خوبانی دیکھنے میں ایک چھوٹا سا پھل نظر آتا ہے لیکن لذت اور ذائقہ کے اعتبار سے اس کا کوئی ثانی نہیں ہے کچی خوبانی مزاج کے لحاظ سے سرد تر اور خشک خوبانی کا مزاج گرم تر ہوتا ہے۔ خوبانی دو رنگوں یعنی سفید اور زرد رنگ میں ہوتی ہے، اگر اس کو خشک بھی کر لیا جائے تب بھی اس کے فوائد میں کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔
۔1 خشک خوبانی
خشک خوبانی ایسی توانا وصحت بخش غذا ہے جو آپکو پورا سال دستیاب ہوتی ہے ۔خشک خوبانی کا ایک چھوٹا سا دانہ اپنے اندر صحت کا ایک خزانہ چھپاے ہوتا ہے۔ خشک خوبانی کو کاٹ کر اس میں سے ہڈی کو نکال دیا جاتا ہے۔ جب یہ خشک ہوجاتی ہے ، تو یہ تقریبا تمام مفید خصوصیات کو برقرار رکھتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس طرح کی مصنوعات غذائی خصوصیات اور وٹامن کا انمول ذریعہ ہوتی ہیں۔
۔2 خشک خوبانی کے غذائی اجزاء
خشک خوبانی کیلشیئم، پوٹاشیم، فاسفورس، وٹامن اے، آئرن اور وٹامن سی سے بھرپور ہوتی ہے، جبکہ اس میں موجود فائبر بھی صحت کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔ اگر آپ کو آنکھوں سے متعلق کوئی بیماری یا مسئلہ ہے یا اس سے متعلق معلومات جاننے کے خواہشمند ہیں تو مرہم ڈاٹ پی کے پر کلک کریں یا براہ راست ڈاکٹر سے رابطے کے لۓ اس نمبر پر کال کریں03111222398
۔3 خشک خوبانی تازہ خوبانی سے بہتر
جب آپ تازہ پھل کا موازنہ خشک پھلوں سے کرتے ہیں تو تازہ پھلوں میں کچھ فوائد اور نقصانات ہوتے ہیں۔ اس کا سب سے پہلا اور سب سے الگ فائدہ یہ ہے کہ خوبانی کو خشک کرنے سے پھلوں کو ایک طویل شیلف لائف ملتی ہے یعنی ان کے استعمال کرنے کی مدّت زیادہ ہوجاتی ہے۔
۔4 خشک خوبانی کے طبی فوائد
خشک خوبانی متعدد طبی فو ائد کی مالک ہوتی ہے اور اسکا استعما ل آپکو کئی عام امراض سے محفوظ رکھتا ہے۔ آئیے اسکے کچھ اہم اور خاص فوائد کے متعلق جانتے ہیں۔
۔1 خون کی کمی سے بچاؤ
خشک خوبانی آئرن کے حصول کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔جو کہ خون کی کمی کے خلاف مزاحمت کر نے کے حو الے سے مفید ثابت ہوتی ہے۔ عام طور پر خواتین مخصوص ایام میں خون کی کمی کا شکار رہتی ہیں اس لیے انھیں چا ہیے کہ ایسی غذائیں استعمال کریں جن میں آئرن کی بھا ری مقدار پائی جاتی ہو اگر آپ خشک خوبانی کو اپنی روز مرہ کی خو راک میں جسم کی ضرورت کے مطابق شامل کریں گے تو یہ ہیموگلوبن کی سطح میں اضافے کا باعث ہوگی۔
۔2 کینسر سے بچاؤ
خشک خوبانی میں بھا ری مقدار میں پا ئے جا نے والے اینٹی آکسیڈنٹس کینسر جیسے موذی مرض کے لاحق ہو نے کے خطرات کو کم کر تے ہیں۔ اس کے بیج کینسر کی افزائش کا خاتمہ کر نے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ کینسر کے مریضوں کو یہ پا نچ بیج ایک گلاس اورنج جو س، ما لٹے کے جوس کیسا تھ روزانہ صبح نا شتے میں اس وقت تک کھا نے چاہئیں جب تک کہ کینسر کے غیر معمولی خلیوں کا خا تمہ نہیں ہو جاتا۔
۔3 ہڈیوں کی مضبوطی
اس میں کیلشیم بھی کافی مقدار میں پایا جاتا ہے اور ہم سب یہ با ت بخوبی جانتے ہیں کہ کیلشیم ہماری ہڈیوں کی بہترین صحت کے لیے سب سے ضروری ہوتی ہے ،لہذا کیلشیم کے حصول کیلئے جسمانی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہو ئے خشک خوبانی لیں، اس کے علا وہ خشک خوبا نی میں پو ٹاشیم بھی پایا جاتا ہے جو کہ ہما رے جسم میں کیلشیم کے تقسیم کے حو الے اہم کر دار ادا کرتا ہے اور یہ تما م عوامل ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے انتہا ئی اہم ہیں۔
۔4 صحت مند دل
خشک خو بانی میں فائبر کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے۔ جو جسم میں مو جود کولیسڑول کی سطح کو کم کرتی ہے۔ اسی وجہ سے دل کے امراض لا حق ہو نے کے خطرات میں بھی کمی واقعی ہو تی ہے اس دوران خشک خوبانی جسم کیلئے بہترین کولیسڑول کی سطح میں کمی بھی کر تی ہے روزانہ آدھا کپ خشک خو بانی کھانا دل کی صحت کیلئے مفید ہے۔
۔5 بہترین بینائی کیلئے
خشک خوبانی میں دو ایسے غذائی اجزاء بھا ری مقدار میں پا ئے جا تے ہیں جو بینائی کی حفاظت کر تے ہیں کیو نکہ یہ عموما عمر میں اضا فے کیسا تھ کمزور ہو رہی ہو تی ہیں۔خشک خوبانی کا استعمال مو تیے کے خطرات کو کم کرنے میں بھی مددگارثابت ہوتا ہے۔
۔6 مسلز بناتی ہے
پوٹاشیم میٹابولزم کو بہتر بنانے کے ساتھ ٹشوز کی صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہے، یہ عمل مسلز بنانے کے لیے ضروری ہوتا ہے، اس سوغات سے جسم میں ایسڈ کی سطح کو ریگولیٹ کرنے میں بھی مدد ملتی ہے جو کہ پروٹین کے جذب ہونے کا عمل بہتر کرتا ہے۔
۔7 نظام ہضم کو بہتر بناتی ہے
خشک خوبانی میں پائی جانے والی ،فائبر کی بھاری مقدار نہ صر ف آپ کے نظا م ہضم کو بہتر بناتی ہے خوبانی کھانے والوں کی قوت مدافعت بڑھ جاتی ہے۔ اس میں وٹامن سی، فاسفورس، پروٹین، آئرن اور موجود ہوتا ہے یہ بواسیر اور آنتوں کی بیماری میں مؤثر ہوتی ہے۔
۔8 بخار میں مفید
خشک خوبانی میں بخار کی حدت کو کم کر نے کی صلا حیت بھی موجود ہوتی ہے ۔ روزانہ ایک کپ خشک خوبانی کے جوس میں ایک چا ئے کا چمچ شہد شامل کر کے پییئں یہ آپ کو پیاس بجھانے میں بھی مدد دے گی۔
۔9 جلد کے مسائل کے لیے مؤثر
خشک خو بانی کو جلد سے متعلق مسا ئل مثلا،سورج کی شعاعوں سے ہونے والی جلن اور خارش ، ایگزیما وغیر ہ سے بھی آرام کےلیے استعمال کیا جاتا ہے خشک خو بانی کیل مہاسوں اور جلد کے دیگر مسا ئل کے خلاف بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔