شوگرایک ایسی بیماری ہےجوانسان کواندرہی اندرختم کردیتی ہے،یہ ایک خاموش قاتل ہے،شوگرکےمریض اس بات کو لےکربہت پریشان ہوتے ہیں کہ کس وقت پر کیا کھایاجائے اور کیا صحت کے لئےاچھاہےبھی یانہیں۔عام طورپر ذیابیطس کے مریضوں میں یہ غلط فہمی پائی جاتی ہے کہ رات کوآٹھ بجےکےبعدکچھ نہیں کھاناچاہیے تاہم اس دعوےکےبارے میں سائنس میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔اگرچہ کھانےکےاوقات لازمی مقرر ہونے چاہیےاس کے ساتھ ساتھ رات کے مضرِصحت اور تلی ہوئی چیزوں کاانتخاب نہیں کرنا چاہیے کیونکہ تلی ہوئی اشیاءدل کی بیماریوں کا باعث بنتی ہیں۔درحقیقت پاکستان میں اینڈوکرینولوجسٹ کے مطابق ٹائپ2ذیابیطس میں مبتلا افراد رات کے وقت نہ کھانے کی وجہ سے بلڈ پریشر میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔ذیابیطس کے مریض رات کے وقت کیا کھاکر اپنی صحت کو برقرار رکھ سکتے ہیں،یہ جاننے کے لئے یہ مضمون آپ کے لئے مدد گارثابت ہوگا۔
رات کو ہلکاساکھانا کیوں اچھا ہے؟
ذیابیطس کے مریضوں کی دوائی،خاص طورپرانسولین جب جسم میں داخل ہوتی ہے توہمارابلڈ گلوکوز لیول کم ہوجاتا ہے،ہرمریض کو اس کی ضرورت کے مطابق دوائی دی جاتی ہےتاکہ کہ بلڈ کی سطح بہت زیادہ کم یا زیادہ نہ ہوجائے۔انسولین بعض اوقات جسم میں طویل مدت تک کام کرتی ہے،دن کے وقت بلڈ شوگرکی سطح مستحکم رہتی ہےکیونکہ ہم دن بھر کچھ نہ کچھ کھاتےرہتے ہیں۔ان میں کچھ ایسی غذائیں بھی شامل ہوسکتی ہیں جو ہمیں توانائی فراہم کرتی ہیں۔
تاہم اگر ہم رات کے وقت کچھ نہیں کھاتے توآپ کے آخری کھانے سے لیکر اگلی صبح تک کا دورانیہ بارہ گھنٹے ہوسکتا ہے،اسی دوران آپ کی انسولین جسم میں کام کررہی ہےتو آپ کا بلڈ گلوکوزکم ہوسکتا ہے، اس لیے ضروری ہے کہ بلڈ شوگر کی سطح کو مستحکم رکھنے کے لئے رات کے وقت بھی کچھ کھا لیا جائے۔
پنیراور کریکر –
رات کے وقت کریکراور پنیربھی بہت اچھا سنیکس ہے،لیکن اس بات کو یقینی بنایا جائے کی جو کریکرآپ لے رہے ہیں ان میں زیادہ آٹانہ ہوزیادہ فائبر موجود ہو۔نمکین سنیکس سےآپ لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔
گری دار میوے –
گری دار میوے سردیوں میں بہت صحت بخش میوہ ہے،اخروٹ اور کاجو میں ایسےکاربز موجود ہوتے ہیں اور فیٹس بھی زیادہ ہوتا ہے جو بلڈ شوگر کی سطح کو کنڑول میں رکھتے ہیں۔یہ صحت کے ساتھ توانائی بھی فراہم کرتے ہیں۔اگر آپ خشک گری دار میوے نہیں پسند کرتے تو آپ کدواورسورج مکھی کے بیج کھا سکتے ہیں۔
زیتون کاتیل –
مطالعے سےیہ بات ثابت ہوئی ہے کہ زیتون کے تیل میں کاربس کم اور چربی یعنی فیٹس زیادہ ہوتے ہیں یہ رات کے وقت اچھا کھانا ہے اس میں آئرن،فائبر،کوپراوروٹامن ای پایاجاتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ زیتون کا تیل ذیابیطس ٹائپ 2کے خطرے کوکم کرتا ہے۔یہ بلڈشوگر پر کارب کے اثرات کو کم کرتا ہے۔
سبزیاں –
سبزیوں میں کیلوری کی مقدار کم ہوتی ہے اس لئے آپ انہیں سلاد کے طور پر یا ان میں مکھن ڈال کر سنیکس کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں، سبزیاں بھی آپ کے جسم میں بلڈ گلوکوز کی سطح کو منظم رکھتی ہیں۔آپ سبزیوں کے ساتھ ابلا ہوا انڈہ بھی کھا سکتے ہیں۔
اس کے لئے علاوہ ذیا بیطس کے مریضوں کو لازمی ڈاکٹر کی راہنمائی حاصل کرنی چاہیے تاکہ بیماری کی درست تشخص ہو سکے۔اس کے لئےآپ گھر بیٹھے ایک فون کال کی مد سے مرہم۔پی۔کےکی ویب سائٹ سے ڈاکٹر کی اپائنمنٹ حاصل کرسکتے ہیں اور وڈیو کال یا اس نمبرپر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن بھی لےسکتے ہیں۔