خواتین کی صحت اس وجہ سے بہت ضروری ہوتی ہے کیوں کہ گھر کے سارے نظام کا دارومدار خواتین کی صحت پر ہوتا ہے اکثر خواتین اپنے صحت کے مسائل کے بارے میں شرم کے سبب بتانے سے ہچکچاہٹ کا شکار رہتی ہیں جس کے سبب روز بروز بیماری بڑھتی جاتی ہے اور جب گائناکولوجسٹ کے پاس جاتی ہیں تو پانی سر کے اوپر سے گزر چکا ہوتا ہے ان حالات میں آن لائن صف اول کی گائناکولوجسٹ سے اپائنٹمنٹ لینا اور ان سے رابطہ کر کے اپنی بیماری کے بارے میں بتانے کا موقع ملنا ایک نعمت غیر مترقبہ سے کم نہیں ہے اسی حوالے سے آج ہم آپ کو کراچی کی ان مستند اور بہترین گائيناکالوجسٹ کے بارے میں بتائيں گے جن سے رابطہ کر کے آپ اپنے مرض کے بارے میں بتا سکتی ہیں
ڈاکٹر نازیفہ مبشر –
ڈاکٹر نازيفہ مبشر کا شمار اعلی تعلیم یافتہ اور تجربہ کار گائناکولوجسٹ میں ہوتا ہے انہوں نے ڈاؤ میڈیکل یونی ورسٹی کراچی سے ایم بی بی ایس مکمل کیا اس کے بعد ایف سی پی ایس کی ڈگری کالج آف فزیشن اور سرجن سے حاصل کی اس کے بعد لندن سے ایم آر سی او جی کی ڈگری حاصل کی اس کے بعد لیپروسکوپی گائناکولوجی میں دبئی سے فیلو شپ حاصل کی اس وقت ساوتھ سٹی ہاسپٹل میں فرائض انجام دے رہی ہیں گزشتہ 15 سال سے اس شعبے سے وابستہ ہیں اور خواتین کے حوالے سے پیچیدہ ترین ڈلیوری کے کیسز کے ساتھ ساتھ بہت سارے بےاولاد جوڑوں کا کامیاب علاج کر چکی ہیں ۔ ڈاکٹر نازیفہ مبشر کا شمار کراچی کی بہترین ترین گائناکولوجسٹ میں ہوتا ہے جن کے مریض ان سے سو فی صد مطمئين ہوتے ہیں
ڈاکٹر نازش علی –
ڈاکٹر نازش علی دارالصحت ہسپتال اور نہال ہسپتال میں بطور گائناکولوجسٹ اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہی ہیں وہ اس پیشے سے گزشتہ دس سالوں سے منسلک ہیں انہوں نے سر سید میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی اسکے بعد ایف سی پی ایس کی ڈگری کالج آف فزیشن اور سرجن سے حاصل کی ۔ وہ خصوصی طور پر پیچیدہ ترین ڈلیوری کیسز کرنے میں ، خواتین کے ہارمون کی بے اعتدالی کے مسائل سی سیکشن اور وجائنل ٹراما کے شعبوں میں خصوصی مہارت رکھتی ہیں
ڈاکٹر مونیکا پنشی –
ڈاکٹر مونیکا پنشی کا شمار کراچی کی سر کردہ گائنا کولوجسٹ میں ہوتا ہے انہوں نے فاطمہ جناح میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس کیا اس کے بعد کالج آف فزیشن اینڈ سرجن سے ایف سی پی ایس کی ڈگری حاصل کی ان کے پاس اس شعبے میں کام کرنے کا 12 سال کا تجربہ بھی ہے اور حالیہ دور میں سول ہسپتال کراچی اور جناح پوسٹ گریجویث میڈیکل سینٹر میں گائناکولوجسٹ کنسلٹنٹ کے طور پر کام کر رہی ہیں وہ خصوصی طور پر بغیر درد کے ڈلیوری ، ماہواری میں بے قاعدگی بچۓ دانی میں ہونے والی رسولی اور خواتین کے دیگر مسائل میں خصوصی مہارت رکھتی ہیں اور ان کا شمار کراچی کی جانی مانی گائناکو لوجسٹ میں ہوتا ہے
پروفیسر ڈاکٹر سحر فاطمہ –
پروفیسر ڈاکٹر سحر فاطمہ ایم بی بی ایس ، ایف سی پی ایس ، ایم آئی جی ایس (فرانس)،ایم ایچ پی ای ، اور پی ایچ ڈی فارماکولوجی کرچکی ہیں اور ان کا شمار کراچی کی مستند گائناکولوجسٹ میں ہوتا ہے اس کے علاوہ وہ شہید محترمہ بینظیر میڈیکل کالج میں بطور پروفیسر اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں اسکےعلاوہ بے ویو ہسپتال اور انکل سریا ہسپتال میں بھی بطور کنسلٹنٹ گائناکولوجسٹ اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں وہ اس شعبے سے گزشتہ پندرہ سالوں سے وابستہ ہیں اور خصوصی طور پر بغیر درد کے ڈلیوری ، ماہواری میں بے قاعدگی بچۓ دانی میں ہونے والی رسولی اور خواتین کے دیگر مسائل میں خصوصی مہارت رکھتی ہیں
ڈاکٹر سونیا پوشنی شیخ –
ڈاکٹر سونیا پوشنی شیخ میٹروپولس ہسپتال میں بطور گائناکولوجسٹ اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں وہ ایم بی بی ایس کے ساتھ ساتھ ایم سی پی ایس کی ڈگری کی بھی حامل ہیں وہ اس شعبے میں گزشتہ 35 سالوں سے کام کر رہی ہیں وہ بہت پیچیدہ ڈلیوری کے کیسز کو انتہائی مہارت سے کرنے میں خصوصی مہارت رکھتی ہیں جب کہ اس کے ساتھ ساتھ خواتین کے ہارمونز کے مسائل ،سی سیکشن اور وجائنل ٹراما کے شعبے میں بھی خاص مہارت رکھتی ہیں
ان تمام ڈاکٹروں اور ہر شعبے میں مستند اور ماہر ڈاکٹروں سے رابطے کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ایپلی کیشن ڈاون لوڈ کریں یا پھر 03111222398 پر ڈاکٹروں سے اپائنٹمنٹ کے لیۓ رابطہ کریں