چٹنی نہ صرف کھانے کے ذائقے کو بدلتی ہیں جو ہم کھاتے ہیں بلکہ پیٹ کو سکون بخشنے سے لے کر ایک ڈیٹوکس ایجنٹ ہونے تک کئی طرح کے فائدے بھی رکھتی ہیں۔ چاہے آپ مرغ مسلم کھا رہے ہوں یا پراٹھا، پلاؤ یا نان، سائیڈ پر تھوڑی سی چٹنی ہمیشہ کھانے کے ذائقےکو بڑھا دیتی ہے اور ہاضمہ میں مدد بھی کرتی ہے۔ ماہرین مختلف قسم کی چٹنیوں اور ان کے صحت سے متعلق فوائد کی فہرست دیتے ہیں۔ جو آپ کے ساتھ شیئر کررہے ہیں۔
ہاضمہ ہماری زندگی کا ایک معیار جوایک انسان سے دوسرے میں بہت زیادہ مختلف ہوتا ہے۔ ہم میں سے ہر ایک اپنے منفرد ہاضمے کے ساتھ پیدا ہوا ہے۔ اور ان میں سے ہر ایک خاص قسم کا ہاضمہ رکھتا ہے۔ کچھ لوگوں کا تیز ہوتا ہے۔ کچھ کا سست۔ ہاضمہ کی اور بہت سی اقسام ہیں ۔
ہاضمے کو بہتر بنانے کے لیے بہت سے ٹوٹکے اور ترکیبیں موجود ہیں۔ ایسا ہی ایک طریقہ مصالحہ جات، جڑی بوٹیوں اور چٹنیوں کا استعمال ہے۔ چٹنی کھانے میں ذائقہ بڑھاتی ہے۔ اسے چاول، کھچڑی، سلاد میں شامل کیا جا سکتا ہے یا چمچ سے کھایا جا سکتا ہے۔ جب کھانے سے بیس منٹ پہلے کھایا جائے تو یہ ہاضمہ تیز کرتی ہیں۔
چٹنیاں اور ان کے صحت کے فوائد
ایک تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ اچار کی طرح گھر میں تازہ تیار کی جانے والی چٹنیاں ان کے بنیادی اجزاء سے حاصل کی گئی غذائی خصوصیات سے بھری ہوتی ہیں اور آپ کے معدے اور آنتوں کی صحت کے لیے بہترین ہیں۔ ذیل میں چٹنی کی چند خصوصیات پیش کی جارہی ہیں۔
کسی بھی قسم کی معدے کی تکلیف کی صورت میں ڈاکٹر سے اپائنٹمنٹ لینے کے لئے مرہم کی سائٹ پہ غذائی ماہرین سے آن لائن اپنے سوالات کے جوابات حاصل کرنے کے اس نمبر 03111222398 پر رابطہ کریں۔
آلوبخارہ کی چٹنی۔
آلوبخارہ میں اسیٹن اور سوربیٹول ہوتے ہیں جو قبض کو دور کرنے اور ہاضمے کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں۔ یہ آنتوں کو بھی صحت مند رکھتا ہے۔ قبض اور ہاضمہ کے دیگر مسائل سے نجات حاصل کرنے کے لیے آپ آلوبخارہ کی چٹنی کا استعمال ہر کھانے کے ساتھ کرسکتے ہیں۔ قبض سو بیماریوں کی جڑ ہے ، اس کا مستقل رہنا آپ کو مزید بیماریوں میں مبتلا کر سکتا ہے۔ اس لیۓ قبض سے مکمل نجات کے لیۓ اعلی تربیت یافتہ ماہرین سے فورا رجوع کریں۔
دھنیا پودینہ کی چٹنی۔
تمام جڑی بوٹیوں کی طرح، پودینہ اور دھنیا دونوں وٹامنز، معدنیات اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرے ہوتے ہیں۔ معدے کو سکون بخشتے ہیں مزید یہ کہ یہ جڑی بوٹیاں کیلوریز میں زیادہ نہیں ہوتیں لیکن ان میں غذائی ریشے کی کافی مقدار ہوتے ہیں۔
پودینے کے پتے ہاضمے کو بڑھانے، سوزش کو کم کرنے اور معدے کو سکون پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ وہ بھوک کو بھی بڑھا سکتے ہیں اور متلی جیسی بیماریوں کا علاج کر سکتے ہیں۔لہسن اور ہری مرچ جیسے دیگر اجزاء کو شامل کرنے سے غذائی اجزاء، خاص طور پر بائیو ایکٹیو مرکبات میں اضافہ ہوتا ہے۔
لہسن کی چٹنی۔
ایک تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ لہسن ناقابل یقین حد تک غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے اور اس میں بیماریوں سے بچاؤ کی بہت سی خصوصیات موجود ہوتی ہیں۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ روزانہ لہسن کھانے سے ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس، ہائی کولیسٹرول اور دل کی بیماری کا خطرہ کم ہوسکتا ہے۔
عام طور پر لہسن کی چٹنی میں ناریل، مونگ پھلی اور سرخ مرچیں بھی ڈالی جاتی ہیں، جو اس کے ذائقے میں اینٹی آکسیڈنٹس کی مقدار کو بڑھاتی ہیں۔ دل کی بیماری میں مبتلا افراد کو ادویات کے استعمال کے ساتھ ساتھ اپنے معالج سے مستقل رابطے میں رہنا چاہیئے۔
ٹماٹر کی چٹنی۔
ٹماٹر نہ صرف وٹامن سی، بی، ای اور پوٹاشیم جیسے معدنیات سے بھرپور ہوتے ہیں بلکہ اس میں لائکوپین نامی بائیو ایکٹیو کمپاؤنڈ بھی ہوتا ہے۔ لائکوپین آپ کے خلیات کو نقصان سے بچا سکتا ہے، اور اس وجہ سے بیماری سے بچاؤ کا ایک بہت اہم ایجنٹ ہے۔ ٹماٹر کی چٹنی کینسر جیسی جان لیوا بیماری سے بڑی راحت فراہم کرتی ہے اور انسان کو لمبی اور صحت مند زندگی گزارنے کے قابل بناتی ہے۔
اس لیے ٹماٹر کی چٹنی کھانا کافی فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے لیکن آپ اس میں چینی شامل نہ کریں۔ اس کے بجائے اس چٹنی کے ذائقے کو بڑھانے کے لیے گڑ یا کھجور کا استعمال کریں اور اس کے فوائد میں بھی اضافہ کریں۔ اپنی خوراک میں کسی بھی نئےغذائی اجزاء کو شامل کرنے سے پہلےاپنی جسمانی صحت کے لحاظ سے اس اجزاء کے فوائد اور مضر اثرات جاننا بہت ضروری ہیں۔ اس سلسلے میں ماہر غذائیت سے مشاورت کریں۔
املی کی چٹنی
اس کھٹے پھل میں وٹامن بی، 1 ،2 ، 3 اور 5 کے ساتھ ساتھ میگنیشیم، پوٹاشیم، آئرن، کیلشیم اور فاسفورس جیسے معدنیات بھی بہت زیادہ ہوتے ہیں۔ املی بھی غیر معمولی طور پر فلیونائڈزسے بھی بھرپور ہوتی ہے، جو اسے آپ کی صحت کے لیے بھی فائدہ مند بناتی ہے۔ املی کی چٹنی میں ادرک کا پاؤڈر اور ہینگ بھی شامل کریں، جو معدے کی بہتر کارکردگی میں مدد کرتا ہے