یاداشت کے کمزور ہونے کے سبب مجھے عادت ہے چیزوں کو بھول جانے کی،اکثراوقات ایساہوتا ہے کہ میں لوگوں کے چہرے بھول جاتی ہوں جنہیں یاد رکھنے کے لئے مجھے دماغ پر زور دینا پڑتا ہے۔جب انسان اپنی زندگی میں مصروف ہوجاتا ہے تو وہ لمحات کو بھول جانے کا عادی ہوجاتا ہے
۔لیکن ہم خوبصورت لمحوں کو اپنے موبائل میں محفوظ کرنے کی بجائےدل اور دماغ میں محفوظ کرسکتے ہیں،ہم سنبھال کر رکھی چیزوں کی جگہ اپنے دماغ میں محفوظ کرسکتے ہیں اوراپنی یادداشت کو اچھا اور بہتر بنا سکتے ہیں،لیکن اس کےلئے ہمیں کچھ کام کرنے ہونگے جو ہمیں یادداشت تیز کرنے میں مدد دیں گے۔وہ کونسے طریقے ہیںیہ جاننے کے یہ مضمون آپ کے لئے مددگار ثابت ہوگا۔مزید معلومات کے لئے یہ پڑھئں۔
یادداشت کو بہتر بنانے کے طریقے-
ہم کچھ طریقوں کی مددسےاپنی یادداشت کو بہتر بناسکتے ہیں،وہ طریقے مندرجہ ذیل ہیں؛
کم چینی والے کھانے کھائیں-
زیادہ چینی کا استعمال صحت کے بہت سے مسائل کو دعوت دیتا ہے۔تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ زیادہ چینی کا استعمال ہماری یادداشت کو کمزور بناتا ہے اس کے علاہ دماغ کےحجم کو کم کرتی ہےخاص طور پر اس حصے کو جہاں میموری محفوظ ہوتی ہے۔شوگرکا استعمال کم کرنے سے نہ صرف ہماری یادداشت اچھی ہوتی ہے بلکہ ہماری مجموعی صحت میں بھی بہتری آتی ہے۔اس لئے چیزوں میں چینی کا استعمال کم کریںاگر آپ گڑ کا استعمال کرتے ہیں تو یہ آپ کی صحت کے لئے اچھاہے۔
صحت مند وزن برقرار رکھیں-
اچھااورصحت مند وزن آپ کو بہت سی بیماریوں سے دور رکھتا ہے۔وزن کوبرقرار رکھناآپ کی صحت میں بہتری کا ثبوت ہے۔مطالعات سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ موٹاپہ خطرے کی علامت ہےموٹاپا الزائمز کی بیماری کو بڑھا سکتا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ موٹاپہ میموری سے وابستہ ہونے کے ساتھ ساتھ جین میں بھی تبدیلی کا باعث بن سکتا ہے۔جو دماغ پر منفی اثرات ڈالتا ہے۔
بھرپور نیند لیں-
بھرپور نیند کا فقدان ہماری یادداشت پر اثر ڈالتا ہےاچھی نیند ہماری یاداشت کو برقرار رکھنے میں مدد کرتی ہے۔تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ اگر آپ نیند سے محروم ہیں تو یہ آپ کی یاداشت پر منفی اثر ڈآلتا ہے۔اس لئے اچھی یادداشت اور صحت کے لئے آپ کو بھرپور نیند لینی چاہیے۔
مشروبات کا کم استعمال-
الکحل مشروبات کا کم استعمال کریں،بہت زیادہ ان مشروبات کا استعمال آپ کے دماغ کی کمزوری کا باعث بنتا ہے اس لئے سوفٹ ڈرنکس کا استعمال کریں۔یہ مشروبات ہمارے جسم میں شوگر لیول کو بڑھا دیتے ہیں اس لئے ہماری صحت پر منفی اثر پڑتا ہے۔
وٹامن ڈی کی سطح برقرار رکھیں-
وٹامن ڈی بہت اہم غذائیت ہے یہ ہمارے جسم میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔اس کی کمی کی وجہ سے آپ کو صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔آجکل وٹامن ڈی کی کمی بہت عام ہے۔اس کی کمی دور کرنے کے لئےہمیں ان سبزیوں کا استعمال کرنا چاہیے جو وٹامن ڈی سے بھرپور ہوں۔اس کی کمی ہڈیوں کی کمزوری کا باعث بنتی ہے۔
ورزش کریں-
ورزش نہ صرف ہمیں جسمانی طور پر صحت مند رکھتی ہے بلکہ ہمیں بہت سی بیماریوں سے بھی بچاتی ہے۔اچھی صحت کے لئے ہمیں باقاعدگی کے ساتھ ورزش اور سیر کرنی چاہیےتاکہ ہم اپنے آپ کو فٹ رکھ سکیں۔میموری میں اضافے کے لئے ورزش بہت اچھی ہے یہ ہمارے خون کی گردش کو اچھا کرتی ہے۔
ہم ان طریقوں کی مدد سے اپنی یاداشت کو بہتر بناسکتے ہیں۔ اگرآپ کو کوئی بھی صحت کے مسائل درپیش ہیں توآپ گھربیٹھے مرہم۔پی۔کے کی ویب سائٹ سے ڈاکٹر کی اپائنمنٹ لے سکتے ہیںآپ اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن لے سکتے ہیں۔