خون کا رنگ عام طور پر سرخ ہی ہوتا ہے ۔مگر بعض اوقات ماہواری کے دوران یہ سرخ کے علاوہ بھی کچھ الگ رنگ کا ہوتا ہے۔ جو کہ کسی بھی عورت کی اندرونی صحت کو ظاہر کرتا ہے۔
ماہواری کے حوالے سے کسی بھی قسم کی بات کرنا ہمارے معاشرے میں سخت معیوب سمجھا جاتا ہے ۔ یہی وجہ ہوتی ہے کہ اس حوالے سے بہت سارے مسائل کے بارے میں خواتین کو جب پتہ چلتا ہے۔ تب تک پانی ان کے سر پر سے گزر چکا ہوتا ہے یعنی بہت دیر ہو چکی ہوتی ہے ۔خواتین کے اندر ہر مہینے آنے والی ماہواری ان کی صحت کی علامت ہوتی ہے اس میں کسی قسم کے بے قاعدگی یا تکلیف کسی بیماری کی نشاندہی کرتی ہے۔ اس کے لیۓ آن لائن مشورہ لینے کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ایپ ڈاون لوڈ کریں یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں۔
ماہواری کے دوران خون کے رنگ کی تبدیلی۔
ماہواری میں آنے والا خون اور خواتین کی صحت۔
ماہواری کے دنوں میں خارج ہونے والی خون کی رنگت سے بہت سارے مسائل کا پتہ لگایا جا سکتا ہے ۔ اس کا رنگ ، اس کی مقدار وغیرہ بہت ساری خواتین کی اندرونی بیماریوں کا حال بتا سکتے ہیں۔
گلابی رنگ کا خون۔
اگر ماہواری کے دوران آنے والے خون کی رنگت گلابی یا ہلکے سرخ رنگ کی ہو تو اس سے پتہ چلتا ہے ۔کہ آپ کے جسم میں ایسٹروجن نامی ہارمون کی مقدار کی کمی ہے ۔ عام طور پر یہ رنگ ان خواتین کا ہوتا ہے جو کہ فزیکل اسپورٹس میں حصہ لیتی ہیں۔
بھاگ دوڑ کے کام کرتی ہیں ۔ لیکن مستقل ایسٹروجن کی کمی ہڈیوں کے بھر بھرے پن کا باعث بن سکتی ہیں ۔ ایسی خواتین میں چالیس سال کے بعد ہڈیوں کی کمزوری کی بیماری سامنے آنے لگتی ہے۔
سفید یا پانی جیسا خون۔
اگر ماہواری کے دوران خون کی رنگت پانی جیسی ہو یا بہت ہی ہلکی سرخی والی ہو تو یہ رنگ کمزوری کی علامت ہوتا ہے ۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس عورت کے جسم میں طاقت کی بہت کمی ہے ۔ بعض اوقات اووری کے کینسر کی نشانی بھی اسی رنگت سے ہوتی ہے ۔
براون رنگ کا خون۔
بچے دانی میں بعض اوقات بلڈ جمع رہ جاتا ہے جو ماہواری کے دوران خارج ہوتا ہے ۔ اس رنگ کے خون کا آنا کسی پریشانی کا باعث نہیں ہوتا ہے اور یہ ایک نارمل عمل ہے۔ ایسا بعض اوقات ہو جاتا ہے ۔
گاڑھا اور جما ہوا خون۔
ماہواری کے دوران بعض اوقات گاڑھا سرخ رنگ کا جام نما بلڈ بھی خارج ہوتا ہے ۔اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ آپ کے جسم میں ایسٹروجن کا لیول بڑھ گیا ہے۔ اور پروگیسٹرون نامی ہارمون کی مقدار کم ہو گئی ہے۔ لوتھڑوں کی صورت میں خارج ہونا اس بات کی بھی نشانی ہوتی ہے، کہ آپ کےجسم کا ہارمون کا نظام ٹھیک کام نہیں کر رہا ہے ۔ اس کے علاوہ بچے دانی یا اووری میں کسی قسم کی رسولی ہونے کی صورت میں بھی ایسا ہو سکتا ہے ۔
سرخی مائل گرے خون۔
اس طرح کے بلڈ کے دو مطلب ہو سکتے ہیں اگر آپ حاملہ نہیں ہیں۔ تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کےاندر کسی قسم کا انفیکشن موجود ہے ۔جس کی وجہ سے یہ رنگت ہے۔اور اگر حاملہ ہیں تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے ،کہ حمل ضائع ہو گیا ہے اس حوالے سے اپنی ماہر امراض نسواں سے فوری طور پر رجوع کریں۔
سرخ خون۔
اگر ماہواری کے دوران رنگت سرخ ہو تو یہ صحت مندی کی علامت ہوتا ہے لیکن اس کے ساتھ اس بات کا بھی خیال رکھنا چاہیۓ کہ اس کی مقدار کیا ہے اور ماہواری کے دوران زيادہ درد نہ ہوں تو یہ سب چیزيں صحت مند ماہواری کی علامت ہوتی ہیں۔
اورنج خون۔
گرے اور اورنج بلڈ کا آنا اس بات کی دلیل ہوتا ہے کہ جسم کے اندر انفیکشن موجود ہے جو کہ اس طرح کے رنگ کا سبب بن رہا ہے ۔ اگر اس کے ساتھ درد بھی ہو اور بری بو ہو تو تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیۓ۔
ڈاکٹر کو کب دیکھانا ہے؟
خواتین کو یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ درج ذیل علامات میں سے کسی کے لیے بھی ڈاکٹر یا گائناکالوجسٹ سے ضرور رجوع کریں۔
وجائنا سے نیا یا غیر معمولی خارج ہونا
ماہواری کے دن اوپر نیچے ہونا جیسے ایک مہینے سے دوسرے مہینے تک جاتے ہیں۔
مینوپاز کے بعد خون بہنا
تین یا اس سے زیادہ ادوار چھوٹ جانا
وجائنا کی بدبو
وجائنا سے موٹی سرمئی یا سفید مادہ کا نکلنا
وجائنا میں یا اس کے ارد گرد خارش کا ہونا
بخار کا ہونا
کوئی بھی جو حاملہ ہے اور اسے خون بہہ رہا ہے یا وجائنا سے غیر معمولی اخراج نظر آتا ہے اسے اپنے ڈاکٹر یا ماہر امراض نسواں سے بات کرنی چاہیئے۔
دوران ماہواری بلڈ کا رنگ اور مستقل مزاجی کسی عورت کی مجموعی صحت کے بارے میں مفید معلومات فراہم کر سکتی ہے۔ تاہم، ہر ایک عورت کی مدت مختلف ہوتی ہے، اور خون ایک مدت کے دوران اور مہینے سے مہینے کے دوران رنگ اور مستقل مزاجی کو تبدیل کر سکتا ہے۔
اس لیے خواتین کے لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ ان کے لیے کیا معمول ہے۔ صحت مند دورانیے کا خون عام طور پر روشن سرخ سے گہرے بھورے یا سیاہ تک مختلف ہوتا ہے۔ خون یا خارج ہونے والا مادہ جو نارنجی یا سرمئی رنگ کا ہو کسی انفیکشن کی نشاندہی کر سکتا ہے۔ جن خواتین کو حمل کے دوران خون بہنے کا تجربہ ہوتا ہے وہ تشخیص کے لیے ڈاکٹر یا زچگی کے ماہر سے ضرورملیں۔
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں پہ کلک کریں۔
Android | IOS |
---|---|