طریقے میں ایک گلاس نیم گرم پانی لے لیں ۔اس میں ایک لیموں کا رس نچوڑ لیں ۔تین سے چار کلونجی کے دانے پیس کر اس پانی میں شامل کر دیں اس کے بعد ایک چمچ شہد ملا کر اچھی طرح مکس کر لیں اور ہر صبح نہار منہ پی لیں اس طریقے سے نہ صرف پیٹ کی چربی پگھلنا شروع ہو جاۓ گی بلکہ جسم کے مختلف حصوں کی چربی بھی کم ہو کر وزن میں واضح فرق دیکھنے میں آۓ گا ۔
اگر آپ کلونجی سے وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیۓ آپ کو یہ طریقہ تین سے چار ماہ تک باقاعدگی سے استعمال کرنا ہوگا۔ یاد رہے اس کے ساتھ ساتھ ڈائٹنگ اور ایکسرسائز ضروری ہے۔
کھانے میں کلونجی۔
عام طور پر کئی کھانوں میں کلونجی کی شمولیت ایک جانب تو کھانوں کی لذت کو بڑھا دیتے ہیں دوسری جانب اس کے فوائد سے انکار ممکن نہیں ہے ۔ کھانے کے پکنے کے بعد اس کے اوپر کچھ دانے کلونجی چھڑک لیں یا پھر سلاد پر کلونجی چھڑکنے سے اس کھانے کےاندر یہ تاثیر پیدا ہو جاتی ہے جس سے یہ وزن میں اضافہ نہیں ہونے دیتا ہے اور بڑھے ہوۓ وزن کو بھی کم کرتا ہے۔
کلونجی سے وزن کم کرنا اس حوالے سے بہت آسان ہو جاتا ہے کہ اگر آپ اپنے روز مرہ کے کھانوں میں بہت کم مقدار میں اس کا استعمال کریں مگر حاملہ خواتین کو اس کے استعمال میں کچھ احتیاط ضرور کرنی چاہیئے۔
کلونجی کا تیل اور اورنج کا جوس۔
ایک پیالی میں اورنج کا جوس نکال لیں اور ایک چمچ کلونجی کا تیل اس میں شامل کر دیں ۔خالی پیٹ اس مشروب کو ہر روز استعمال کریں، اس سے تیزی سے وزن کم کرنے میں بہت مدد ملے گی اور چربی تیزی سے پگھلنا شروع ہو جاۓ گی.اگر آپ کلونجی سے وزن کم کرنا چاہ رہے ہیں، تو کلونجی اور اورنج جوس کا استعمال آپ کے لیۓ بہت مفید ثابت ہو سکتا ہے۔
کلونجی کا تیل، دارچینی اور شہد۔
کلونجی سے وزن کم کرنے کے لیۓ ایک چاۓ کا چمچ دارچینی کا پاوڈر ، ایک چمچ شہد اور دو چمچ کلونجی کا تیل اس میں شامل کر دیں اور اس آمیزے کو اچھی طرح سے مکس کر لیں، اس کے بعد اس کو کھالیں اور اس کے ساتھ ایک گلاس سادہ پانی بھی پی لیں، یاد رہے کہ اس کے بعد ایک سے ڈیڑھ گھنٹے تک کچھ بھی کھانا پینا نہیں ہے ۔اس سے فوری طور پر وزن کم ہونا شروع ہو جاۓ گا جو کہ صحت کے لیۓ بہت معاون ثابت ہو گا۔
یاد رہے کہ یہ صرف وزن کم کرنے کے ٹوٹکے ہیں ان کو کامیاب کرنے کے لیۓ ضروری ہے کہ ان پر مکمل طور پر انحصار نہ کیا جاۓ اور اس حوالے سے کسی ماہر غذائیت اور جسمانی مشقت کی رہنمائی کے لیے انسٹرکٹر سے فری مشورہ ضرور حاصل کریں۔
Nutritionist in Lahore
Nutritionist in Karachi
Nutritionist in Islamabad