متلی ایک ایسی عام علامت ہے، جس کا سامنا 70 فی صد تک کی حاملہ خواتین کو کرنا پڑتا ہے ۔ صبح کے وقت جاگتے ہی متلی کا ہونا یا پھر دن بھر مختلف اوقات میں ایسی کیفیت کا ہونا اگرچہ ایک عام بات ہے مگر اس کا قطعی یہ مطلب نہیں ہے کہ اس کا کوئی علاج نہیں ہے، اور حاملہ عورت کو حمل کے دوران مستقل طور پر اس کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ بلکہ اس کا مختلف انداز میں علاج کر کے اس مشکل کو حل بھی کیا جا سکتا ہے۔
حمل کے دوران متلی کا آغاز۔
عام طور پر حمل کے ٹہرنے کے پہلے چار سے آٹھ ہفتوں کے درمیان متلی محسوس ہونا شروع ہو جاتی ہے جس کو حمل کی ابتدائی علامات کے طور پر سمجھا جاتا ہے ۔ جو کہ پہلے تین مہینوں کے دوران ہی آہستہ آہستہ کم ہو جاتی ہے یا ختم ہو جاتی ہے مگر کچھ خواتین کو اس تکلیف کا سامنا حمل کے پورے نو مہینوں کے دوران کرنا پڑتا ہے۔ماہر اور مستند گائنی ڈاکٹر سے مشورےکےلیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ وزٹ کریں یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں۔
حمل کے دوران متلی روکنے کے آسان طریقے۔
حمل ک دوران ابتدائی دنوں میں متلی کی کیفیت کو روکنے کے لیۓ اور اس سے بچنے کے لیۓ حاملہ ماں کو اپنے طرز زندگی میں کچھ تبدیلیاں ابتدائی طور پر کرنی پڑیں گی۔
پیٹ بھر کر کھانا نہ کھائیں۔
حمل کے دوران ایک ماں کو اچھی غذا کی ضرورت ہوتی ہے, لیکن اس متلی اور الٹی کی وجہ سے ایسا ہونا مشکل ہو جاتا ہے، اس کے لیۓ حاملہ عورت کو پیٹ بھر کر بہت سارا کھانا کھانے کے بجاۓ، ہر دو گھنٹوں کے بعد ہلکا کھانا کھانا چاہیے, جو ان کے معدے پر بوجھ نہ ڈالے اور آسانی سے ہضم ہو جاۓ۔
ایسے وقت میں جسم کو پروٹین کی سب سے زیادہ ضرورت ہوتی ہے، لہذا ایسی حالت میں ایسے کھانوں کا انتخاب کریں، جس کی بو بہت تیز نہ ہو مثال کے طور پر اگر انڈہ کھانے سے بو آتی ہے تو اس کی جگہ پر دلیہ لیا جا سکتا ہے جو کہ پروٹین کی ضرورت بھی پورا کرتا ہے، اور آسانی سے ہضم بھی ہو جاتا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ زیادہ مصالحے والے کھانوں سے بھی احتیاط کرنی چاہیئے۔
ہلکی ورزش کریں۔
حمل کے ٹہر جانے کا قطعی یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ اپنے شیڈول تبدیل کرلیں۔ حمل کے دنوں میں بھی ہر روز تقریبا آدھے گھنٹے تک لازمی ہلکی ورزش کریں ۔ اس کے لیۓ ڈاکٹر سے رہنمائی لی جا سکتی ہے جو کہ آپ کو آپ کی کنڈیشن کے مطابق ورزش بتا سکتا ہے۔ماہرین کی تحقیق کے مطابق, وہ مائیں جو حمل کے ابتدائی دنوں میں ہلکی پھلکی ورزش جاری رکھتی ہیں انہیں متلی اور الٹی کی شکایت کا سامنا نہیں کرنا پڑتا ہے۔
اگر متلی بہت شدید ہو تو اس صورت میں۔
بعض خواتین میں اس علامت میں بہت شدت پائی جاتی ہے اور ان کو ہر وقت الٹی یا متلی محسوس ہوتی رہتی ہے, ایسی خواتین اس کیفیت کو روکنے کے لیۓ ان چیزوں کا استعمال کرسکتی ہیں۔
ادویات کا استعمال (وٹامن بی 6)
یہ وہ دوا ہے جو عام طور پر ڈاکٹر حمل کے سبب ہونے والی متلی کی صورت میں دیتے ہیں ۔یہ ایک گولی کی صورت میں ہوتی ہے جو کہ دس یا بیس ملی گرام کی پاور میں ملتی ہے ۔ مگر اس کے استعمال سے قبل اپنی گائنی ڈاکٹر سے مشورہ کرنا لازمی ضروری ہے اور حمل کی حالت میں کوئی بھی دوا اپنے ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر نہ کریں۔
الرجی کی میڈیسن۔
یہ دوا عام حالات میں الرجی کے مریضوں کو استعمال کرواتے ہیں لیکن ڈاکٹر اس دوا کو حمل کی حالت میں متلی روکنے کے لیۓ بھی دیتے ہیں اور اس سے فائدہ بھی ہوتا ہے، مگر ایک بار پھر یاد رکھیں، کہ کسی بھی دوا کا استعمال ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر نہ کیا جاۓ۔
ادرک۔
ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ حمل کی حالت میں روزانہ ایک گرام تک ادرک کا استعمال اس متلی اور الٹی کی تکلیف کو روکنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے اس کے لیے ادرک کو خشک کر کے پاوڈر کی صورت میں بھی لیا جا سکتا ہے اور جب بھی متلی محسوس ہو تو اس کی چٹکی چاٹ لیں یا پھر چھوٹے سے ادرک کے ٹکڑے کو چبانے سے بھی افاقہ ہو سکتا ہے۔
الائچی اور لیموں۔
بار بار متلی محسوس ہونے پر لیموں کو چاٹنے سے اس میں افاقہ دیکھنے میں آیا ہے, اس کے ساتھ ساتھ سبز الائچی بھی چبانے سے ایک جانب تو ہاضمہ بہتر ہوتا ہے اور دوسری جانب متلی کی کیفیت بھی ختم ہوتی ہے۔
ایکو پریشر پوائنٹ کا مساج۔
ایکو پریشر پوائنٹ پی 6 جو کہ ہاتھ سے نیچے کلائی کے مقام پر موجود ہوتا ہے ایکو پیجر کے ماہرین کے مطابق اس پوائنٹ پر دباؤ ڈالنے سے اور یہاں مساج کرنے سے بھی متلی میں آرام ملتا ہے۔
یاد رکھیں۔
حالت حمل میں آپ کو ایک نازک صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اس میں ہونے والے مسائل اور علامات ہر ایک عورت کے دوسری عورت سے مختلف ہوتے ہیں. اس وجہ سے سنے سناۓ ٹوٹکوں پر عمل کرنے سے احتیاط کریں اور اس معاملے میں سب سے زیادہ اہمیت اپنے ڈاکٹر کے مشورے کو دیں۔
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں پہ کلک کریں۔
Android | IOS |
---|---|